گوبھی پنیر

زیک

مسافر
اجزاء

2.5 پاؤنڈ (1 کلو) گوبھی
3 بڑے چمچ مکھن
2 پیاز
2 بڑے چمچ chopped تازہ اجمودہ (Parsley)
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
3/4 کپ grated پارمزان پنیر (Parmigiano)

ترکیب

گوبھی کے پتے اتار دیں اور اس کے چھوٹے پھول علیحدہ کر لیں۔ پھر انہیں ابالیں یہاں تک کہ وہ تھوڑے سے نرم ہو جائیں (tender but firm)۔

اوون کو 375 ڈگری فارن‌ہائٹ (190 ڈگری سنٹیگریڈ) پر گرم کر لیں۔ جس ڈش میں اوون میں پکانا ہے اس میں ہلکا سا مکھن لگا لیں۔

ایک فرائی پین میں مکھن کو پگھلائیں۔ جب پگھل جائے تو اس میں پیاز ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر اسے sautee کریں حتی کہ پیاز ہلکا سا پیلا ہو جائے۔ اب گوبھی اور اجمودہ بھی ڈال دیں اور اپنی مرضی کے مطابق نمک اور مرچ بھی۔ کوئی ایک دو منٹ تک انہیں ہلائیں اور پکائیں۔ پھر اس سب کو اوون والی ڈش میں ڈال دیں۔ گوبھی پر پنیر ڈالیں اور 10 سے 12 منٹ تک اوون میں bake کریں۔

اگر آپ کو گوبھی اور پنیر پسند ہیں تو یہ کھانا آپ کو پسند آئے گا۔ اسے میں main dish کے طور پر نہیں بناتا بلکہ side dish کے لئے یہ اچھی اور آسان ترکیب ہے۔
 
Top