گم بھن۔۔۔ ایک ویب بیسڈ اڈیٹر

الف عین

لائبریرین
ذرا اس کو دیکھیں
اس میں اردو بھی دستیاب ہے اور کئی انڈک زبانیں بھی۔ نبیل یہ
TinyMCE
اڈیٹر کا ہی ایک روپ ہے، ایک WYSIWIG اڈیٹر بھی ہے۔ یہ بھی تمہارے اڈیٹر کا ایک enhancement لگ رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر اعجاز اختر صاحب۔ یہ کافی کارآمد دریافت لگ رہی ہے۔ میں آج کل اردو ایڈیٹر کی کراس براؤزر سپورٹ بہتر بنانے کے سلسلے میں تحقیق کر رہا ہوں۔ ٹائنی ایم سی ای ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ میں پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں۔ ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو سپورٹ شامل کی جا چکی ہے۔ اسے بھی جلد فراہم کر دیا جائے گا۔ اس ربط پر بھی ایک اوپن سورس ویب بیسڈ ایڈیٹر اور ورچوئل کی بورڈ دستیاب ہے۔ اس کی فیچرز کافی اچھی ہیں لیکن یہ قدرے بھاری بھرکم لگ رہا ہے۔ اسی لیے میں اسے براہ راست استعمال کرنے کی بجائے اس کے کوڈ میں سے کارآمد حصوں کو ری یوز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 
Top