گلاب جامن

سارہ خان

محفلین
گلاب جامن

اجزاء:
میدہ آدھا پاؤ ،
کھویا آدھا کلو
، انڈے دو عدد ،
بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
، کوگنگ آئل فرائی کرنے کے لئے ۔

: شیرہ بنانے کی ترکیب

ایک کلو شکر میں دو کپ پانی ڈال کر پکائیں ، تار بنے لگیں تو اُتار لیں اور دس عدد
چھوٹی الائچیاں بھی پیس کر ڈال دیں

ترکیب :
میدہ ، کھویا ، بیکنگ پاؤڈر اور انڈے توڑ کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور ان کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔ کڑاہی میں آئل گرم کرکے ہلکی آنچ پر ان گولیوں کو تل لیں ، پھولنے اور سنہری ہونے پر شیرے میں ڈال دیں اور ایسے مزیدار گلاب جامن تیار ہو جائیں گے اور اگر ان کو کھانے کے بعد آُپ موٹے ہو جائیں تو مجھے کچھ مت کہیں اور خاموشی کے ساتھ دو وقت کا کھانا چھوڑ کر وزن کم کریں ۔ :p :
 
قیصرانی

لائبریرین
ترکیب تو بہت عمدہ ہے، لیکن پاکستان جا کر ہی بنے گی، یہاں‌ شکر اور کھویا وغیرہ نہیں‌ ملتے، دودھ بھی کچھ ایسا پروسیسڈ ہوتا ہے جس سے کھویا نہیں بن سکتا :(
 
سارہ خان

محفلین
شکر نہیں ملتی ۔۔۔ :shock:۔۔۔اور کھوئے کے بغیر تو کوئی مٹھائی نہین بن سکتی ۔۔۔کیا اتنے پھیکے لوگ ہین وہاں کے قیصرانی ۔۔۔۔ :roll:
ان حالات میں تو آپ صبر ہی کریں ۔۔۔۔۔ :( ۔۔ :p
 
سارہ خان

محفلین
lolz..قیصرانی کہیں یہ وہاں کے لوگوں کی صحبت کا اثر تو نہیں جو شاکر نے آپ کو بے رنگ و بے زائقہ کے القابات سے نوازا تھا۔۔(jk۔) :wink: :p ۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
lolz..قیصرانی کہیں یہ وہاں کے لوگوں کی صحبت کا اثر تو نہیں جو شاکر نے آپ کو بے رنگ و بے زائقہ کے القابات سے نوازا تھا۔۔(jk۔) :wink: :p ۔۔۔۔
صحبت کا تو پتا نہیں لیکن بغیر مرچ اور شکر کے کھانے کھا کھا کر شاید ایسا ہی ہوگیا ہوں ۔۔۔ :(
 
دوست

محفلین
بھائی جی اتنا اداس سا منہ نا بنایا کریں۔
اوتار کے الٹ اس مسکراہٹ کی وجہ سے مجھے اوسط نکالنا پڑتی ہے ہر بار۔
اوتار + شتونگڑہ/2
اس لیے یا تو اوتار اتنا مسکراتا ہوا نہ رکھیں یا شتونگڑے اچھے اچھے استعمال کیا کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
اس لیے یا تو اوتار اتنا مسکراتا ہوا نہ رکھیں یا شتونگڑے اچھے اچھے استعمال کیا کریں۔
ارے، یہ تو میرا عام روٹین والا چہرہ ہے، یعنی یہ مسکراہٹ میرے چہرے کے عام سے تائثرات ہوتے ہیں ہمیشہ۔۔۔

باقی اداسی والی بات درست کہی، آئیندہ اچھے شتونگڑے بلکہ اپنے ہی چہرے جیسے شتونگڑے لگایا کروں گا :D
 
ماوراء

محفلین
اچھا تو ایسے بناتے ہیں گلاب جامن۔ میں تو ڈھیر سے ڈبے بازار سے لا کر رکھ لیتی ہوں وہی بناتی رہتی ہوں۔ آسان اور جلدی بن جاتے ہیں۔

میں نے رمضان میں کھجوروں کا کیک بنایا تھا۔ میں کب کا سوچ رہی ہوں یہاں پوسٹ کرنے کا پر ٹائم ہی نہیں مل رہا۔ :(
 
لا ہول ولا قوت
یہ کیا بات ہوئی کہ لے کر آتی ہوں اور پھر بناتی بھی ہوں یعنی کہ "ان کی غلطی ہمارے سر" ارے بھئی میں بڑے دنوں سے انتظار میں تھا کہ کوئی گلاب جامن پیش کرے تو میں جھٹ سے جا کھائوں گا مگر یہاں تو ابھی تک" کوئی امید بر نہیں آتی کوئی "گلاب جامن ملنے کی "صورت نظر نہی آتی" خیر ابھی تو بڑی عید تک کی امید رکھنا پڑے گی ۔
 
سارہ خان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
lolz..قیصرانی کہیں یہ وہاں کے لوگوں کی صحبت کا اثر تو نہیں جو شاکر نے آپ کو بے رنگ و بے زائقہ کے القابات سے نوازا تھا۔۔(jk۔) :wink: :p ۔۔۔۔
صحبت کا تو پتا نہیں لیکن بغیر مرچ اور شکر کے کھانے کھا کھا کر شاید ایسا ہی ہوگیا ہوں ۔۔۔ :(

مرچ بھی نہیں ملتی ۔۔ :shock: ۔۔قیصرانی کوئی انسانوں والی جگہ رہنے کے لئے نہیں ملی تھی آپ کو ۔۔۔ :roll: ۔۔ :p
 
سارہ خان

محفلین
ماوراء نے کہا:
اچھا تو ایسے بناتے ہیں گلاب جامن۔ میں تو ڈھیر سے ڈبے بازار سے لا کر رکھ لیتی ہوں وہی بناتی رہتی ہوں۔ آسان اور جلدی بن جاتے ہیں۔

میں نے رمضان میں کھجوروں کا کیک بنایا تھا۔ میں کب کا سوچ رہی ہوں یہاں پوسٹ کرنے کا پر ٹائم ہی نہیں مل رہا۔ :(

ًمیں تو خود ڈبے استعمال کرتی ہوں ۔۔۔ :) ۔۔۔۔بس کبھی کبھی سال میں ایک آدھ دفعہ خود سے کچھ بنانے کا خیال آتا ہے تو پھر ایسے تجرنے کر لیتی ہوں ۔۔۔ :) ۔۔۔
کھجوروں کا کیک بھی بنتا ہے ۔۔۔ :roll: ۔۔۔۔۔اور مجھے تو کیک بنانا آتا ہی نہیں ۔۔۔تم ایسا کرنا بنا کر ہی مجھے بھیج دینا۔۔۔۔بلکہ خود لے کر آنا ۔۔۔ :wink: ۔۔۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
مرچ بھی نہیں ملتی ۔۔ :shock: ۔۔قیصرانی کوئی انسانوں والی جگہ رہنے کے لئے نہیں ملی تھی آپ کو ۔۔۔ :roll: ۔۔ :p
یہاں کالی مرچ ملتی ہے۔ لال مرچ نہیں ملتی، یا پھر مرچوں کے ڈوڈے لے کر بندہ خود پیسے اور پھر سارا دن آنسو بہاتا پھرے :)
 
گلاب اور جامن تو درکنار یہاں تو جواب بھی نہیں ملتا "ہم کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو"
اچھا جی اجازت چاہتے ہیں ویسے مندرجہ بالا جوابات اور نوک جھانک میں ایک جگہ "خرید لاتی ہوں اور بنا لیتی ہوں" یا ایسی ہی کوئی بات ہے یاد نہیں اور سوری دیکھی نہیں دوبارہ میں بھی ایسا ہی کچھ کروں گا ۔
:wink:
 
ماوراء

محفلین
سارہ خان نے کہا:
ماوراء نے کہا:
اچھا تو ایسے بناتے ہیں گلاب جامن۔ میں تو ڈھیر سے ڈبے بازار سے لا کر رکھ لیتی ہوں وہی بناتی رہتی ہوں۔ آسان اور جلدی بن جاتے ہیں۔

میں نے رمضان میں کھجوروں کا کیک بنایا تھا۔ میں کب کا سوچ رہی ہوں یہاں پوسٹ کرنے کا پر ٹائم ہی نہیں مل رہا۔ :(

ًمیں تو خود ڈبے استعمال کرتی ہوں ۔۔۔ :) ۔۔۔۔بس کبھی کبھی سال میں ایک آدھ دفعہ خود سے کچھ بنانے کا خیال آتا ہے تو پھر ایسے تجرنے کر لیتی ہوں ۔۔۔ :) ۔۔۔
کھجوروں کا کیک بھی بنتا ہے ۔۔۔ :roll: ۔۔۔۔۔اور مجھے تو کیک بنانا آتا ہی نہیں ۔۔۔تم ایسا کرنا بنا کر ہی مجھے بھیج دینا۔۔۔۔بلکہ خود لے کر آنا ۔۔۔ :wink: ۔۔۔ :p

ہاں اب تو اتنی آسانی ہے۔ ورنہ مجھے یاد ہے کسی زمانے میں میں گھر میں رس ملائی بنایا کرتیں تھیں تو کبھی اس کے گولے زیادہ پھول جاتے تو کبھی اتنے سخت رہ جاتے کہ سمجھ نہیں آتا تھا کہ اب اس کے ساتھ کیا کیا جائے۔

کیک تو لگتا ہے اب تمھیں بنا کر ہی دینا پڑے گا۔ ویسے اگر تم مجھے ایڈریس دو تو میں تمھیں ڈبے والا کیک بھیجوں جو جھٹ پٹ تیار ہو جائے گا اور تمھیں کچھ کرنا بھی نہیں پڑے گا۔ (نہیں نہیں، قسم سے میں وہ نہیں بناتی۔ میں خود بناتی ہوں۔ :D )
 
ماوراء

محفلین
سارہ، میں نے بنائے ہیں آج۔:grin:
2348183963_4573c89e75_b.jpg
 
ماشاللہ
دکھنے میں‌تو مزے کے لگ رہے ہیں۔ کیا کھانے میں بھی اتنے ہی مزے کے ہیں۔
ویسے اس کی ریسیپی کہاں‌ہے؟
 
Top