فاروقی
معطل
واشنگٹن ، یکم جولائی۔ امریکہ نے گوانتاناموبے جیل میں قید بحری جہاز یوایس ایس کول پر حملے کے ملزم عبد الرحیم النصری پر فرد جرم عائد کر دی۔جرم ثابت ہونے پر وہ گوانتا نامو بے کے پہلے قیدی ہوں گے جنھیں سزائے موت کاسامنا ہو سکتاہے۔واشنگٹن میں امریکی فوجی ٹریبونل کے لیگل ایڈوائزر بریگیڈیئر جنرل تھامس نے بتایاکہ فرد جرم کے مطابق سعودی ن ادعبد الرحیم النصری نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے حکم پرسنہ2000میں یمن کی بندرگاہ عدن پر امریکی بحری جنگی جہازیوایس ایس کول پر حملہ کیا۔اس کے نتیجے میں سترہ امریکی سیلرزہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے ۔عبدالرحیم النصری کو دوہزار چھ میں گرفتار کیا گیاجس کے بعد سے وہ گوانتاناموبے میں قید ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر وہ گوانتا نامو بے کے پہلے قیدی ہوں گے جنھیں سزائے موت کاسامنا ہو سکتاہے۔
سورس