گمپس کا کیا کروں؟

قیس

محفلین
السلام علیکم !
یہاں اردو فورم پر کہیں سے گمپ کے بارہ میں اور سکریبس کے بارہ میں پڑھا دونوں کو انسٹال کیا لکھنے والے دوست کے مطابق سکریبس کورل ڈرا کا نعم البدل ہے اور گمپ ایڈوب کی تصوریر دکان (فوٹو شاپ( کا لیکن دونوں کو انسٹال کرنے کے بعد سکریبس تو چل گیا مگر گمپ کو کوئی مشکل آرہی ہے ۔ اس میں نہ تو کوئی غلطی کا عندی دے رہا ہے بلکہ صرف رک جاتا ہے اسکی سٹارٹ سکرین جو کہ ایک چھوٹی سی کھڑکی کی صورت میں کھلتی ہے وہ اپنا دیدار کروانے سے بھی شرماتی ہے۔ اسکو دو بار کارج از کمپیوٹر کرکے دوبارہ داخل کر چکا ہوں مگر ہنوز دہلی دور است۔ اگر آپ ماہرین میں سے کوئی ماہرانہ مشورہ عنایت فرما سکیں تو پیشگی شکریہ کو ابولیت کا شرف بھی عطا فرماویں ۔ تاکہ ہم بھی پیسے ادا کرنے کے جھنجھٹ سے کچھ آزاد ہو سکیں۔
والسلام
 

قیس

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
آپ دوستوں کا شکریہ کہ آپ لوگوں نے اپنے مفید مشورہ جات سے نوازا۔ یہ ایک ونڈوز انسٹالر تھا اور اس میں جو کچھ شامل تھا میں نے انسٹال کر دیا۔ اب اللہ جانے کیا تھا اس میںا ور کیا نہیں۔ اب آپ دوستوں کے مشورہ سے جی ٹی کے کرکے دیکھتا ہوں امید ہے افاقہ ہو گا۔ باقی شفا دینے ولی وہی ذایت ہے ۔
والسلام
 

قیس

محفلین
محترم جہانزیب صاحب السلام علیکم ! آپ کے پیغام میں اس جی ٹی کے کا ربط نہیں ہے معلوم ہوتا ہے آپ شاید بھول گئے براہ کرم اسے داخل فرما دیجئے تا کہ میں اس سے کچھ فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکوں
شکریہ والسلام
 

دوست

محفلین
جہانزیب نے جو ربط دیا ہے وہاں جائیں تو GIMP + GTK+ (stable release) کے نام سے ایک پیکج موجود ہے۔ اسے اتار کر نصب کریں۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم!
آپ دوستوں کے دئے ہوئے لنک سے میں نے ڈاون لوڈ کر کے بھی انسٹال کیا ہے اور مشکل وہیں کی وہیں ہے۔ یہ میں ایک سکرین شاٹ انسٹالیشن کا دے رہا ہوں اسکے مطابق جی ٹی کے پلس ساتھ میں انسٹال ہو رہا ہے لیکن اس کے بعد بھی کوھتی بوڑھ تھلے ہی ہے۔ اگر آپ لوگ کچھ مزید مشوروں سے نواز سکیں تو شکر گزار رہوں گا۔
والسلام
http://img172.imageshack.us/img172/6509/gipminstallation.jpg
 

دوست

محفلین
آپ کے سسٹم پر کوئی مسئلہ لگتا ہے۔ خیر میں اپنے سسٹم پر انسٹال کرکے نتیجہ بتاتا ہوں۔
 

جہانزیب

محفلین
میرا خیال ہے کہ آپ کا سسٹم شائد گرافکس پروگرام کا بوجھ نہیں‌ اٹھا پا رہا ، آپ کے کمپیوٹر کا کوائف نامہ کیا ہے؟‌مطلب ریم، گرافکس کارڈ‌ وغیرہ وغیرہ ۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم مکرم جہانزیب صاحب!
شکریہ آپ کے وقت کا کہ آپ نے کچھ وقت نکالا۔ میں اپنے کمپیوٹر کا کوائف نامہ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں شاید کچھ صحیح لکھ پاوں

Intel Pentium 4 CPU 3,20 GHZ
1,00 GB RAM
Grafik Card: NVIDIA Ge Froce 6200 Turbo Cache
160 GB IDE HD
500 GB External HD
امید ہے یہ معلومات کافی ہوں گی ؟
والسلام
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
مکرمین میں آپکی توجہ خاص کا شکر گزار ہوں، میرا مسئلہ اللہ کے فضل سے ٹھیک ہو گیا ہے ، میں وہ طریقہ یہاں پر تحریر کردیتا ہوں امید ہے کسی دوسرے دوست کو اگر مشکل درپیش آئی تو وہ اس مستفید ہوسکیں گے،
مین نے اپنے کمپیوٹر میں صرف مائیکرو سافٹ ونڈو کا سرورس پیک تھری انسٹال کیا تو اسکے بعد سے گمپ بھی چلنا شروع ہو گیا اور اس کی رفتار بہت اچھی ہے۔ بس یہ ایک کنڈی تھی جو اڑ چکی تھی۔

والسلام
 
Top