تعبیر
محفلین
پہاڑی علاقے کی ایک نہایت ہی ضعیف عورت کو ایک جھگڑے کے سلسلے میں بطور گواہ عدالت میں پیش کیا گیا۔وکیل صفائی نے ابتدائی جرح کے دوران پوچھا آپ جھگڑے کے سلسلے میں کیا جانتی ہیں؟
“ایسی کوئی خاص بات تو نہیں تھی “بوڑھی عورت نے مبہم سا جواب دیا۔
“پھر بھی آپ بتائیے تو سہی آپ نے کیا دیکھا “جج صاحب نے اصرار کیا۔
"ایسی کوئی خاص بات نہیں تھی"بڑی بی نے ایک بار پھر بےپروائی سے ہاتھ ہلا کر کہا"بس ادھر شہباز نے عجب گل کو گالی دی تو عجب گل نے شہباز کے سر پہ ڈنڈا دے مارا وہ وہیں پہ ٹھنڈا ہو گیا شہباز کا دوست ادھر کھڑا تھا اس نے جب دیکھا کہ شہباز گر گیا ہے تو اس نے چھرا نکال کر عجب گل کا پیٹ پھاڑ دیا۔ادھر عجب گل کا دوست بھی موجود تھا اس نے گولی مار کے شہباز کے دوست کو مار دیا اسی بک بک میں دو تین افراد اور مارے گئے بس اتنی سی بات پہ جھگڑا شروع ہو گیا۔“