گناہ

نیلم

محفلین
فقیہ ابواللیث سمرقندی رحمة اللہ علیہ نے ”تنبیہ الغافلین: ص134“ پر لکھا ہے، جس کا حاصل یہ ہے کہ گناہ بڑا ہو یا چھوٹا اس میں بڑے بڑے عیوب بہرحال ہوتے ہیں۔
اول: عیب یہ ہے کہ اس نے اپنے خالق کو ناراض کیا، جو اس پر قادر ہے“۔
دوم: یہ کہ اس نے ابلیس کو خوش کیا، جو اللہ کو مبغوض ہے۔“
سوم: یہ کہ جنت سے دور ہوا “۔
چہارم :یہ کہ دوزخ سے قریب ہوا “۔
پنجم: یہ کہ اس نے اپنے محبوب نفس پر ظلم کیا “۔
ششم: یہ کہ اس نے اپنے نفس کو پلید کردیا حالاں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے پاک پیدا کیا تھا “۔
ہفتم: یہ کہ اس نے اپنے ہم نشینوں کو اذیت پہنچائی جو کہ حفاظت کرنے والے فرشتے ہیں“۔
ہشتم: یہ کہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر میں غمگین و پریشان کیا“۔
نہم: یہ کہ اس نے رات اور دن کو اپنے اس عملِ بد کا گواہ بنایا“۔
دہم: یہ کہ اس نے تمام مخلوق سے خیانت کی،اس لیے کہ گناہ کے بعد اب اس کی گواہی ان کے لیے قبول نہیں ہوگی ، تو ساتھی کا حق ضائع ہوا اوربارش بھی اس کی معصیت کی وجہ سے نہیں برسے گی“۔ (چھوٹے گناہوں اورنیکیوں کے اثرات،44,43)
 

نیلم

محفلین
اپ نظر کیوں آتی نہین ہیں آجکل ؟ بزی ہو گئی ہیں کیا ؟:)بلکل بھی مزا نہیں آتا اپ لوگوں کے بغیر :cautious: عینی آپی بھی نہیں آتی اب
ہاں عینی ذرا کم کم آنا ہو رہا ہے بس لائف کی مصروفیت ہیں کچھ یس عینی بھی کم کم چکر لگا رہی ہے:)
بہت شکریہ عینی
 
Top