گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

جاسم محمد

محفلین

اسٹاف رپورٹر بدھ 27 جنوری 2021

2135647-dogride-1611772288-414-640x480.jpg

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتی لینڈ کروز گاڑی میں کتے کی سواری نے پی ٹی آئی کے قول و فعل کے تضاد کی قلعی کھول دی(فوٹو، اسکرین گریب)

کراچی: شہر کی سڑک پر گورنر ہاوس کی گاڑی میں کتے کی سرکاری سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گورنر ہاؤس کی لگژری گاڑی میں سوار کتے کی سیر کرتے ہوئے ویڈیو پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے بنائی جسے انھوں نے بعدازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کتا گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا اور باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس نے اپنا سر بھی گاڑی سے نکالا ہوا تھا جبکہ سیاہ رنگ کی سرکاری گاڑی پر گورنر ہاؤس کا نمبر جی ایچ 0070 لکھا ہوا تھا اور حیرت انگیز طور پر پروٹول میں گاڑی کے عقب مین پولیس موبائل ساتھ چل رہی تھی۔

اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ ایک جانب گورنر ہاؤس کی لگژری گاڑی میں کتا سیر و تفریح کر رہا ہے تو دوسری جانب کراچی کے شہری زندگی کی بینادی سہولتوں کے لیے ترس رہے ہیں۔ قیمتی لینڈ کروز گاڑی میں کتے کی سواری نے پی ٹی آئی کے قول و فعل کے تضاد کی قلعی کھول دی۔
 
یہ ہے تبدیلی:
 
ثمین زارا

بھئی ان کی فیملی تھی گاڑی میں اور کتے حفاظت کے لیے ہی رکھے جاتے ہیں ۔ بےکار کی باتیں ہیں ۔ سندھ حکومت کی کرپشن پر ویڈیوز کیوں نہیں بنائی جاتیں ۔ اربوں کی گندم چوہے کھا گئے اور جاتے جاتے بوریوں میں مٹی اور بھوسہ بھر گئے ۔ ایویں شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفادار خوشامد میں کچھ آگے ہی بڑھ گئے ۔ ایک پولیس موبائیل نظر آگئی، درجنوں کا پروٹوکول نظر نہیں آتا ۔
 
ثمین زارا

محفلین
پہلے بھی اکثر ایسا ہی تھا ۔ بس لوگوں کو ویڈیو بنانے کی ہمت نہیں تھی ۔ نہ تمام کتوں کی اور نہ درجنوں پولیس موبائیلز کے پروٹوکولز کی ۔
 
جاسم محمد

محفلین
وہ جس کو پروٹوکول کہہ رہے وہ پروٹیکشن ہے جو میری فیملی کو ملی ہے۔ ہائے مسوم لوگ۔۔۔

بھئی ان کی فیملی تھی گاڑی میں اور کتے حفاظت کے لیے ہی رکھے جاتے ہیں ۔
اگر فیملی ساتھ تھی پھر خیر ہے۔ اگر خالی کتے کو پھرایا گیا ہے تو پھر لعن طعن ہی بنتی ہے :)
 
سیما علی

لائبریرین
بھئی ان کی فیملی تھی گاڑی میں اور کتے حفاظت کے لیے ہی رکھے جاتے ہیں ۔ بےکار کی باتیں ہیں ۔ سندھ حکومت کی کرپشن پر ویڈیوز کیوں نہیں بنائی جاتیں ۔ اربوں کی گندم چوہے کھا گئے اور جاتے جاتے بوریوں میں مٹی اور بھوسہ بھر گئے ۔ ایویں شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفادار خوشامد میں کچھ آگے ہی بڑھ گئے ۔ ایک پولیس موبائیل نظر آگئی، درجنوں کا پروٹوکول نظر نہیں آتا ۔
سندھ کے حکمرانوں کی کرپشن دیکھنے کے لئے انکے پاس آنکھیں نہیں ۔۔۔۔
 
بہت مزاخیہ ہو جی بہت مزاخیہ اوہ جی۔
عارف کریم پائن اے گل تُسی آپ وی کر سکدے سی۔ ;)

پہلے بھی اکثر ایسا ہی تھا ۔ بس لوگوں کو ویڈیو بنانے کی ہمت نہیں تھی ۔ نہ تمام کتوں کی اور نہ درجنوں پولیس موبائیلز کے پروٹوکولز کی ۔

سندھ کے حکمرانوں کی کرپشن دیکھنے کے لئے انکے پاس آنکھیں نہیں ۔۔۔۔
 
بابا-جی

محفلین
ویسے کپتان کے پاس کئی آپشن گورنر سِندھ کے لِیے تھے۔ کاش عارف علوی گورنر سِندھ بن جاتے اور جسٹس وجیہ مُلک کے صدر ہوتے تو مُجھے بہت خُوشی ہوتی۔
 
ثمین زارا

محفلین
فیملی کے سیر سپاٹوں کے لیے سرکاری گاڑی؟
اور حفاظت کے لیے پولیس پھر کیوں؟
اففف بھئی ایک گورنر کو بہت ساری سہولتیں ملتی ہیں ۔ اس سے پہلے زبیر عمر بھی ٹھاٹھ باٹھ سے رہتے تھے ۔ سرکاری گاڑی دی جاتی ہے تو اسی میں بیٹھے گے یا رکشہ میں ؟ اور ایک موبائیل حفاظت کے لیے کہ کوئی بری بات نہ ہو جائے ۔ یا اللہ عمران خان کے آتے ہی اس قوم کی آنکھیں کھل گئی ہیں ۔ تیرا شکر میرے مولا
 
جاسم محمد

محفلین
یا اللہ عمران خان کے آتے ہی اس قوم کی آنکھیں کھل گئی ہیں
میرے خیال میں تو آنکھیں آج بھی بند ہیں وگرنہ یہ نواز شریف کے جعلی بیمار بن کر لندن بھاگنے اور وہاں سے جمہوری انقلابی بننے پر بھی اسی طرح رنجیدہ ہوتے۔
 
Top