گلاب کا کرشمہ

گُلاں

محفلین
یقین جانیے!
زکام،بخار،کھانسی اور خاص طور پرگلے میں خراش یا گلے پڑ جانے کی صورت میں اگر آپ گلاب کے پھولوں کی خشک پتیاں کسی بھی پنساری سے خرید کر صرف پانچ روپے کی، اور ڈیڑھ پاو پانی میں اس طرح اُبالیں کہ پانی کا رنگ گہرے قہوے جیسا ہو جائے اور پھر اُس پانی یا قہوہ کو ایک چائے کے کپ میں ڈال کر اور حسب ذائقہ میٹھا ملا کر اگر استعمال کریں تو آنا فانا آپ کا نزلہ ، زکام، بخار، اور گلے کی جملہ بیماریاں مفقود ہو جائیں گی۔ یہ نسخہ ہمارے خاندان میں بہت مشہور ہے اور ہم نے کبھی زکام،بخار یا گلے کی خرابی کے دوران اس کے علاوہ کوئی اور نسخہ استعمال نہیں کیا۔ ایک تو یہ نہایت آسانی سے تیار ہوجاتا ہے۔دوسرا ہر طرح کے جوشاندے ساے زیادہ تیزی اور بہتر ی کے ساتھ صحت یاب کرتا ہے۔ لیکن ایک بات بر حق ہے کہ صحت اور شفا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
 

دوست

محفلین
میں جوشاندہ بنوا کر لے آتا ہوں بیس روپے کا پھر اسے تھوڑا تھوڑا کرکے پکوا کر پیتا رہتا ہوں۔ بہت کڑوا ہوتا ہے کسیلا سا۔۔۔
 
Top