! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

arifkarim

معطل
خاکسار کو ایک کتاب ملی ہے جس میں گوانتانامو بے کے‌ قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی ایک لمبی داستان رقم ہے۔ کتاب اردو میں ہے۔‌اسلئے اسے پڑھنا قدرے آسان ہے۔
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Guantanamo Bay.pdf
ایک سوال میرا امریکہ کے حمایتوں سے یہ ہے کہ افغانستان اور عراق میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تو امریکہ صاحب نے فٹ چڑھائی کر دی تھی۔ لیکن اپنی جیلوں میں اسے وار کرائمز اور ہیومن رائٹس وائیلیشن نظر نہیں‌ آتا؟! :confused: جو کچھ آج امریکی جیلوں میں‌ ہو رہا ہے۔ اسکے مقابلے میں‌ ہٹلر کے یہودیوں پر مظالم تو کچھ بھی نہیں تھے! :mad:
 
خرم

محفلین
کبھی پاکستان کی جیلوں میں‌قانون کی سربلندی پر بھی تحقیق کیجئے گا بھیا۔ امریکہ کے رویوں کی تائید نہیں لیکن امریکہ کی آڑ میں اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرنا بھی تو لائق تحسین نہیں۔ پہلے آپ اپنی جیلیں ٹھیک کر لیجئے پھر گِٹمو پر بھی بات کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
 
arifkarim

معطل
یہاں پاکستانی جیلوں کا سوال ہی نہیں ہے۔ جب امریکہ جیسی '' سیوی لائزڈ'' قوم اور انسانی حقوق کے تحفظ کے دعوے دار اپنی جیلوں کی نگرانی نہیں کر پا رہے تو ہمارا ترقی پذیر پاکستان کیا کرے گا؟!
 
زیک

مسافر
حضرت گوانتانمو میں قیدیوں کے ساتھ سلوک پر امریکہ میں بھی کافی مذمت کی گئ ہے بلکہ قانونی چارہ‌جوئ بھی کی گئ ہے۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں کئ فیصلے دیئے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس بارے میں لنک اکٹھے کر سکتا ہوں۔

باقی اسے ہالوکاسٹ سے ملانا بالکل غلط ہے۔
 
امریکہ کی جیلوں میں کئے گئے ناروا سلوک پر تو انٹرنیٹ پر بھی معلومات مل جاتی ہیں اور ان پر ایکشن بھی لیا جاتا ہے۔ پاکستان کی جیلوں کے بارے میں توعلم ہی نہیں۔ باقی یہ کہ امریکہ اپنی خامیوں کو چھُپاتا بھی نہیں اور انہیں درست بھی کرتا ہے۔ کیا پاکستان بھی ایسا کر سکتا ہے؟
 
جی بالکل ؛ تھوڑے بہت ایکشن لئے ، باقی دنیا کو دکھانے کیلئے۔ جب باقی دنیا مطمئن ہو گئی تو پھر وہی سلسلہ۔۔۔۔ یہ کیا طریقہ ہے ایکشن لینے کا؟؟؟
اگر ان قیدیوں کا کوئی قصور ہے تو انہیں کورٹ میں‌ لیجا کر سزا دلوائی جائے۔ اور اگر یہ بے قصور ہیں ‌ تو انہیں وہاں قید کر کے تشدد کرنے کا کیا مقصد؟؟؟
 
arifkarim

معطل
حضرت گوانتانمو میں قیدیوں کے ساتھ سلوک پر امریکہ میں بھی کافی مذمت کی گئ ہے بلکہ قانونی چارہ‌جوئ بھی کی گئ ہے۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں کئ فیصلے دیئے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس بارے میں لنک اکٹھے کر سکتا ہوں۔

باقی اسے ہالوکاسٹ سے ملانا بالکل غلط ہے۔

خالی مزمت سے کچھ نہیں ہوگا!
عراق وار سے پہلے اور بعد میں بھی امریکی عوام نے مذمت کی۔۔۔۔ کچھ ہوا؟
افغانستان پر امریکی حملے کی بھی امریکی عوام نے بہت مذمت کی، مگر کچھ فرق پڑا؟
اصل مسئلہ وہاں پر کئے جانے والے مظالم اور یہ مظالم کرنے والے فوجیوں پر ایکشن لینے کا نہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہاں پر قیدی، پوری دنیا سے الگ تھلگ کیوں قید کئے گئے؟ اور جو ٹیمیں جائزہ لینے کیلئے وہاں بھیجی گئیں، انہیں ‌ وہاں کے حالات بتانے کی کیوں‌ اجازت نہیں‌ دی گئی۔۔۔۔ ان قیدیوں کو امریکی عدالتوں میں کیوں‌ پیش نہیں کیا جاتا؟؟؟
ہولوکاسٹ پر تو بہت شور مچایا گیا تھا، اوئے ہوئے اتنے یہودی جیلوں میں تشدد سے مرگئے :eek: لیکن آج مسلمان قیدی کسی کو نظر نہیں‌آرہے؟
 
خرم

محفلین
جی بالکل ؛ تھوڑے بہت ایکشن لئے ، باقی دنیا کو دکھانے کیلئے۔ جب باقی دنیا مطمئن ہو گئی تو پھر وہی سلسلہ۔۔۔۔ یہ کیا طریقہ ہے ایکشن لینے کا؟؟؟
اگر ان قیدیوں کا کوئی قصور ہے تو انہیں کورٹ میں‌ لیجا کر سزا دلوائی جائے۔ اور اگر یہ بے قصور ہیں ‌ تو انہیں وہاں قید کر کے تشدد کرنے کا کیا مقصد؟؟؟
گِٹمو سے جتنے قیدی چھوڑ کر ان کے گھر واپس بھیجے گئے ان کا ذکر نہیں کیا آپ نے؟ اب تو امریکی عوام کے دباؤ پر ان قیدیوں کو عدالتوں میں بھی پیش کیا جارہا ہے اور ان کے مقدمات بھی سُنے جارہے ہیں۔ بات یہ نہیں ہے کہ امریکہ غلط نہیں کرتا، بات یہ ہے کہ امریکی عوام کے پاس اختیار ہے کہ وہ اس غلط کو صحیح کر سکتے ہیں۔ ان کے پاس ایک نظام ہے۔ افغانستان پر حملے کے امریکی عوام نے کبھی مخالفت نہیں کی۔ عراق کی جنگ کی البتہ بہت مخالفت ہوئی اور ابھی بھی صدارتی انتخابات میں‌یہ دوبارہ ایک اہم ایشو بن رہا ہے۔ باقی بات مسلمانوں‌کو مارنے کی تو ابھی تک گوانتنامو بے میں کتنے مسلمان قیدی مرے ہیں؟ اور قید کا تو مطلب ہی باقی دنیا سے الگ تھلگ کرکے رکھناہوتا ہے۔ جہاں تک بات ہے تنظیموں کو دورہ نہ کروانے کی تو بھیا آپ کے ملک میں تو لوگ پرائیویٹ جیلیں‌رکھتے ہیں جہاں پرندہ نہیں پر مارسکتا ان پر تو آپ چُپ رہتے ہیں، امریکہ پر ہی غصہ نکلتا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
دنیا میں جو بھی قوم طاقت ور پوزیشن میں ہوتی ہے وہ اپنے لوگوں کے لیے دنیا کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتی ہے - جب مسلمان طاقت ور تھے تو حجاج بن یوسف نے چند قیدیوں کے لیے محمد بن قاسم کے ذریعے پورے برصغیر میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے -
اس لیے میرے خیال میں دوسروں پر تنقید کرنے سے بہتر ہے ہم اپنے آپ کو درست کریں -
تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
 
ہاہاہا، جن قیدیوں کو رہا کیا گیا، اگر انکی داستان بھی آپ پڑھ لیں تو یہی کہیں گے کہ بہتر تھا انہیں‌ مار دیا جاتا۔ ذہنی و جسمانی تشدد کے بعد رہا کئے گئے قیدی آج بھی دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انکی زندگی کبھی بھی قید سے پہلے والی زندگی نہیں رہی!
اور دوسری بات یہ کہ افغانستان پر امریکی حملے کی مذمت امریکی عوام یقینا کرتے اگر انکو 9/11 کا ڈرامہ نہ دکھایا جاتا :grin:
 
arifkarim

معطل
دنیا میں جو بھی قوم طاقت ور پوزیشن میں ہوتی ہے وہ اپنے لوگوں کے لیے دنیا کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتی ہے - جب مسلمان طاقت ور تھے تو حجاج بن یوسف نے چند قیدیوں کے لیے محمد بن قاسم کے ذریعے پورے برصغیر میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے -
اس لیے میرے خیال میں دوسروں پر تنقید کرنے سے بہتر ہے ہم اپنے آپ کو درست کریں -
تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
امریکہ پر جائز تنقید سب کو بری لگ رہی ہے۔ :)
اس تھریڈ کا مقصد امریکی نا انصافی جو کہ وہ ایک خاص طبقے کیساتھ کر رہا ہے، کی طرف توجہ دلانا ہے۔ ناکہ اپنے گریبان میں جھانکنا۔۔۔
 
زیک

مسافر
بات جائز تنقید کی نہیں کہ گوانٹانمو اور ٹارچر وغیرہ پر میں نے بھی بہت تنقید کی ہے اور جیسا کہ پہلے کہہ چکا ہوں میں بہت سے روابط بھی پیش کر سکتا ہوں جن میں امریکی حکومت کی ان معاملات میں نہ صرف غلط پالیسیوں بلکہ war crimes کا ذکر ہو گا اور بہت سے لوگوں اور تنظیموں کو بھی جانتا ہوں جنہوں نے ان پالیسیوں کو بہتر بنانے اور ختم کرنے کے لئے خوب محنت کی ہے۔ مگر جب آپ 6 ملین لوگوں کی نسل‌کشی سے اسے ملانے کی کوشش کرتے ہیں تو سب مضحکہ‌خیز لگتا ہے۔

کچھ لنک میرے دوست گیری کے بلاگ پر موجود ہیں۔ امریکی صحافی جین میئر کی کتاب The Dark Side: The Inside Story of How The War on Terror Turned into a War on American Ideals بھی پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی امریکہ کے بارے میں رپوسٹس بھی آپ پڑھ سکتے ہیں۔ امریکن سول لبرٹیز یونین کی سائٹ پر بھی آپ کو معلومات اور ایکشن ملے گا۔ مزید آئیندہ
 
خرم

محفلین
امریکہ پر جائز تنقید سب کو بری لگ رہی ہے۔ :)
اس تھریڈ کا مقصد امریکی نا انصافی جو کہ وہ ایک خاص طبقے کیساتھ کر رہا ہے، کی طرف توجہ دلانا ہے۔ ناکہ اپنے گریبان میں جھانکنا۔۔۔
ایک بات بتائیے بھیا۔ گوانتناموبے میں کل کتنے قیدی ہیں؟ ان پر کس چیز کا شبہ ہے؟ پھر یہ بھی کہ امریکہ میں مسلمان کتنے ہیں اور ان میں سے کتنوں کے ساتھ کہاں کہاں‌مذہب کی بنا پر امتیاز برتا جارہا ہے؟ پھر ہی آپ کا دعوٰی درست قرار پائے گا۔ اور یہ گوانتناموبے سے واپس آنے والے لوگوں کی آپ نے جو بات کی ہے، کیا آپ ان میں سے کسی کو جانتے بھی ہیں؟ میں تو جانتا ہوں چند ایک کو اور ان کے ساتھ تو ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ ہماری توقعات کے برعکس پاکستانی سفارت خانے و حکومت کا کردار بھی اس سب معاملہ میں بہت مثبت رہا ہے۔
اور جہاں تک بات ہے اپنے گریبان میں نا جھانکنے کی، یہی تو ہمارا طُرہ امتیاز ہے بدقسمتی سے۔ اور کسی اور پر پتھر پھینکنے کے لئے اپنا دامن صاف ہونا ضروری ہے۔ امریکہ کے قید خانے میں موجود افراد کے نام پتہ تو آپ کو معلوم ہیں، اپنے ملک میں قید غیر ملکی فوجیوں کا نام پتہ معلوم کر سکتے ہیں آپ؟ یہ جن معلومات کی بنا پر امریکہ پر پتھر برسائے جاتے ہیں وہ معلومات بھی امریکیوں کی ہی مہیا کردہ ہوتی ہیں۔ تعجب ہے کتنی ڈھٹائی کے ساتھ امریکی معاشرہ کی خوبی کو بھی ان پر لعن طعن کرنے میں استعمال کرتے ہیں ہم؟ آپ کے ملک میں آپ کے اپنے ملک کے باشندے، آپ کے اپنے ملک کے سپاہیوں کو، شہریوں کو اغوا کرتے ہیں اور بغیر مقدمہ چلائے قتل کرتے ہیں باقاعدہ اعلان کرکے اور اس کی ویڈیو بنا کر باقاعدہ تشہیر کرتے ہیں۔ ان کے متعلق بھی کچھ فرمائیے گا؟ وہ عین حق ہے؟ ہے نا؟ اور اگر امریکہ میں کچھ لوگ قید ہیں کسی دوسرے ملک کے ان کی بہت تکلیف ہے؟؟؟
نجانے یہ قوم تباہ کیوں نہیں ہوجاتی؟ کسر تو کوئی نہیں رہ گئی۔
 
خرم اگر آپ کو پاکستان سے اور اس معاشرے سے اتنی ہی نفرت ہے تو پھر یہاں رائج زبان اردو کیوں استعمال کرتے ہیں؟
اسے بھی رہنے دیں‌اور انگریزی پر آجائیں۔
دوسرا گوانتانومو بے میں‌ کتنے قیدی موجود ہیں، انکی لسٹ اس کتاب میں موجود ہے۔ اسے پڑھئے اور پھر سوال کیجئے۔۔۔۔
 
خرم

محفلین
پاکستانی معاشرہ کی تعریف بیان کیجئے پھر آپ کا سوال بھی بجا ہوگا۔ ایک دھاگہ کھولا ہے کل اسی موضوع پر۔ آپ کی نگارشات کا انتظار رہے گا وہاں۔ اسی طرح نہ تو اردو اور نہ ہی پاکستان کسی کی جاگیر ہیں۔ آپ کا اعتراض انتہائی بچگانہ ہیں۔ اگر میرا منہ بند کرنا ہے تو کوئی عملی تمثیلات بیان کیجئے اپنے قابل فخر معاشرہ کی۔ آپ سے ایک سوال پوچھا جائے تو آپ کتاب پڑھنے کا مشورہ دے ڈالتے ہیں۔ اگر آپ نے پڑھی ہے تو پھر صرف ایک ہندسہ ہی بتانا ہے آپکو۔ اس میں ایسی بھی کیا مشکل؟ بات صرف اتنی کہ پھر بات کا بھاؤ گر جائے گا۔ ہے نا؟
 
اس کتاب کے مطابق اس وقت گوانتانامو بے میں 20 سے زائد ممالک کے 785 قیدی اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔۔ آپ کا منہ بند کرنے کی ضرورت نہیں۔ امریکہ کا منہ کون بند کر سکتا ہے؟ :grin: اگر اردو کسی کی جاگیر نہیں تو امریکی تنقید بھی کسی کی جاگیر نہیں۔ ہمارا حق ہے کہ ہم امریکہ پر جتنی چاہے تنقید کریں۔۔۔۔ اور آپ مجھ سے پاکستانی معاشرے کے بارے میں کیوں‌ پوچھ رہے ہیں؟؟؟ میں‌ پاکستان میں تو نہیں‌رہتا :)
 
خرم

محفلین
آپ پاکستان میں نہیں رہتے لیکن اس سے محبت کے دعویدار تو ہیں نا؟ اور ویسے بھی مقصد آپکے پاکستانی معاشرہ کے متعلق خیالات جاننا ہے۔
امریکہ پر جتنی بھی تنقید چاہے کیجئے۔ اگر مقصد صرف تنقید برائے تنقید ہے تو پھر آپ بہت خوب جارہے ہیں۔ گستاخی معاف کہ میں سمجھا کہ آپ کو پاکستان کے حالات میں اور ان کے سدھار میں کوئی دلچسپی ہوگی۔ آپ تنقید جاری رکھئے۔:)
 
اگر آپ کو پاکستان کے حالات سدھارنے کی اتنی ہی فکر ہے تو امریکہ چھوڑ کر پاکستان کیوں نہیں‌ چلے جاتے؟ باہر بیٹھ کر فکر کرنے سے حالات کیسے سدھریں گے؟
 
خرم

محفلین
پاکستان بھی جائیں گے انشاء اللہ۔ فی الحال تو یہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں بھی کسی کو پاکستان کے حالات سے دلچسپی ہے کہ ہمیں پاگل ہوئے جا رہے ہیں‌؟ اور فی الحال تو نہیں لگتا کہ پاکستان میں کسی کو پاکستان کے حالات سے دلچسپی ہے۔ سدھارنے کی تو بات ہی کیا۔ ایک سوال۔ اگر میں پاکستان جاکر کوشش کرنا چاہوں تو کیا آپ میرے ساتھ چلیں گے اور مل کر کوشش کریں گے؟
 
Top