گوشہ صحبت (کامن روم)

احباب یہاں آپسی صلاح مشورے اور تجربات شئیر کریں۔ کورس کے متعلق ہر وہ گفتگو جو کسی اور دھاگے میں موزوں نہ ہو یہاں کریں۔
 
آپ لوگوں نے پہلا سبق ملاحظہ فرمایا اور کچھ کچھ اندازہ ہو گیا ہوگا کہ اس کا فلو کیسا ہوگا۔ اس مناسبت سے آپ کی رائے اور مشوروں کا منتظر ہوں۔ کم از کم ان میں سے چند سوالوں پر اپنی رائے ظاہر کریں۔ تاکہ مزید بہتری لائی جا سکے۔

- سبق کا مواد کم تھا یا کافی؟
- سبق کے دھاگے کو مقفل کر کے رکھنا اور گفتگو علیحدہ دھاگے میں کرنا مناسب ہے یا کوئی بہتر صورت ہو سکتی ہے؟
- گفتگو کے دھاگے میں آپ کی شرکت، سوال و جواب اور دوسری حرکات آپ کی ایکٹیوٹی کا پیمانہ ہیں۔ اس بنیاد پر آپ کو گریڈ دیا جائے گا۔ کیا ایسا اقدام مناسب ہے؟
- اکثر احباب لیکچر پوسٹ ہو جانے کے بعد بھی نظر نہیں آئے۔ غالباً بار بار کی التوا سے کسی قدر مایوسی کا شکار ہیں۔ کیا آپ میں سے کوئی کم از کم ان احباب تک اسباق کی تشہیر کا ذمہ لےنے کو تیار ہے؟ یا میں خود سبھی کو ایک عدد ای میل کر دیا کروں؟
- آن لائن کورس فلو کے لئے کو مزید مفید مشورہ جو کہ ٹائم، سب کی موجودگی، مختلف مہارت کے درجات کی ٹیم کو ساتھ لیکر چلنے میں ممکن ہو؟

والسلام
 
- سبق کا مواد کم تھا یا کافی؟
افتتاحی سبق کے حساب سے مناسب تھا۔ مگر آگے چل کر میرا خیال ہے کہ اس میں اضافہ ہونا چاہیئے۔
- سبق کے دھاگے کو مقفل کر کے رکھنا اور گفتگو علیحدہ دھاگے میں کرنا مناسب ہے یا کوئی بہتر صورت ہو سکتی ہے؟
بہت ہی مناسب اقدام ۔ اس سے اسباق پر نظر رکھنے میں آسانی رہے گی اور ان سے متعلق سوالات اور جوابات پر بھی۔
- گفتگو کے دھاگے میں آپ کی شرکت، سوال و جواب اور دوسری حرکات آپ کی ایکٹیوٹی کا پیمانہ ہیں۔ اس بنیاد پر آپ کو گریڈ دیا جائے گا۔ کیا ایسا اقدام مناسب ہے؟
میرا نہیں خیال یہ اقدام مناسب رہے گا۔ ہو سکتا ہے بعض اسباق کچھ لوگوں کے لئے آسان ہوں اور وہ اس کے متعلق سوالات میں مناسب حصہ نہ لے پائیں۔
- اکثر احباب لیکچر پوسٹ ہو جانے کے بعد بھی نظر نہیں آئے۔ غالباً بار بار کی التوا سے کسی قدر مایوسی کا شکار ہیں۔ کیا آپ میں سے کوئی کم از کم ان احباب تک اسباق کی تشہیر کا ذمہ لےنے کو تیار ہے؟ یا میں خود سبھی کو ایک عدد ای میل کر دیا کروں؟
جیسا کہ میں نے اس فورم کو سبسکرائب کیا ہوا ہے اور یہاں ہونے والی ہر سرگرمی کے اطلاع بذریعہ برقی ڈاک مجھے موصول ہو جاتی ہے۔ اس کے پیش نظر میرا خیال ہے کہ اگر کوئی واقعی اس کورس میں دلچسپی رکھتا ہے تو اسے یہ اطلاعات باہم پہنچ رہی ہیں ۔ اس میں مزید کسی تگ و دو کی ضرورت نہیں ہے۔

والسلام
 

باذوق

محفلین
ذوالفقار احمد کے شروع کے دو جوابات سے مکمل اتفاق ہے۔
- گفتگو کے دھاگے میں آپ کی شرکت، سوال و جواب اور دوسری حرکات آپ کی ایکٹیوٹی کا پیمانہ ہیں۔ اس بنیاد پر آپ کو گریڈ دیا جائے گا۔ کیا ایسا اقدام مناسب ہے؟
ایکٹیوٹی گریڈ کا یقینی پیمانہ ہونا چاہئے۔ اگر سبق کسی کو آسان بھی لگے یا کوئی کسی بھی قسم کے سوال کی ضرورت محسوس نہ کرے تب بھی یک سطری مراسلہ تو ضرور پوسٹ کیا جانا چاہئے۔ حرکت آخر برکت ہی کی تو نشانی ہے۔ :)
یا میں خود سبھی کو ایک عدد ای میل کر دیا کروں؟
بڑی مہربانی ہوگی ، اگر مضمون کا عنوان اور ربط ای-میل کر دیا جائے !
 
میرے خیال میں فورم کو سبسکرائب کرنے والا آئڈیا اچھا ہے۔ ویسے میری پوری کوشش ہوگی کہ ہفتہ یا اتوار کو نیا سبق پوسٹ کر دیا کروں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
؎؎
سبق کا مواد کم تھا یا کافی؟
کم تھا.
سبق کے دھاگے کو مقفل کر کے رکھنا اور گفتگو علیحدہ دھاگے میں کرنا مناسب ہے یا کوئی بہتر صورت ہو سکتی ہے؟
دھاگےکو کھولا رکھنا بہتر ہے. اور سوال و جواب اسی میں ہی ہونےچا ہہیں.
گفتگو کے دھاگے میں آپ کی شرکت، سوال و جواب اور دوسری حرکات آپ کی ایکٹیوٹی کا پیمانہ ہیں۔ اس بنیاد پر آپ کو گریڈ دیا جائے گا۔ کیا ایسا اقدام مناسب ہے؟
بہت بہتر ہے.
کچھ ایسی بیسک باتیں جو کہ آپ سمجھتے ہیں کہ بتادینا بہتر ہے.لیکن انکے بیان سے بات الجھ جانے کا اندیشہ ہو ،انکو کوڈ میں دے کر کسی اور دھاگے میں بیان کر دیجیے.تاکہ مبتدی جاکر دیکھ لیں اور ماہر آگے پڑھتے رہیں.
اور یہ کہ کوٕٕٕئی بھی سبق پوسٹ کرنے سے پہلے اگر کسی ٹیم ممبر سے پروف ریڈنگ کروالی جائےتو بھی فائدہ ہوگا.
 
آپ سبھی احباب کی رائے میرے لیے انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے۔ ان شاء اللہ اس بار کا سبق کئی اعتبار سے بہتر ہوگا۔ نیز میں پچھلے سبق میں بھی کسی وقت خاطر خواہ تبدیلیاں کر دوں گا۔

پچھلا ہفتہ انٹرنیٹ کو لیکر مجھ پر بہت بھاری گزرا کیوں کہ مکان کی تبدیلی کے بعد فون شفٹ ہونے میں عرصہ گزر گیا۔ کل سے اپنا ویک اینڈ تباہ کر دیا دفتروں کے چکر کاٹتے کاٹتے ابھی جا کر یہ کام ہو سکا ہے۔

اب چند ترجیحات سے نجات مل جائے تو رات کسی پہر سبق پوسٹ کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ
 

دوست

محفلین
میں‌ آئندہ دو سے تین ہفتے مصروف ہوں۔۔ میرے پرچے ہیں‌ اس کے بعد انشاءاللہ اس کو بھی دیکھتے ہیں۔ روبی کیا کہتی ہے۔ اور ریلز پر کیا چلتا ہے۔;)
 
مجھے بہت افسوس ہے کہ پرسوں میری تحریر نقص 500 کی نذر ہو گئی اور اس کے فوراً بعد بجلی نے دغا کیا۔ لہٰذا دوبار سب کچھ تحریر کرنے کی ہمت اور وقت نہیں جٹا پا رہا۔ میں کوشش کرتو ہوں کہ کچھ مختصر ہی سہی پر سبق پوسٹ کر ہی دوں۔ ان شاء اللہ اگلی فرصت میں۔
 

ٹیپو سلطان

محفلین
صحبت کے کم از کم تین معانی تو میں جانتا ہوں۔ ایک صحبت سرائیکی علاقہ میں کھائی جاتی ہے۔(ایک ڈش ہے جس کو عربی میں ثرید کہتے ہیں، اُسی سے ملتی جلتی ہوتی ہے ۔) جبکہ باقی ماندہ دو صحبتیں کی جاتیں ہیں :blushing:۔ زیک بھائی آپ کے بھاگنے کی وجہ کونسی صحبت ہے۔
 
پچھلی ہفتے کے نا خوش گوار تجربے نے اس بار قدم پھونک پھونک کر رکھنے پر مجبور کر دیا۔ بہر کیف کئی بار محفل ڈاؤن سے جوجھتے ہوئے آخر کو سبق پوسٹ کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا۔
 
محفل کے ایرر نے جہاں دوسری بہت ساری چیزوں کو متاثر کیا ہے وہیں یہ سلسلہ بھی اس سے محفوظ نہیں رہا۔ بار بار کا ایرر ایک عجیب سی جھلاہٹ طاری کر دیتا ہے اور کچھ لکھنے کا موڈ ہی نہیں بن پاتا۔

ریلس کا تیسرا سبق جہاں انتہائی آسان بنانے کی کوشش کی وہیں احباب کی شرکت بھی انتہائی گھٹ کر رہ گئی۔ کوئی گفتگو نہ ہو سکنے کی وجہ سے مزید ہدف بنانے میں‌بھی دقت پیش آ رہی ہے۔

ان سب باتوں سے قطع نظر جس چیز نے مجھے چوتھا سبق پوسٹ کرنے سے دور رکھا وہ ہے لائبریری کے تعلق سے ایک چھوٹا سا کام۔ جو میری نا اہلی کے باعث لمبا کھنچ گیا۔ بہر کیف جلدی ہی ایک عدد پوسٹ کرتا ہوں ان شاء اللہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، اس مرتبہ تو ایرر نے واقعی زندگی سے بیزار کر دیا ہے۔ :(
کل ہی زکریا نے نوٹ کیا تھا کہ کچھ بوٹس نے ہمارے سرور کا گلا دبوچا ہوا ہے، اس لیے ہم نے ان بوٹس کو بشمول گوگل بوٹ کے بلاک کر دیا۔ لیکن آج پھر وہی مسئلہ نظر آ رہا ہے۔ :(
 

دوست

محفلین
میں نے پھر بلاگ ہجرت فرمائی ہے۔ اس پر وقت ملنے پر کچھ لکھنے کا ارادہ تھا۔ ویسے تو اپنے اوبنٹو سسٹم پر یہ سارا انوائرمنٹ نصب کرکے اس پر یہ ایپلی کیشن بنا کر دیکھ چکا ہوں۔ چلا بھی چکا ہوں۔ ہیروکو گارڈن کو زحمت نہیں دی البتہ۔
 
شاکر بھائی میں ہروکو گارڈن کی پر زور تائید کروں گا اس کی کئی وجوہات ہیں۔ بعد میں کسی وقت لوکل مشین پر کام کرکے ہروکو پر پش کرنے کے بارے میں بھی بتاؤں گا ان شاء اللہ۔
 
Top