گمنام ای میل کرنے والا

یوسف-2

محفلین
اگر کوئی مجھے گمنام ای میل کرے تو میں اسے کیسے ٹریس کروں۔
کیا اس کی موصول شدہ ای میل سے اس کا آئی پی ایڈریس مل سکتا ہے۔ آئی پی ایڈریس اگر پرسنل ہو تو اس سے اس کا فون نمبر مل جاتا ہے اور فون نمبر سے اس بندے کا نام پتہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر وہ نیٹ کیبل سے ای میل کرے تو؟ اور موصول شدہ ای میل سے آئی پی ایڈریس کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے، اگر کیا جاسکتا ہے تو۔یہ تو مجھے معلوم ہے کہ اگر کسی سے آن لائن چیٹ کیا جائے تو اس کا آئی پی ایڈریس، فون نمبر وغیرہ معلوم ہوسکتا ہے؟لیکن اگر وہ آن لائن نہ آئے اور صرف ای میل کرے تو اسے کیسے ٹریس کریں؟
 

عسکری

معطل
ہر میل میں بھیجنے والے کا آئی پی ہوتا ہے اگر وہ اپنے آئی پی سے کر رہا ہے تو پتہ چل بھی سکتا ہے پر اگر وہ کوئی پبلک پلیس سے یا کسی پروکسی کے پیچھے سے چھپ کر کر رہا ہے تو مشکل ہے ویسے میری خیال میں اگر مکمل نا سہی شہر علاقے کا پتہ تو چلایا جا سکتا ہے ۔:grin:
 

mfdarvesh

محفلین
بلکل شہر کا نام اور آئی ایس پی کا پتہ چل سکتا ہے
صرف اپنی ای میل کا ہیڈر کھولیں اور آئی پی پتہ کریں اس کے بعد تو بہت سی ویب سائٹس ہیں جو لوکیشن بتا دیں گی
 

اظفر

محفلین
آسان نہیں ہے۔ اکثر آی پی ، آی ایس پی کے ہوتے ہیں۔ جن کا شہر بھی پتا کرنا مشکل ہوتا ہے۔
یاہو ای میلز کے ہیڈرز چیک کریں۔ زیادہ تر x orignating سینڈر کی بجاے یاہو کا ملے گا۔ ایسے میں تلاش مشکل ہوگی۔ البتہ ریڈ نوٹیفائی کا استعمال 80 فیصد تک درست معلومات دے سکتا ہے
 
Top