وہاب اعجاز خان
محفلین
جناب پچھلے دنوں مرزا غالب پر بنائے گئے ڈرامے کو دیکھنے کا موقع ملا جسے عہد کے بہت بڑے شاعر اور نغمہ نگار گلزار صاحب نے بنایا ہے۔ لیکن اس ڈرامے میں ایک موڑ پر ایک بہت بڑی تاریخی غلطی سرزد ہوئی ہے۔ اور یقین نہیں آتا کہ گلزار جیسے شاعر بھی اردو ادب کی تاریخ سے اس حد تک ناواقف ہوں گے۔ ڈرامے میں ذوق کی موت پر مومن کو اس کے جنازے میں دکھایا گیا ہے۔ جبکہ جناب مومن تو 1851 میں چھت سے گر کر وفات پا گئے تھے۔ اور جناب ذوق کا انتقال 1854 میںہوا۔ اب یہ معلوم نہیں کہ مومن قبر سے اٹھ کر جنازے میں شریک ہوئے یا پھر گلزار صاحب اردو ادب کی تاریخ سے نابلد ہیں۔