گماں مبر کہ بپایاں رسید کار مغاں

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم،

پہلے تو معذرت کہ میں فورم میں نئی تبدیلیوں کے متعلق دیر سے لکھ رہا ہوں۔ دراصل کل رات کو کام کرتے ہوئے اتنا تھک گیا تھا کہ اس بارے میں پوسٹ لکھے بغیر سونے چلا گیا۔ بہر حال مجھے خوشی ہے کہ فورم کی اپگریڈ کے بعد جن تبدیلیوں کا پلان بنایا ہو ا تھا، ان میں چند بخوبی روبہ عمل لے آیا ہوں۔ ایک بڑی تبدیلی جو آپ نے نوٹ کی ہوگی وہ اس فورم کے ظاہری لے آؤٹ کی ہے۔ یہ تبدیلی IM Portal کے باعث واقع ہوئی ہے۔ اس بارے میں اتنا کہنا چاہوں گا کہ اس کی بدولت ہم فورم کے مختلف صفحات پر بلاکس کی صورت میں انفارمیشن منیج کرسکتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس کے پوٹینشل سے خوب مستفید ہوں گے۔ پورٹل انسٹالیشن کے علاوہ آپ کو فورم میں ذیل کی دو نئی فیچرز نظر آئیں گی:

لنکس منیجر
ڈاؤنلوڈ منیجر

یہ دونوں فیچرز کسی بھی پورٹل کا اہم حصہ ہیں۔ فی الحال ان میں اندراجات موجود نہیں ہیں لیکن انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ ان میں مفید اور معلوماتی اندراجات شامل ہوں گے۔

فورم اپگریڈ کرنے اور نئی فیچرز شامل کرنے کے بعد میرے خیال میں مجھے نئی تعمیر کے دوران پرانی دیواروں سے گرنے والے پلستر پر توجہ دینی چاہیے۔ پوسٹ پیج پر کچھ مسائل پیش آ رہے ہیں۔ نئی فیچرز کے استعمال کے ساتھ ساتھ ان میں مسائل بھی سامنے آتے جائیں گے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اب اس فورم پر مزید نئی فیچرز شامل نہیں ہوں گی۔ اس ضمن میں اقبال کا ایک فارسی شعر بمعہ اردو ترجمہ پیش کرتا چلوں:

گماں مبر کہ بپایاں رسید کار مغاں
ہزار بادہ ناخوردہ در رگ تاک است

(ایسا مت سوچو کہ شراب پلانے والے کا کام ختم ہوگیا ہے کیونکہ انگور کے دانوں میں ابھی بہت سی ایسی شراب ہے جسے کسی نے نہیں چکھا۔)
 

اجنبی

محفلین
تو گویا آپ دعوتِ شراب دے رہے ہیں اورانگوروں کا ذکر کر کے ترسا رہے ہیں ، خیر فکر نہ کیجیے اس محفلِ ناؤ نوش میں اردو کانشہ تو چلنا ہی چاہیے ۔ تو میرا ساقی میں تیرا ساقی ۔

آپ کی فارسی کے جواب میں ہم یہی فرما سکتے ہیں یعنی لایعنی گفتگو
 
دعوتِ شراب

یہ دعوتِ شراب نہیں ہے کہ بلکہ کام کے مزید ہونے کی خبر ہے، جو آپ کےلئے بھی ہے کہ آپ کا شمار بھی بہر حال ناظمیں میں ہے۔ کہ ناہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
صفحہ اول پر 'فورم کی جگہ 'محفل' کر دیں۔ اور بھی کچھ انگریزی چھوٹ گئی ہے، جیسے
آپ کی آخری آمد Today, at 1:18 am کو تھی
موجودہ وقت منگل نومبر 29, 2005 5:31 pm
 
مذید اردو

بہتر ہوگا کہ user's block اور who is Online کے ڈبہ جات کو بھی اردو دان کردیا جائے۔ انکا بلترتیب ترجمعہ “ آپ سے متعلقہ“ اور “ کون موجود ہے“ ہو سکتا ہے۔
 

سیفی

محفلین
مذید اردو

افتخار راجہ نے کہا:
بہتر ہوگا کہ user's block اور who is Online کے ڈبہ جات کو بھی اردو دان کردیا جائے۔ انکا بلترتیب ترجمعہ “ آپ سے متعلقہ“ اور “ کون موجود ہے“ ہو سکتا ہے۔

میں نے ایک مشہور اردو نقاد کے ایک مقالے میں پڑھا تھا کہ اخبارات، رسائل، ٹی وی چینل وغیرہ اردو املاء کی خوب غلطیاں کر کے اردو کی خوب خدمت کر رہے ہیں۔۔۔میں نے سوچا کہ کہیں ہماری چوپال بارے بھی مقالہ نہ شائع ہو جائے۔۔۔اس لئے ذیل کی دو غلطیوں کی نشاندہی کی جرات کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر راجہ صاحب ناراض نہ ہوں۔۔۔تو۔۔۔۔ :?

بلترتیب ------------------------- بالترتیب
ترجمعہ--------------------------- ترجمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جمعہ کو تو چھٹی ہے۔۔۔ترجمعہ کو کیا ہے :) )
 
ایسا نظام

سنا ہے کہ انسانی دماغ میں میں ایسا نظام ہوتا ہے کہ پڑھنے کے دوران اس طرح کی چھوٹ چھوٹی غلطیاں صحیح کرتا جاتا ہے۔ مثلاً کیا آپ نے غور کیا کہ اوپر میں نے دو دفعہ "میں" لکھا ہے۔ اسی طرح افتخار صاحب کی پوسٹ کی غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا جب آپ نے نشاندہی کی۔

سیفی بھائی آپ کہیں کسی اسکول میں استاد تو نہیں رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق صاحب، سیفی بھائی در حقیقت پیشہ کے اعتبار سے استاد ہیں۔ یہ اب وہ خود بتائیں گے کہ وہ کہاں پڑھاتے ہیں اور کیا پڑھاتے ہیں۔ میرے لیے تو اندازہ لگانا مشکل ہے۔ وہ تو کوبول اور فورٹران سے لے کر پراسرار علوم تک پر معلومات اکٹھے کر رہے ہوتے ہیں۔ اب یا تو وہ بزنس اپلیکیشنز لکھتے ہیں یا پھر محبوب کو آپ کے قدموں میں لاکر رکھنے کی سروسز پرووائیڈ کرتے ہیں۔ :p
 
شکریہ سیفی

اغلاط کی درستگی کا بہت شکریہ سیفی بھائی
میں نے ادھر تعلیم و تدریس کے کھاتے میں ایک نیا موضوع شروع کیا ہے ان اغلاط سے متعلقہ، کیونکہ ادھر ذرا غیر مناسب اور کچھ ہٹ کے بھی تھا۔
 

سیفی

محفلین
ایسا نظام

شارق مستقیم نے کہا:
سنا ہے کہ انسانی دماغ میں میں ایسا نظام ہوتا ہے کہ پڑھنے کے دوران اس طرح کی چھوٹ چھوٹی غلطیاں صحیح کرتا جاتا ہے۔ مثلاً کیا آپ نے غور کیا کہ اوپر میں نے دو دفعہ "میں" لکھا ہے۔ اسی طرح افتخار صاحب کی پوسٹ کی غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا جب آپ نے نشاندہی کی۔

سیفی بھائی آپ کہیں کسی اسکول میں استاد تو نہیں رہے۔

شارق بھائی۔۔۔۔۔۔۔
“میں میں“ تو آپ نے جان بوجھ کر دو دفعہ کی ہے۔۔۔معذرت ۔۔۔۔لکھی ہے۔۔۔۔لیکن آپ نے ہمیں آزمانے کو چھوٹی کو چھوٹ لکھ دیا ہے۔۔۔۔۔۔

نبیل بھیا۔۔۔۔۔۔
فورٹران ، کوبول تک تو بات درست ہے مگر پراسرار علوم بارے آپ کو کیسے پتا چلا۔۔۔۔اس سے تو آپ کی پراسراریت کا پردہ چاک ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔
خیال کیجئے۔۔۔ آپ قسمِ ثانی کے سروس پرووائیڈر کی تلاش میں کیوں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ :cdrying:
 
میں میں

مجھے ڈر تھا کہ میں میں پر اعتراض آجائے گا۔ ویسے ہماری طرف بقرعید کے دنوں کی اولین نشانیاں نظر آنے لگی ہیں۔
 

سیفی

محفلین
شارق بھیا ۔۔۔۔۔

ہمارے ہاں تو جب جب میں میں کی آواز آتی ہے۔۔۔۔سمجھیں بقر عید ہی ہوتی ہے۔۔۔آپ ہشیار رہیے گا۔۔۔۔۔۔۔
 

سیفی

محفلین
راجہ صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ“ کسی“ کے ہاتھوں “قربان“ ہونے تو نہیں جارہے۔۔۔۔۔۔

جینے سے زندگی کے عذاب کم نہیں ہوں گے۔۔
میں میں کریں گےکچھ روز پھر ہم نہیں ہوں گے۔۔۔
 
قربان

ہماری قربانی اگر جائز ہوتی تو کب ان لوگوں نے دریغ کرنا تھا- وہ تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے صرف بکروں اور گائیوں کےبدلے ہماری جان چھڑوا دی۔ ورنہ آج ہم میں سے بھی کوئی ٹنگا ہوتا، قربان گاہ میں۔ جی
 

سیفی

محفلین
راجہ صاحب۔۔۔۔

روشن خیالی کے اس دور میں بھی ایک شخص نے اپنے معصوم بچوں کو قربان کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔“؟ :evil: ؟“ کی خوشنودی حاصل کرنے کو۔۔۔۔

آپ کونسی دنیا میں بیٹھے ہیں جناب عالی۔۔۔۔۔۔
 
Top