نبیل بھائی بہت شکریہ آپ کی محبت کا۔
کیا بتاؤں میں تنگ آ گیا تھا اپنی نا اہلی سے کہ اتنی چھوٹی سی بات سمجھا پانے سے قاصر تھا۔ خیر اس بار کے ٹیوٹوریل میں کم و بیش 10 گھنٹے صرف ہوئے۔
اور جہاں تک ریلس پر مبنی بلاگ کا سوال ہے تو۔ بے شمار ریلس بلاگ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ Mephisto نام سے ایک عدد ریلس بلاگنگ انجن کا پروجیکٹ بھی بہت ترقی کر گیا ہے۔ اسے ریلس کے لئے ورڈپریس کا بدل کہہ لیں۔ بلکہ میں تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کئی ورڈپریس ٹیمپلیٹس کو لوگوں نے mephisto کے لئے کسٹمائز کر کے وہاں کی ٹھیم گیلری میں ڈال رکھا ہے۔ ظاہر ہے ابھی ریلس اتنا میچیور نہیں ہوا اس لئے ورڈ پریس کے سامنے mephisto ابھی یوزر بیس، کمیونٹی اور پلگ انس وغیرہ کے لحاظ سے گھٹنوں کے بل چل رہا ہے۔ پر ترقی کی رفتار بہت تیز ہے۔
اس کے علاوہ ریلس کے کئی وکی سافٹؤئر بھی وجود میں آچکے ہیں۔ اور کئی ایک فورم ایپلیکیشنس پر بھی کام چل رہا ہے۔ ایسی اطلاعات کے لئے rubyforge.org اور github.com پر نگاہیں جمائے رکھئے۔
ایک آدھ ریلس بلاگ جو کہ انتہائی کلین اور کامیاب ہیں ان کا نام لینے سے کسی مقصد کے تحت ابھی گریزاں ہوں۔ ان شاء اللہ وقت آنے پر شامل گفتگو کروں گا۔