گوشت ضرور کھائیں لیکن ذرا احتیاط سے ۔۔۔۔

hakimkhalid

محفلین
٭عیدالاضحٰی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے ٭
٭گوشت ضرور کھائیں لیکن ذرا احتیاط سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٭
جوڑوں کے درد 'ہائی بلڈ پریشرکے مریض قربانی کا گوشت اعتدال سے کھائیں
گوشت کے ساتھ سلاد 'پودینہ ' لیموں اور دہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں 'پانی زیادہ پئیں :حکیم قاضی ایم اے خالد
٭دل کے مریض گردے 'مغز'سری پائے'اور کلیجی نہ کھائیں٭بھنے ہوئے گوشت کی بجائے بھاپ سے تیار شدہ اور ابلا ہوا گوشت زیادہ بہتر ہے ٭یورک ایسڈ کی زیادتی اور گردوں کے مریض گوشت کا استعمال معالج کے مشورے کے مطابق کریں۔
[align=justify:65d7507d31]لاہور (نمایندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا )عیدالاضحی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔گوشت ضرور کھائیں لیکن اس ضمن میں اعتدال اور احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں ۔مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنزپاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے عید قربان کے
موقع پر گوشت کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوشت کے پکوانوں میں زیادہ مرچ مصالحے نہ ڈالیں نیز ان پر سبز دھنیے کی گارنش ضرور کریں گوشت کے ہمراہ سلادخصوصاًپودینہ 'لیموں اوردہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں ۔ایسی چٹنیاں جن میں زیرہ پودینہ اجوائن شامل ہو، کا استعمال مفید ہے۔گوشت کا مزاج گرم ہے اس لئے اسے معتدل کرنا ضروری ہے۔اس کےلئے گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال بھی جاری رکھیں،سبزیوں میں ٹماٹر، پھلیاں، سلاد (مولی گاجر چقندر مٹر)کا استعمال مفید ہے واضح رہے کہ کھیرا سردیوں میں استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ابلا ہوا یا بھاپ میں تیارکیا ہواگوشت بھنے ہوئے گوشت سے بہت بہتر ہے ۔گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال اگر فوری طورپرنقصان نہ دے تو بھی آنے والے دنوں میں کئی دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے جوڑوں کے درد 'ہائی بلڈ پریشراور شوگر کے مریض گوشت کم کھائیں۔یورک ایسڈ کی زیادتی اور گردوں کے مریض گوشت کا استعمال اپنے معالج کے مشورے پرہی کریں ۔خصوصاً دل کے مریض چربی والا گوشت 'گردے ' مغز'سری پائے 'کلیجی وغیرہ استعمال نہ کریں کیونکہ چربیلے مادے کولیسٹرول کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔ بکرے کا گوشت ہر عمر اورہر مرض کے افراد کے لئے ضروری ہے جبکہ گائے کا گوشت خارش جگر ہائی بلڈ پریشر ہائی کولیسٹرول بواسیر شوگر کے مریض احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔ گائے کے گوشت میں کولیسٹرول بکرے کے گوشت کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جبکہ اونٹ کے گوشت میں کولیسٹرول بہت کم ہوتا ہے۔گوشت کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے دل کی تکالیف مزید بڑھ سکتی ہیں لہذا گوشت کھانے کے فوراً بعد پانی
پینے سے اجتناب کیا جائے ۔ اسکے علاوہ ضروری ہے کہ قربانی کے گوشت والے ایک کھانے کے بعد دوسرے کھانے میں کم از کم 5 سے 6 گھنٹے کا فرق رکھا جائے۔عید الاضحی کے موقع پراکثر حلق میں ہڈی پھنسنے کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں ۔لہذا ہڈی والا گوشت کھاتے ہوئے خصوصی احتیاط برتیں خصوصاًچھوٹے بچوں کو بغیر ہڈی کے گوشت اپنی نگرانی میں کھلائیں ۔[/align:65d7507d31]
 

AMERICAN

محفلین
حکیم صاحب ہم تو جی جان سے سبزی خورے ہیں ۔ کبھی کبھار اگر ہمار ا دل للچا ہی جاتا ہے گو شت کھانے کو اس پر تو آپ پابندی نہ لگائیں۔ :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
 

زبیر مرزا

محفلین
سرخ گوشت(گائے، بکرے) کی بنسبت سفید گوشت ( مچھلی اور مرغی کا) بہترہوتا ہے ایسا اکثر سنا گیا-
حکیم صاحب آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں
 

hakimkhalid

محفلین
سرخ گوشت(گائے، بکرے) کی بنسبت سفید گوشت ( مچھلی اور مرغی کا) بہترہوتا ہے ایسا اکثر سنا گیا-
حکیم صاحب آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں
یہ درست ہے تاہم جب سے ملک بھر میں پولٹری فارمز میں سور کی چربی کی مشتبہ فیڈ علم میں آئی ۔۔۔۔ تب سے مرغی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کھانے کو دل نہیں کرتا ۔۔۔۔۔تاہم یہ میری ذاتی رائے ہے۔۔۔۔۔مچھلی پروٹین اور اومیگا تھری کے حصول کےلئے زیادہ اچھی ہے۔
 

عزیزامین

محفلین
یہ درست ہے تاہم جب سے ملک بھر میں پولٹری فارمز میں سور کی چربی کی مشتبہ فیڈ علم میں آئی ۔۔۔ ۔ تب سے مرغی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ کھانے کو دل نہیں کرتا ۔۔۔ ۔۔تاہم یہ میری ذاتی رائے ہے۔۔۔ ۔۔مچھلی پروٹین اور اومیگا تھری کے حصول کےلئے زیادہ اچھی ہے۔
کیا چکن حلال ہو کر بھی کبھی کھایا نہیں جا سکے گا؟ کیا یہ قیامت کی نشانی نہیں؟
 

نایاب

لائبریرین
کیا چکن حلال ہو کر بھی کبھی کھایا نہیں جا سکے گا؟ کیا یہ قیامت کی نشانی نہیں؟
میرے محترم بھائی
آج کل کھاد اور فیڈز کا زمانہ ہے ۔
پہلے زمانے میں مرغیاں اور دیگر حلال چرند و پرند اپنی خوراک کی تلاش میں جنگل جنگل پھرتے تھے ۔
گلی محلوں کی نالیاں جوہڑ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر چھانتے تھے ۔ اپنے پیٹ کی بھوک مٹاتے تھے ۔
جو حلال ہے وہ حلال ہے ۔ جو حرام ہے وہ حرام ہے ۔ جو مکروہ ہے وہ مکروہ ہے ۔
آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگہی کبھی کبھی عذاب بھی ٹھہرتی ہے ۔
جیسا کہ محترم حکیم صاحب نے لکھا کہ وہ پولٹری فارمز کی فیڈز کی اجزائے ترکیبی سے واقف ہو چکے ہیں ۔
اب چاہے کھیتوں میں پلی مرغی کا سالن ان کے سامنے آئے گا ۔ انہیں وہی " فیڈ " یاد آئے گی ۔
اور مرغی حلق سے اترنا مشکل ہوگا ۔
 
Top