گلیور کے تین حیرت انگیز سفر (جوناتھن سوئفٹ)

تلمیذ

لائبریرین
التباس
دیگر زبانون کی ترویج اور ابلاغ کے لئےترجمے کی افادیت مسلمہ ہے۔ میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں، بشرطیکہ ترجمہ اصل مواد سے بہت دور ہٹ کر نہ کیا گیا ہو۔
 
مجھے لگتا ہے یہ تلخیص ہے۔۔۔ مکمل کہانی کا ترجمہ تو نہیں لگ رہا
فاتح بھائی کچھ ناولوں کے مکمل تراجم موجود ہیں۔
جیسے
Lost Horizon, James Hilton
Around the World in Eighty Days, Jules Verne
A Journey to the Center of the Earth, Jules Verne
مگر ان کے کاپی رائٹ ہیں۔:(
 
فلک شیر

محفلین
التباس
بشرطیکہ ترجمہ اصل مواد سے بہت دور ہٹ کر نہ کیا گیا ہو۔
بجا فرمایا آپ نے.....کیونکہ اچھا ترجمہ تخلیق مکرر سمجھا جاتا ہے....اور مترجم کو دونوں زبانوں اور بہت سی دیگر چیزوں اور مظاہر کا علم و شعور لازم ہے.....
 
باباجی

محفلین
واہ جی واہ
بچپن کا دور یاد آگیا
ہمارے گھر نونہال رسالہ ٰٰآتا تھا
اور مجھے صرف جمعے اور ہفتے والے دن پڑھنے کی اجازت ملتی تھی
اس وقت جمعے اور ہفتے کی چھٹی ہوتی تھی
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی اس میں تو تین ہی تھے۔ اگر آپ کہیں تو چوتھے کا تلخیص و ترجمہ خود سے کرکے پوسٹ کردیتا ہوں۔
زبردست! تلخیص تو خود سے کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔ گذشتہ تین صدیوں میں بے شمار انگریز مصنفین کی سمریز (summaries) مل جائیں گی۔۔۔ کسی ایک کی سمری (تلخیص) اٹھا کر ترجمہ کر لیا جائے۔
 
زبردست! تلخیص تو خود سے کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔ گذشتہ تین صدیوں میں بے شمار انگریز مصنفین کی سمریز (summaries) مل جائیں گی۔۔۔ کسی ایک کی سمری (تلخیص) اٹھا کر ترجمہ کر لیا جائے۔
ایسا ہی کرتا ہوں۔
گلیور کی سلیس سمری پڑی ہو‌ئی ہے میرے پاس۔ دیکھتا ہوں اس میں کتنے سفر نامے ہیں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
انیس لالہ نے پوسٹ کی ہے تو یقننا اچھی ہو گی لیکن ابھی ذرا کچھ نوٹس بنانے ہیں اس لئے فارغ وقت ملتے ہی پڑھتی ہوں :)
 
الف عین

لائبریرین
زبردست انیس، لیکن اس ای بک کو تو اتنا ہی رکھنا ہوگا۔ چوتھے سفر کا ترجمہ اگر کیا جائے تو وہ تمہارے ہی نام سے ہو گا، اور اس کی الگ کتاب بنائی جائے تو بہتر ہے۔
 
رانا

محفلین
بہت زبردست انیس بھائی۔ کیا یاد دلادیا۔ میرے بچپن کے دن اور وہ پرانے نونہال کے شمارے ڈھونڈ ڈھونڈ کے پڑھنا۔ یہ بھی میں نے بچپن میں نونہال میں پڑھی تھی۔ اسکے علاوہ بھی نونہال میں پڑھی ہوئی کچھ کہانیاں بہت یاد آتی ہیں لیکن اس وقت جو پرانے شمارے ٹھیلوں پر مل جایا کرتے تھے اب تو وہ ڈھونڈے سے بھی نہیں مل سکتے۔ سند باد جہازی کے سات سفر بھی نونہال میں ہی پڑھے تھے۔ اور نونہال کی ہی ایک اور کہانی بھی ہے جس کا نام اب یاد نہیں لیکن بہت زبردست تھی جس میں تین افراد زیرزمین سفر کرتے ہیں اور انہیں زمانہ قبل از تاریخ کے انسانوں اور جانوروں سے واسطہ پڑھتا ہے۔ بہت ہی زبردست ایڈونچر کہانی تھی۔ اور ایک قسط وار کہانی بھی نونہال میں چھپتی تھی جس کی کچھ قسطیں پڑھیں تھیں جن میں ایک جنگل ہوتا ہے تین لڑکیاں اور جنگل کے جانور جو باتیں بھی کرتے ہیں۔ اس کہانی کا نام بھی یاد نہیں لیکن میری پسندیدہ کہانیوں میں تھی۔
 
پسندیدگی کا شکریہ رانا بھائی۔
سند باد جہازی کے سات سفر کی ٹائپنگ شروع کر چکا ہوں۔۔۔:)
یہ کہانی آپ کو میری ویب پر "زمین کی تہہ میں" کے نام سے مل جائے گی۔
اس کا مجھے نہیں پتا۔ سال بتا دیں تو مل جائے گی۔۔:)
 
زبردست انیس، لیکن اس ای بک کو تو اتنا ہی رکھنا ہوگا۔ چوتھے سفر کا ترجمہ اگر کیا جائے تو وہ تمہارے ہی نام سے ہو گا، اور اس کی الگ کتاب بنائی جائے تو بہتر ہے۔
پسندیدگی کا شکریہ استاد محترم۔۔ آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔۔:)
 
Top