بہترین تحریر ۔۔۔۔شریک محفل کرنے کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔
دلی اور نہاری الگ الگ نہیں پر کراچی میں بھی ہمارے جیسے شوقین گھر میں بھی پکا کر شوق پورا کر لیتے ہیں پر دیگ کی نہاری کی بات ہی کچھ الگ ہے گرم گرم روٹی اور تُرت دیگ سے نکلی ہوئی نہاری !!! پیاز سے کڑکڑاتا ہوا گھی، بوم کی بے ریشہ بوٹیاں۔ ادرک کا لچھا۔ کتری ہوئی ہری مرچوں کی ہوائی اور ہرا دھنیا اور لیموں ۔۔۔۔۔ اِس سامان کے لیے پورے اہتمام کی ضرورت ہے۔ اس لیے جو اصل میں نہاری کا لُطف اُٹھانا چاہتا ہے تو ان سب لوازمات کا اہتمام تو ضروری کرنا ہے۔۔۔۔۔گنجے نہاری والے کی تعریف پڑھ پڑھ کر تو سچ اسقدر دل چاہنے لگا ہے اور خاص کر وہی نہاری اب تو لگتا ہے جاکر ہی کھانا پڑے گی ۔۔۔
اب تو نہ وہ فرصتیں ہیں نہ وہ لوگ لیکن دلی کی انہی چیزوں نے اُسے نمایاں کیا اور ہر بار اُجڑنے کے بعد اُسی شان و شوکت سے بس گئی ۔۔۔۔۔
ہمیشہ آباد رہے دلی اور دلی والے !!!!!!!!!