مبارکباد گل یاسمیں کے 10 ہزار مراسلے

زیک کی یاداشت کی گواہی کے بعد شمشاد، ماہی احمد، قیصرانی جیسے "گلاں دے گالڑ" کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فقط تین ماہ میں دس ہزار مراسلے مکمل کرنے پر تہہ دل سے مبارکباد۔
یہ اعزاز لگتا ہے کہ ایک عرصہ تک گل یاسمیں کے پاس ہی رہے گا۔
دوسرا اعزاز یہ بھی ہے کہ فقط دس ہزار مراسلے ہی نہیں لکھے بلکہ لائبریری میں سینکڑوں صفحات بھی لکھ ڈالے جو بذات خود ایک ریکارڈ ہو شاید مگر اس پر ابھی تحقیق کی ضرورت ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

ہاں تو جلدی سے تحقیق کیجئیے اور یہ اعزاز بھی ہمارے حوالے کر دیجئیے تا کہ ہم انھیں سنبھال کر رکھ دیں ۔

خیر مبارک

خوش رہئیے۔
 
علی وقار

محفلین
صرف برق رفتاری شاید خاص بڑی بات نہیں، میری نظر میں گل یاسمین کے مراسلوں کا ایک بڑا حصہ معیاری گفتگو یا مراسلت پر مبنی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو بہت مبارک ہو محترمہ!!!
آپ کا بہت شکریہ محترم !!!!
اگر بیچ میں اتنی غیر حاضری نہ ہوتی آپ کی تو اس وقت 12000 کی مبارک دے رہے ہوتے۔ سارا قصور آپ کا ہے۔ اب اپنے والے سے 2500 اس طرف منتقل کروائیے جلدی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صرف برق رفتاری شاید خاص بڑی بات نہیں، میری نظر میں گل یاسمین کے مراسلوں کا ایک بڑا حصہ معیاری گفتگو یا مراسلت پر مبنی ہے۔
بہت شکریہ وقار بھائی ۔۔۔ یہ سب اس محفل اور محفلین کی ذرہ نوازی ہے کہ اہمیت دیتے ہیں اور حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

جیتے رہئیے اورخوش رہئیے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واقعی انٹرویو ہونا چاہیئے لیکن کسی ماہر ہی سے کروایا جائے تاکہ کچھ جاننے کو ملے
کیا ہماری آخری خواہش نہیں پوچھی جائے گی؟
ماہر کا انتخاب ہم کریں گے :rollingonthefloor:
منظور؟
ورنہ جب تک ہم ساری محفل کو جان نہ لیں تب تک کسوٹیاں ہی کھیلتے ہیں
 
زیک

مسافر

آپ کا انتخاب بالکل بھی نہ مانا جائے گا ورنہ آپ نے پورا انٹرویو گپ شپ میں اڑا دینا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا انتخاب بالکل بھی نہ مانا جائے گا ورنہ آپ نے پورا انٹرویو گپ شپ میں اڑا دینا ہے
ہمارا انتخاب نہیں مانا جائے گا تو ہماری بھتنی ہماری قائم مقام بن کر آئے گی۔
ہماری سنجیدہ باتوں کو کوئی سنجیدگی سے لیتا ہی نہیں تو ہم کیا کریں۔:oops:
 
اگر آپ ایسے انٹرویوئر کا انتخاب کریں کہ کم از کم ساٹھ فیصد انٹرویو سنجیدہ ہو تو پھر ٹھیک ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے تو ہمارا انتخاب نہ ماننے کا کہہ کر سوچوں کے بھنور میں ڈال دیا کہ اگر ظہیراحمدظہیر بھائی ہوئے تو؟
وہ تو اتنی مشکل اردو بولتے ہیں کہ ہمیں ہر وقت سید عاطف علی بھائی یا محمد عبدالرؤوف بھائی سے سوال کا مطلب پوچھنا پڑے گا۔
اور جو ہوئے نبیل بھائی۔۔۔ پھر تو ہفتے کے ہفتے ہی ایک سوال آئے گا۔ اور ہم جواب دینا بھول جایا کریں گے۔
چونکہ ہم خود ہر وقت اپنے ساتھ رہتے ہیں اس لئے ہم اپنا انٹرویو خود لیں تو باقیوں کا قیمتی وقت بچ جائے گا۔
نہیں؟؟؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے میرا انٹرویو پڑھا؟ وہ سزا لگا یا انعام یا کچھ اور؟
معلوم نہیں۔۔۔ کیونکہ سارا تو پڑھا ہی نہیں۔ اتنا ٹائم لگتا ہے ۔
ویسے بھی انسان گفتگو اور مراسلات کرتے ہوئے جتنا سامنے والے کو جانتا ہے وہ انٹرویو سے نہیں۔ انٹرویو میں تو رسمی گفتگو کرنی ہوتی ہے۔
غیر متفق کی جھٹ سے ریٹنگ دے دی آپ نے زیک بھائی۔۔۔ دوستانہ کی دے دیتے یا پھر ایک نئی ریٹنگ بھی شامل کروا دیجئیے " بچکانہ " یا " احمقانہ " کی۔ یہ غیر متفق میں جو " کراس " ہوتا ہے، وہ اچھا نہیں لگتا۔ :D
 
پہلے تو فوراً سے پیشتر پورا انٹرویو پڑھیں۔

ریٹنگ سے گھبرانا چھوڑ دیں۔ میرا منفی ریٹنگ ملنے میں پانچواں نمبر ہے۔ اور غیرمتفق تو منفی بھی نہیں
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے تو فوراً سے پیشتر پورا انٹرویو پڑھیں۔

ریٹنگ سے گھبرانا چھوڑ دیں۔ میرا منفی ریٹنگ ملنے میں پانچواں نمبر ہے۔ اور غیرمتفق تو منفی بھی نہیں
جی بھائی ضرور۔ صبح ان شاء اللہ پڑھیں گے۔

نہیں منفی کی وجہ سے نہیں۔۔۔ کراس بنا اچھا نہیں لگتا ۔ لیکن خیر کوئی بات نہیں۔ :D
 
Top