گوشوارہ

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی ، بہت اچھی نظم ہے . کیا کہنے !
آداب ، بہت نوازش! ممنونِ کرم ہوں ، عرفان بھائی ! اللہ آپ کو سلامت رکھے!
آج کل محفل میں آپ کی آمد کم کم نظر آتی ہے ۔ لگتا ہے مصروفیات بڑھ گئی ہیں ۔ اچھی خبر یہ ہے کہ محترم سرور عالم راز صاحب محفل میں تشریف لائے ہیں ۔ امید ہے کہ اب رونقِ محفل بڑھ جائے گی۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ببہت خوبصورت نظم۔۔ آدمی نامہ کے بعد انسانوں کے حوالے سے اتنی شاندار شاعری پڑھی ہے۔ اللہ آپ کے قلم کو مزید قوت عطا فرمائے۔۔۔
یقین مانیے کہ اتنی متاثر کن لگی کہ اس نظم کو پڑھتے کئی اشعار تو ہم نے بھی کہہ ڈالے۔
ڈھیروں داد۔۔!!
بہت شکریہِ ، نوازش! اگر اس نظم کو پڑھ کرقلم کو تحریک ہوئی تو گویا اسے نظم کی کامیابی سمجھا جائے ۔ بہت شکریہ ، صابرہ! اللہ کریم شاد رکھے ۔
محترم استاذی ظہیراحمدظہیر ،
آپ کی نظم نے ذہن میں سوچوں کے کئی در وا کر دیئے۔
ملاحظہ کیجیے۔

اپنے جیون کا قصہ ہے
جس میں لوگوں کا حصہ ہے

اب تم کو سنائیں دل کی کہی
ایسی ہے کہانی لوگوں کی

کچھ لوگ بہت ہی اچھے تھے
کچھ لوگ بہت ہی سچے تھے

کچھ ساتھ چلے کچھ دور ہی تک
کچھ ہوں گے دل میں گور تلک

کچھ خوشیوں کا عنوان بنے
کچھ درد کا اک سامان بنے

کچھ جیت گئے ہم کو ہم سے
کچھ لوگوں سے ہم ہار چلے

کچھ بھولی بسری یاد کہیں
کچھ اب بھی دل سے گئے نہیں

کچھ لوگ ستاروں کی مانند
کچھ لوگ فلک کا چاند لگے

کچھ نے دل پر اک دستک دی
پھر دل میں آ کر بیٹھ گئے

وہ رشتے، ناطے، پیارے سب
اس وقت کی دھول میں گم ہیں اب

وہ جان سے پیارے لوگ سبھی
روتے ہیں جنہیں ہم برسوں سے

دل ڈھونڈتا رہتا ہے انکو
جو دیس پرائے جا پہنچے
واہ! بہت خوب! کیا بات ہے !
فی البدیہہ کہا ہے تو خوب کہا ہے!سچے احساسات اور جذبات جھلک رہے ہیں ان اشعار میں ۔
مجھے یقین ہے کہ جب آپ اس کی نوک پلک سنوار لیں گی تو خوب تر ہوجائے گی یہ نظم ، صابرہ امین۔ پسند آئے آپ کے اشعار!
 
آداب ، بہت نوازش! ممنونِ کرم ہوں ، عرفان بھائی ! اللہ آپ کو سلامت رکھے!
آج کل محفل میں آپ کی آمد کم کم نظر آتی ہے ۔ لگتا ہے مصروفیات بڑھ گئی ہیں ۔ اچھی خبر یہ ہے کہ محترم سرور عالم راز صاحب محفل میں تشریف لائے ہیں ۔ امید ہے کہ اب رونقِ محفل بڑھ جائے گی۔
ظہیر بھائی، جی آج کل مصروفیات واقعی بڑھ گئی ہیں . سرور صاحب کی آمد کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی . ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے . مجھے یقین ہے ان کی یہاں موجودگی بزم كے لیے رونق افزاء اور احباب كے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی .
 

اے خان

محفلین
ماشاء اللہ! تبارک اللہ !
اللہ کریم اسے ہمیشہ اچھا ہی رکھے ، عبداللہ۔
کہاں غائب ہوجاتے ہیں آپ بیچ بیچ میں ۔ آتے جاتے رہا کیجیے۔
جزاک اللہ، بس کچھ کچھ مصروفیات آڑے آتی ہیں، ان شاءاللہ کوشش ہو گی کہ آتا جاتا رہا کروں، ایک وقت کہ جب کوئی کہتا کہ ہم مصروف ہیں، ہم ہنس دیتے 🙂
 
Top