گوجرانوالہ میں لوڈ شیڈنگ پر بنائی گئی اپنا نیوز کے لئے میری پہلی رپورٹ

فخرنوید

محفلین
جناب چاند بابو جی ۔۔۔۔۔۔ پسند کرنے کا شکریہ

لیکن برائے مہربانی یہ فخر عالم کی تدوین فرما کر مجھے فخر نوید ہی رہنے دیں۔ کیونکہ فخر عالم جنرل رانی کا نواسہ ہے۔ اور جنرل رانی کی داستان یہاں بیان کرنا بہتر نہیں۔ شکریہ
 
طالوت

محفلین
رپورٹ اچھی ہے ، کیمرا ورک اور بھی اچھا ہے ۔ تاہم صحافی نے پنجابی زبان میں اردو کے خاصے الفاظ استعمال کئے ہیں باوجود اس کے کہ پنجابی میں متبادل الفاظ موجود ہیں ۔
وسلام
 
وه جی وھاں ہمارا پنڈ(گاؤں) ہے جی تلونڈی موسے خان پسرور روڈ پر کوئی وھاں کی بھی بات بتائیں ۔
بڑا چنگا لگا جی اپ کا یه ویڈیو ، لیکن اس میں سبھی لوگ تپے هوئے هیں ۔
الله ای خیر کرے
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب فخر صاحب۔

اب ذرا یہ سوچیں کہ اگر یہی ویڈیو میں بغیر آپ کی اجازت اور بغیر آپ کا حوالہ دیے اپنی ویب سائٹ پر لگا دوں اور پھر جگہ جگہ، فورم فورم اس ویڈیو کا ربط اپنی ویب سائٹ کا دیتا رہا ہوں اور یوں آپ کی انتہائی ذاتی اور بہت محنت سے بنائی ہوئی ویڈیو سے اپنی ویب سائٹ کی تشہیر کرتا پھروں، اور اس کام سے باز نہ آؤں چاہے لوگوں کے لاکھ طعنے اور ملامتیں بھی سہنی پڑیں، تو آپ کو کیسا لگے گا؟
 
جناب آپ بخوشی اسے لگائیں. چاہے اپنے نام اور حوالے کے ساتھ مجھے خوشی ہو گی کہ آپ کو اس قابل تو لگی.
 
Top