افتخار عارف گلی کوچوں میں ہنگامہ بپا کرنا پڑے گا

سیما علی

لائبریرین
گلی کوچوں میں ہنگامہ بپا کرنا پڑے گا
جو دل میں ہے اب اس کا تذکرہ کرنا پڑے گا

نتیجہ کربلا سے مختلف ہو یا وہی ہو
مدینہ چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑے گا

وہ کیا منزل جہاں سے راستے آگے نکل جائیں
سو اب پھر اک سفر کا سلسلہ کرنا پڑے گا

لہو دینے لگی ہے چشم خوں بستہ سو اس بار
بھری آنکھوں سے خوابوں کو رہا کرنا پڑے گا

مبادا قصۂ اہل جنوں نا گفتہ رہ جائے
نئے مضمون کا لہجہ نیا کرنا پڑے گا

درختوں پر ثمر آنے سے پہلے آئے تھے پھول
پھلوں کے بعد کیا ہوگا پتہ کرنا پڑے گا

گنوا بیٹھے تری خاطر ہم اپنے مہر و ماہتاب
بتا اب اے زمانے اور کیا کرنا پڑے گا
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت اعلیٰ ! کیا بات ہے افتخار عارف کی!

مبادا قصۂ اہل جنوں نا گفتہ رہ جائے
نئے مضمون کا لہجہ نیا کرنا پڑے گا
درختوں پر ثمر آنے سے پہلے آئے تھے پھول
پھلوں کے بعد کیا ہوگا پتہ کرنا پڑے گا

کیا بات ہے!

یہ غزل شاملِ محفل کرنے کے لئے آپ کا بہت شکریہ ، سیما آپا! بہت اچھا انتخاب ہے!

یہ غزل دو دفعہ پیسٹ ہوگئی ہے سیما آپا ۔ اسے درست کرلیجئے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اچھا بھیا کوشش کرتی ہوں ابھی درست کرتی کبھی نیٹ سلو ہوجائے تو ہم جیسے اناڑی لوگ غلطیاں کر جاتے ہیں ۔۔۔بہت شکریہ نشاندہی کا
سلامت رہیے ۔۔۔
سیما آپا ، آپ نے ایک مرتبہ اپنے والد کی کتابوں کا ذکر کیا تھا ۔ مجھے تجسس رہا کہ آپ نے ان کتابوں کا کیا کیا ۔ اگر مناسب سمجھیں تو کبھی تفصیل بتائیے گا ۔ ان کے ذخیرے میں اگر کوئی نایاب کتاب یا کتب ہوں تو ان کا بھی ذکر لکھئے گا ۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
Fn5Nh4W.jpg
6nlVsgU.jpg

بھیا یادوں کی بارات کا نادر ایڈیشن ہے ہمارے پاس ہے پر یہ ابا جان کی نہیں ہماری کتاب ہے۔۔۔ذرا قیمت دیکھیے :):)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اباّجان کی کتابیں ہمارے پاس ہیں بس اپنی زندگی میں کسی کو دینے کو دل نہیں چاہتا پر وصیت کر جائیں گے رضا کو کہ لائبریری کو دے دیں۔۔۔۔۔
 
Fn5Nh4W.jpg
6nlVsgU.jpg

بھیا یادوں کی بارات کا نادر ایڈیشن ہے ہمارے پاس ہے پر یہ ابا جان کی نہیں ہماری کتاب ہے۔۔۔ذرا قیمت دیکھیے :):)
سیما آپا آپ نے نادر ایڈیشن رکھا تو وہ بھی یادوں کی بارات کا۔ امید ہے کہ کچھ معقول کتب بھی اس کے ساتھ رہی ہوں گی۔:):)
 
سیما علی

لائبریرین
aoMxdWO.jpg

سیما آپا آپ نے نادر ایڈیشن رکھا تو وہ بھی یادوں کی بارات کا۔ امید ہے کہ کچھ معقول کتب بھی اس کے ساتھ رہی ہوں گی۔:):)
بھیا وہ تو ظہیر بھائی کی بات سے بات نکل آئی ہمارے پاس یہ بھی اور آج طبیت اتنی ٹھیک نہیں تو یہ سامنے تھی تو اس پر بات ہوگئی:):) اس کے بعد تمام رسائل و مسائل کی جلدیں ہم نے اپنی شوق میں لیں اور پڑھیں اور اسکے بعد سے مولانا سید ابوالا علیٰ مودودی صاحب کو اس صدی کا سب سے بڑا محققِ اسلام جانا۔۔۔۔۔۔۔
oCRPL6J.jpg
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بھیا یادوں کی بارات کا نادر ایڈیشن ہے ہمارے پاس ہے پر یہ ابا جان کی نہیں ہماری کتاب ہے۔۔۔ذرا قیمت دیکھیے :):)
کیا یاد دلایا آپ نے ۔ ان دنوں کتاب کو نیوز پرنٹ پر چھاپ کر قیمت کم رکھی جاتی تھی تاکہ لوگ خرید سکیں ۔ اب تو شاید اسی روپے کی قلفی بھی نہیں آتی ہوگی ۔

اباّجان کی کتابیں ہمارے پاس ہیں بس اپنی زندگی میں کسی کو دینے کو دل نہیں چاہتا پر وصیت کر جائیں گے رضا کو کہ لائبریری کو دے دیں۔۔۔۔۔
جیتے جی کتاب کو رخصت کرنا واقعی بہت مشکل کام ہے ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے، ایمان اور عملِ صالح والی ہزاری عمر عطا فرمائے ! آمین
 
Top