گنگنم سٹائل نے یو ٹیوب کی حدیں توڑ دیں

منقب سید

محفلین
141204102435_gangnam_style_624x351_reuters.jpg

سائی کے گھوڑے کی طرح بھاگنے والا ڈانس سٹیپ ایک ایسا منظر بن گیا ہے جسے کبھی نہیں بھلایا جا سکتا
جنوبی کوریا کے گلوکار سائی کی میوزک ویڈیو ’گنگنم سٹائل‘ نے یو ٹیوب پر ویوز کی حدیں توڑ دیں جس کی وجہ سے گوگل کو ویب سائٹ اپ گریڈ کرنا پڑ گئی۔

یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو ہے اور اسے دو ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ویب سائٹ نے اب اپنی زیادہ سے زیادہ ویوز کی حد نو ’کونٹیلین‘ یعنی نو کروڑ کھرب (9,223,372,036,854,775,808 ) سے زائد رکھی ہے۔

سنہ 2012 میں لانچ ہونے کے بعد گنگنم سٹائل دنیا کی مقبول ترین وڈیو بن گئی ہے، اس کی بڑی وجہ اس وڈیو کا غیر حقیقی انداز ہے۔

یو ٹیوب کے ویوز کی گنتی کرنے والا کاؤنٹر پہلے 32 بِٹ کے ہندسے استعمال کرتا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ 2,147,483,647 تک گنتی کر سکتا تھا۔

یکم دسمبر کو یو ٹیوب نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ ’ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ 32 بِٹ کے انٹیجر سے بھی زیادہ تعداد میں کوئی وڈیو دیکھی جائے گی۔ لیکن تب گلوکار سائی منظر عام پر نہیں آئے تھے۔‘

141204082304_gangnam_style_video_640x360_bbc_nocredit.jpg

گنگنم سٹائل کی وڈیو کا سکرین شاٹ جس کے مطابق اسے چار دسمبر تک یہ وڈیو دو ارب سے زیادہ دفعہ دیکھا جا چکا ہے
یو ٹیوب کی مالک کمپنی گوگل نے ویب سائٹ ’دا ورج‘ کو بتایا کہ انجینیئروں کو ’دو ماہ قبل پتہ چل گیا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے، اسی لیے انھوں نے یو ٹیوب کی ویب سائٹ کے سسٹم کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا، تاکہ آئندہ کے لیے تیاری ہو سکے۔‘

یو ٹیوب اب اپنے وڈیو کاؤنٹر کے لیے 64 بٹ کا انٹیجر استعمال کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب ویوز کی گنتی 9.2 کونٹیلین تک جائے گی۔

سائی نے اب تک اس سلسلے سے متعلق کوئی بیان نہیں جاری کیا ہے لیکن یوٹیوب کی اس تبدیلی کی خبر ان کے فیس بک اور ٹوئٹر کے اکاؤنٹوں پر پوسٹ کی گئی تھی۔

یو ٹیوب پر دنیا کی دوسری سب سے دیکھی جانے والی وڈیو جسٹن بیبر کی ’بے بی‘ ہے، جو گنگنم سٹائل سے ایک ارب کم مرتبہ دیکھی گئی ہے۔
لنک
 

نوشاب

محفلین
یہ سب بکواس ہے اس ویڈیو میں کوئی قابل ذکر دیکھے یا سننے والی کوئی بات نہیں ۔
یہ سب یوٹیوب کا کیا دھرا ہے ۔
وہ چاہے تو کسی بھی ویڈیو کو دنیا میں سب سے دیکھی جانے والی ویڈیو ثابت کر سکتا ہے ۔
کاؤنٹر سیٹنگ اس کے اپنے اختیار میں ہے ۔
کوئی ایک دفعہ اس ویڈیو کو دیکھے اور کاؤنٹر اسے ہزار گن لے تو پھر کیسے اس ویڈیو کو پاپولر ہونے سے کوئی روک سکتا ہے۔
ہاں اس دعوے کے بعد کہ یہ یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے تو لوگ لازمی
ایک دفعہ ضرور کلک کر کے دیکھیں گے کہ آخر ایسا اس میں تھا کیا تو تب تو اس کی گنتی ضرور مقررہ بتائی گئی گنتی تک جاسکتی ہے۔
 
یہ سب بکواس ہے اس ویڈیو میں کوئی قابل ذکر دیکھے یا سننے والی کوئی بات نہیں ۔
یہ سب یوٹیوب کا کیا دھرا ہے ۔
وہ چاہے تو کسی بھی ویڈیو کو دنیا میں سب سے دیکھی جانے والی ویڈیو ثابت کر سکتا ہے ۔
کاؤنٹر سیٹنگ اس کے اپنے اختیار میں ہے ۔
کوئی ایک دفعہ اس ویڈیو کو دیکھے اور کاؤنٹر اسے ہزار گن لے تو پھر کیسے اس ویڈیو کو پاپولر ہونے سے کوئی روک سکتا ہے۔
ہاں اس دعوے کے بعد کہ یہ یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے تو لوگ لازمی
ایک دفعہ ضرور کلک کر کے دیکھیں گے کہ آخر ایسا اس میں تھا کیا تو تب تو اس کی گنتی ضرور مقررہ بتائی گئی گنتی تک جاسکتی ہے۔
دنیا میں صرف ہمارا میوزک ٹیسٹ رکھنے والے لوگ ہی نہیں بستے جناب۔
پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگائیے کہ محض ایک گانا ہٹ ہونے کے بعد ڈِزنی یا کامک کریکٹر کی طرح اس کی شکل کے کھلونے، اس کے میوزک والے کھلونے، اس کے علاوہ شرٹس وغیرہ پہ اس کی تصاویر، سمائلیز، اور کیا کچھ آ چکا ہے مارکیٹ میں۔
پھر اس کی ایک وجہ اس کا دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک چائینا میں متنازع ہونا بھی ہے اور ظاہر ہے جہاں جو چیز متنازع ہوتی ہے وہاں بڑی مقبول یا زیرِ بحث بھی ہوتی ہے۔
 
Top