گندم کے جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
کیا انگریزی زبان خواتین کے خلاف بنائی گئی ہے؟ ہر جگہ یہ مردوں کو فوقیت دیتی ہے‌ :( جیسا کہ

[align=left:3c67009c88]WOMAN has MAN in it
SHE has HE in it
Mrs. Has Mr. In it
LADY has LAD in it
MADAM has ADAM in it
FEMALE has MALE in it so on[/align:3c67009c88]
 

عمر سیف

محفلین
نہیں۔ بلکہ بتایا گیا ہے کہ دونوں ساتھ ساتھ ہیں برابر ہیں۔

کیا پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا؟
 

ماوراء

محفلین
تو اسی بیلن سے اسے مار پڑتی۔

قیصرانی، پاکستان کی ٹیم جیتنے، ہارنے پر شرط لگانی ہے کیا؟ :D
 

شمشاد

لائبریرین
بچو یہ آپ غلط دھاگے پر کھیلنے آ گئے ہو۔

چلو شاباش چلو کھسکو ادھر سے۔

س) ڈاکٹری کے نشان میں ایک لاٹھی پر سانپ کو کیوں چڑھاتے ہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی، آپ نے اپنے وہی گھسے پٹے سوال پوچھنے ہوں گے اب۔ :x

بی بی یہ نیا سوال ہے۔ اس سے پہلے یہ سوال نہیں پوچھا گیا۔ اگر تو جواب آتا ہے تو دے دو، ورنہ کسی اور کو بھی بولنے کا موقع دو۔
 

خرم

محفلین
سانپ یونانی معاشرہ میں صحت کا نشان ہوتا ہے اور جدید علوم طبیہ کیونکہ یونانی حکمت کی ترقی یافتہ شاخیں ہیں اس لئے یہ نشان بھی تبرکاً ساتھ چل رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ معلومات دینے کا، لیکن وہ لاٹھی کیا ہے جس کے گرد وہ گھومتے ہوئے اوپر چڑھ رہا ہوتا ہےِ؟
 

خرم

محفلین
اصل کہانی یوں ہے کہ ایک یونانی دیوتا تھا جسے مرکری کہتے ہیں لاطینی میں۔ وہ امن کا دیوتا تھا۔ اس دیوتا کے ہاتھ میں ایک لاٹھی ہوا کرتی تھی۔ ایک دفعہ اس کا گزر دو سانپوں پر ہوا جو آپس میں لڑ رہے تھے۔ اس نے وہ لاٹھی ان دونوں کے درمیان پھینکی تو وہ دونوں‌ لڑائی چھوڑ کر اس لاٹھی پر چڑھ گئے۔ یہ نشان اسی داستان کو ظاہر کرتا ہے۔

دیکھا ڈاکٹر بیوی کا فائدہ :lol:

اب میں پوچھوں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
فائدے تو اور بھی بہت ہیں، مثلاً :

- ڈاکٹر کو دکھانے کے لیے مہینوں پہلے وقت نہیں لینا پڑتا
- ڈاکٹر کی فیس نہیں دینی پڑتی
- نمونے کی دوائیوں سے کام چل جاتا ہے۔

س) مزید تین فائدے بتائیں؟
 

خرم

محفلین
یہ تو بہت مشکل سوال ہے۔ کوئی آسان سوال پوچھیں نا۔ :wink: ویسے سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ آپ سے زیادہ آپ کی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ کھانا وقت پر اور حفظان صحت کے ‌اصولوں پر بنتا ہے۔ بچوں کی ویکسین اور دوسری چیزوں کا حساب آپ کو نہیںرکھنا پڑتا۔
اب یہ معلوم نہیں کہ یہ فوائد ڈاکٹر بیوی کے ہیں کہ بیوی کے :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ڈاکٹر بیوی ہی کا کام ہے۔ بیوی تو نون مرچ کا ہی حساب رکھتی ہے۔ اب بیشتر اس کے کہ بات چیت کسی اور ڈگر پر چل نکلے، واپس آتے ہیں عنوان کی طرف۔

س) اگر ہوائی جہاز کی دُم نہ ہو تو؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top