فراز گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا - احمد فراز کی کتاب "اے عشق جنوں پیشہ" سے انتخاب

نازنین شاہ

محفلین
تلاش سے پتہ چلتا ہے کہ فاتح بھائی یہ غزل کافی پہلے یعنی 2007 میں محفل میں لگا چکے ہیں اور مذکورہ لڑی میں حنوط گفتگو (کیا کہنے) زندگی سے بھرپور معلوم ہوتی ہے۔ اِس اور اِس جیسے دھاگوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہےکہ ہم آخر اردو محفل کے دیوانے کیوں ہو رہے۔ :)
جی بجا ارشاد فرمایا آپ نے محمداحمد صاحب
اردو محفل جیسی بات اور کسی محفل میں کہاں
میرے علم میں نہیں تھا کہ یہ غزل پہلے فاتح صاحب شئیر کر چکے ہیں ورنہ میں بھی اسی دھاگے پہ جا کر اپنی جانب سے داد و تحسین ضرور پیش کرتی:)
 

محمداحمد

لائبریرین
جی بجا ارشاد فرمایا آپ نے محمداحمد صاحب
اردو محفل جیسی بات اور کسی محفل میں کہاں
میرے علم میں نہیں تھا کہ یہ غزل پہلے فاتح صاحب شئیر کر چکے ہیں ورنہ میں بھی اسی دھاگے پہ جا کر اپنی جانب سے داد و تحسین ضرور پیش کرتی:)

ہممم!

بالکل ٹھیک کہا آپ نے۔ محفل کا اصول یہی ہے کہ پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پیشتر یہ اطمینان کر لیا جائے کہ آیا یہ کلام پہلے سے محفل میں موجود تو نہیں ہے۔ ایک ہی کلام کئی بار پوسٹ ہونے سے محفل فیس بک کا سا سماں پیش کرنے لگتی ہے مزید یہ کہ کلام پر تمام تر تبصرے ایک ہی لڑی میں جمع ہو جاتے ہیں۔
 
گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا
مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا
دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
اُس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا
ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا
باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
شاخ سے بڑھ کر کفِ دلدار پر اچھا لگا
کون مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا
ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر
کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا
اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا
میر کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فراز
تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا
 
ہم پہلے چیک کرتے ہیں لیکن کوئی بھی رزلٹ نظر نہیں آتا پھر ہی پوسٹ کرتے ہیں کوئی ایسا سسٹم لائیں جو ایک فقرہ دینے پر سارا کلام سامنے لا دیے
 
ہم پہلے چیک کرتے ہیں لیکن کوئی بھی رزلٹ نظر نہیں آتا پھر ہی پوسٹ کرتے ہیں کوئی ایسا سسٹم لائیں جو ایک فقرہ دینے پر سارا کلام سامنے لا دیے
میں نے صرف پہلا مصرع تلاش کیا ہے، اور سب سے پہلے نتائج ہی پہلے سے پوسٹ کردہ غزل کے تھے۔
 
Top