السلام علیکم
ساقی بھائی ، کیے مزاج ہیں ؟ میں جی سی سی ( عرب ممالک جو گلف میں شمار ہوتے ہیں ) میں پچھلے 6 سال سے تقریباً اسی شعبہ میں کام کر رہا ہوں میں اِنٹیریئر ڈیزائننگ اور تھری ڈی وژولائزیشن کرتا ہوں ، شروع کے چند سال ڈرافٹنگ بھی کی ، 5 سال دبئی اور اب سعوی عرب ، آپ سے جاننا یہ ہے کہ کس نے اور کیا معلومات دی ہیں اور کس جی سی سی ملک کے بارے دی ہیں ؟
رہے باقی سوالات تو جواب یوں ہے :
خاص طور ( اس کے علاوہ بھی ہو سکتا ہے مگر شاذ و نادر ) اِنجنیئرنگ کے تمام شعبے یعنی مکینکل ، میڈکل ، الیکٹرکل ، اے-آئی (آرٹی فِشل - اِنٹیلی جنس ) یعنی روبوٹکس ، ایرو اِنجنیئرنگ وغیرہ میں جب بھی کسی تخلیق پر کام ہوتا ہے تو ایکیوریسی یعنی صد فیصد نتائج اور اغلاط سے بچنے کے واسطے کچھ یاداشتیں محفوظ کی جاتی ہیں جو عموماً تحریریں اور بلو پرنٹس ( یعنی نقشہ جات ) ہوتے ہیں۔ یہ سب کرنا تو انجنیئر کا کام ہے مگر اسے اور جگہ مغز ماری کرنا ہوتی ہو تو تحریر اور نقشہ سمجھا کر وہ بھاگ جاتا ہے
پھر اسے ریکاردڈ کرنے کا کام کسی کے سپرد کر دیا جاتا ہے ، الفاظ کی ریکارڈنگ یعنی یاداشت کیسے تیار ہو گی ؟ لِکھ کر ، اپنی کاپی میں ، یا کسی بھی کمپیوٹر پروگرام جیسے ورڈ ، نوٹ پیڈ وغیرہ لیکن اِنجِنیئر کے سکیچز یعنی نقشہ جات کا کیا ہو گا ؟ اس کے لیئے بھی آپ ان کو کاپی میں نقل کریں گے یا پھر کوئی کمپیوٹر پروگرام جیسے آٹو کیڈ، آرچی کیڈ ، ریوِٹ وغیرہ یہ سب کیڈ پروگرامز ہیں ، ( کیڈ مخفف ہے کمپیوٹر ایڈڈ ڈرافٹنگ یا ڈیزائننگ کا یعنی کمپیوٹر کی مدد سے کی جانے والی ڈرافٹنگ ) آٹو کیڈ آٹوڈیسک کمپنی نے بنایا تو بس نام آٹوکیڈ رکھ دیا۔ یہ جو عمل ہے جس میں آپ نقشہ جات محفوظ کرتے ہیں یا تدوین کرتے ہیں اس عمل کو ڈرافٹنگ کہتے ہیں کیوں کہ نقشہ جات کو ڈرافٹس بھی کہتے ہیں۔ تو ڈرافٹنگ یعنی ڈرافٹ بنانا۔ آٹوکیڈ محض ایک آلہِ کار ہے آپ چاہیں تو اسے نہیں بلکہ ریوِٹ استعمال کر لیں ، طریقہ مختلف مگر مقصد ایک !! جو ڈرافٹس عمارتوں کے واسطے بنتے ہیں انہیں آرکیٹیکٹس بناتے ہیں ، پس وہ ڈرافٹنگ آرکیٹیکچرل ڈرافٹنگ کہلاتی ہے۔
باقی رہی بات ٹیوٹا وغیرہ تو میں نے شروع میں ایک سوال کیا آپ وہ پہلے بتائیں پھر اس کے مطابق میرے علم میں جو ہوا بیان کر دوں گا ، اللہ آپ کو کامیاب کرے ، ثُم آمین !!