فخرنوید
محفلین
آج دوپہر کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے پوش اور نشیبی علاقے ماڈل ٹاؤن ، سیٹلائٹ ٹاؤن، پیپلز کالونی ، ڈی سی روڈ ، شاہین آباد ، دال بازار ، گوندلانوالہ روڈ ، بازار خراداں اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے یہ علاقے جوہڑوں کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ اور واسا کی جانب سے سیوریج کا کوئی خاص انتظام نہ ہونے سے پانی کی سطح میں کمی نہ آنے کے باعث شہریوں کو ذرائع آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے منچلے نوجوان ، بچے اور بوڑھے بھی سڑکوں پر نکل آئے سڑکوں پر نہاتے رہے ۔ جبکہ دوسری طرف مغرب کی طرف سے آنے والے کالے بادل سارا دن شہر پر چھائے رہے جن سے گوجرانوالہ کا موسم خاصا خوشگوار رہا ۔