گفتگو: دوسرا سبق: ریلس پروجیکٹ سیٹ اپ

انسٹینٹ ریل کا ذکر اس سے پہلے بھی کر چکا ہوں۔ اور جو لوگ ریلس کے ہوم پیج تک گئے ہوں‌گے ان کو بھی اس کا ربط ضرور ملا ہوگا۔ لیکن اس کے ساتھ مسئلہ وہی ہے کہ اس میں پیکیجیز تازہ ترین نہیں ہوتے۔ اور خود انسٹال کرنے کے بعد پیچ کرکے نئے ورژن شامل کرنے کے بارے میں بھی مجھے کچھ علم نہیں ہے۔ ویسے اب تو میرا مشورہ یہی ہوگا کہ لوکل انسٹالیشن پر ابھی کام ہی نہ کریں۔ بلکہ ہروکو پر آئیں۔ وہیں کام کریں۔ اس طرح یکسانیت رہے گی۔ آئندہ اسباق میں ہروکو اسپیسفک فلو پر ہی بات کروں گا ساتھ ہی جہاں تہاں لینکس کے لئے بھی کمانڈ کوٹ کر دوں گا۔

ویسے تجربات کرنا چاہیں تو انسٹینٹ ریلس انسٹال کر لیں۔ اور یہاں اس میں موجود روبی، ریلس اور جیم کا ورژن بتا دیں تاکہ یہ اندازہ کر سکوں کہ کتنا اپڈیٹیڈ ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
دوسراسبق پہلے کی بانسبت بہت اچھا لگا.
لوکل مشین میں تنصیب کیے بغیر ہی بنیادی چیزوں کا تعارف مل گیاہے.
herokugarden میں جا کر نئی app بنا لی ہے.
اس کا نام TalhaFirstRail رکھا ہے.اپلیکشن رینم کرتے ہوٕئے کچھ نئی چیزیں بھی ملی ہیں جن کا انتخاب کرنا تھا. مثلا
Publicاور
Private
Collaborators کا ای میل.
Custom Domain Name
Mode
لیکن میں نے فی الحال ری نیم کرنے کےسوا کچھ نہیں کیا..
ویو کرنے پر ذیل کی تصویر نظر آتی ہے یہاں سے آگے کیسے جایا جائے؟کیا یہی ترتیبات کا صفحہ ؟
my.php


 

باذوق

محفلین
السلام علیکم
میں نے کچھ بھی انسٹال کرنے کے بجائے ہیروکوگارڈن پر تجربہ کرنا بہتر سمجھا۔
کچھ تجربات کے بعد فائل اسٹرکچر کسی حد تک سمجھ میں آ گیا ہے۔ اب میں چند صفحات بناؤں‌ گا جن میں کچھ جاوااسکرپٹس ہوں گی۔ اگر ایسا کر لوں تو پھر کوئی مختصر ڈاٹا بیس پر تجربہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ جو صفحات بناؤں گا تو ان کے لنک بھی کل ضرور دوں گا۔
فی الحال یہ پوچھنا تھا کہ مجھے یہ تو معلوم ہوگیا کہ جاوااسکرپٹ کی فائل یعنی .js کہاں رکھنی ہے۔ لیکن اس کا path میں کیسے دوں ؟
 
ویو کرنے پر ذیل کی تصویر نظر آتی ہے یہاں سے آگے کیسے جایا جائے؟کیا یہی ترتیبات کا صفحہ ؟
my.php



برادرم طلحہ یہ ترتیبات کا صفحہ نہیں ہے بلکہ ویلکم صفحہ ہے۔ اور ترتیبات یا ترمیمات کی طرف جانے کے لئے اس صفحے کے نچلے حصے میں ایک پٹی ہے وہاں آپشن دستیاب ہے۔

اس بار کے سبق میں میں پچھلی چیزوں کا تصویری ری کیپ کرنے کا ارادہ کر رہا ہوں۔ ان شاء اللہ
 
السلام علیکم
میں نے کچھ بھی انسٹال کرنے کے بجائے ہیروکوگارڈن پر تجربہ کرنا بہتر سمجھا۔
کچھ تجربات کے بعد فائل اسٹرکچر کسی حد تک سمجھ میں آ گیا ہے۔ اب میں چند صفحات بناؤں‌ گا جن میں کچھ جاوااسکرپٹس ہوں گی۔ اگر ایسا کر لوں تو پھر کوئی مختصر ڈاٹا بیس پر تجربہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ جو صفحات بناؤں گا تو ان کے لنک بھی کل ضرور دوں گا۔
فی الحال یہ پوچھنا تھا کہ مجھے یہ تو معلوم ہوگیا کہ جاوااسکرپٹ کی فائل یعنی .js کہاں رکھنی ہے۔ لیکن اس کا path میں کیسے دوں ؟

برادرم باذوق اگر آپ نے کسی ٹیوٹوریل سے استفادہ نہ کیا ہو تو کم از کم اس بار والے سبق کے اجرا سے پہلے اس تجربے کی کوشش نہ کریں۔ کیوں کہ اس بار یہی کچھ بتانے جا رہا ہوں۔

اور ہاں اسیٹ یعنی امیج، جاوا اسکرپٹ اور سی ایس ایس لنکنگ کے لئے ترکیب بتائے دیتا ہوں۔

یہ ساری چیزیں public ڈائریکٹری میں images, javascript اور stylesheets سب ڈائریکٹریز میں رکھی جاتی ہیں۔ اور ویب سے ایکسس کرتے ہوئے پبلک ڈائریکٹری روٹ ڈائریکٹری کے طرح تصور کی جاتی ہے۔یعنی آپ ان کی لنکنگ درج ذیل طریقے سے کر سکتے ہیں۔
کوڈ:
<img alt="Logo" src="http://assets.example.com/images/logo.png" />
<script type="text/javascript" src="/javascripts/myscript.js"></script>
<link href="/css/mystyle.css" media="screen" rel="stylesheet" type="text/css" />
اس کے علاوہ ریلس آپ کے ان کاموں کو کرنے کے لئے بہت ہی سہل الاستعمال ہیلپر فنکشن بھی مہیا کراتا ہے۔ اور انہیں کاموں کو آپ درج ذیل طریقے سے بھی کر سکتے ہیں۔
کوڈ:
<% image_tag("rails.png") %>
<% javascript_include_tag "myscript" %>
<% stylesheet_link_tag "mystyle" %>
یہ کوڈ از خود صحیح پاتھ شامل کر کے اوپر جیسے ٹیگ جنریٹ کر دیگا۔ واضح رہے کہ سی ایس ایس اور جے ایس کے ایکسٹینشن اختیاری ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے ریلس کی اے پی آئی ڈاکیومینٹیشن کی طرف رجوع کیجئے۔
 

باذوق

محفلین
برادرم باذوق اگر آپ نے کسی ٹیوٹوریل سے استفادہ نہ کیا ہو تو کم از کم اس بار والے سبق کے اجرا سے پہلے اس تجربے کی کوشش نہ کریں۔ کیوں کہ اس بار یہی کچھ بتانے جا رہا ہوں۔
تجربہ سے میری مراد صرف یہی تھی کہ پبلک فولڈر میں کچھ ایسے ایچ-ٹی-ایم-ایل صفحات بناؤں جن میں امیج ، جاوا اسکرپٹ اور اسٹائل شیٹ کا استعمال ہو ، پھر ان صفحات کا براؤزر میں کیا نتیجہ آتا ہے اس کو جاننے سے دلچسپی ہے۔

آپ نے جو سہل الاستعمال ہیلپر فنکشن بتایا جو کہ خود صحیح پاتھ کو شامل کر کے ٹیگ جنریٹ کرتا ہے ، وہ میرے لئے بہت کارآمد معلومات ثابت ہوئی ہیں۔ شکریہ۔
 

دوست

محفلین
کوڈ:
Ruby version 1.8.6 Patch Level 111
Rails to 2.0.2
Mongrel to 1.1.2
RubyGems to 1.0.1
Rake to 0.8.1
Upgraded Cookbook app to support Rails 2.0.2
SQLite3 Support
آج اوبنٹو پر ریلز انسٹال کرنے کے چکر میں تین گھنٹے لگا کر پھر سے انسٹنٹ ریلز کی طرف روخ روشن کیا۔ خیر ابھی پہلی کوشش تھی امید ہے کہ ڈویلپمنٹ انوائرمنٹ سیٹ اپ کر ہی لوں گا اوبنٹو پر۔ انسٹنٹ ریلز پر موجود پیکجز کے ورژن اوپر کاپی کررہا ہوں کیا یہ سیکھنے کے لیے کافی نہیں ہونگے؟
 
شاکر بھائی میں مشورہ یہی دوں گا کہ ہروکو گارڈن کی طرف آئیں۔ لوکل انسٹالیشن کی بات بعد میں کریں گے۔

ویسے اس وقت ریلس کا اسٹیبل ورژن 2.2 ہے اور اس کے ساتھ جیم کا 1.3.1 ورژن استعمال ہوتا ہے۔ کچھ ہی دنوں میں ریلس 2.3 ریلیز ہونے والا ہے۔
 
Top