مبارکباد گولڈ میڈلسٹ شاکر عزیز بھائی

کیا بات ہے شاکر ہے ، آخر گولڈ کسی شکل میں حاصل کر ہی لیا تم نے ;)

پاکستان آمد پر اسی خوشی میں زبردست سے دعوت تم سے کرواؤگا اپنی :)، اسی بہانے برسوں کی ٹلتی ملاقات بھی ہو جائے گی۔

ویسے امریکہ میں کسی یونیورسٹی میں داخلہ کا پروگرام ہو تو مجھے ضرور بتانا۔
 
دوست

محفلین
محب علوی جب کہو سائیں۔ آپ اسلام آباد تشریف نہیں لے آئے ہوئے اب؟ امریکہ کی کسی یونیورسٹی میں داخلہ کیا لینا فیسیں ہی اتنی ہیں۔ اوپر سے کوئی چج کی سکالر شپ تو ابھی تک نظر نہیں آئی۔ تاہم کوشش جاری ہے۔ دیکھیں کہاں قسمت لے جاتی ہے۔
 
تلاش کریں، شاید کہیں آپ کی فیلڈ میں ریسرچ ہو رہی ہو تو اسکالر شپ نہ سہی ریسرچ اسسٹنٹ شپ مل سکتی ہے۔ :)
 
عثمان

محفلین
امریکہ کی کسی یونیورسٹی میں داخلہ کیا لینا فیسیں ہی اتنی ہیں۔

اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ سے سویڈن کا تذکرہ کیا تھا جہاں سرے سے ٹیوشن فیس ہی نہیں ہوتی۔ یونیورسٹیز بھی معیاری ہیں۔ ایک قریبی دوست کے ٹی ایچ (سٹاک ہام) سے تعلیم مکمل کرکے لاہور واپس آئے ہیں۔
خیر کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپشنز اتنی محدود بھی نہیں۔ :)
 
دوست

محفلین
جی اصل میں پہلے تو یونیورسٹی ڈھونڈنی پڑتی ہے جو آپ کی فیلڈ میں رسرچ کروا رہی ہو۔ تو اس کی تلاش جاری ہے۔ساتھ پھر جو اسکالر شپ دے تو کیا کہنے۔ اسکالر شپ پوزیشنز کو سبسکرائب کروایا ہوا ہے، اور تلاش جاری ہے۔ دیکھیں۔۔
 
عثمان

محفلین
یونیورسٹی ڈھونڈنے کے لئے محنت تو کرنا ہوگی۔ پھر ہر یونیورسٹی بالخصوص معروف یونیورسٹیاں اس قسم کی تمام تفصیلات اتنا واضح کر کے نہیں رکھتیں۔ ورنہ تو تمام دنیا امڈ پڑے۔ ان سے رابطہ کرکے کریدنا پڑتا ہے۔ آپ کا طلائی تمغہ ایک اہم اثاثہ ہے۔ اس کا حوالہ بڑے کام آ سکتا ہے۔ لیکن کچھ چالاکی دکھانا ہو گی۔ یونیورسٹی کے ارباب اختیار سے خط وکتابت کرنا ہوگی تو کچھ بات بن سکتی ہے۔ سبسکرائب کرنا اور انتظار کرنا کافی نہیں۔

اور بھی آپشنز ہیں۔ چند برس قبل میرے پاس سعودی عرب کے ایک بینک کا حوالہ آیا تھا۔ جو دنیا بھر میں مسلمان طلبا کو اعلی تعلیم کے لئے سکالر شپ یا بلا سود قرضے فراہم کرتا تھا۔ میرا شعبہ تعلیم ان کی مطلوبہ فہرست میں نہیں تھا اس لئے میں نے بات نہیں بڑھائی۔ کوشش کرتا ہوں کہ اس کی تفصیلات مل جائیں۔
 
دوست

محفلین
جی بجا فرمایا۔ میں سرٹیفکیٹ کے لیے اب دوڑ دھوپ کر رہا ہوں جو اول آنے کا کاغذی ثبوت ہو گا۔ اب سے کہیں بھی اپلائی کیا تو ساتھ یہ بھی لگاؤں گا۔ عموماً ویب سائٹ سے پتا لگ جاتا ہے کہ یونیورسٹی کونسے کورسز کروا رہی ہے، اور اس میں اپنے مطلب کی کوئی چیز ہے یا نہیں۔ تو یہ پریکٹس جاری ہے۔ ہر ملک کی جامعات میں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو جناب اللہ کریم آپ کے عمل میں عمر میں رحمتیں وبرکتیں
شامل فرمائے
ویسے فروری کامہینہ ہے ہی مبارک بادی کا:)
 
محب علوی جب کہو سائیں۔ آپ اسلام آباد تشریف نہیں لے آئے ہوئے اب؟ امریکہ کی کسی یونیورسٹی میں داخلہ کیا لینا فیسیں ہی اتنی ہیں۔ اوپر سے کوئی چج کی سکالر شپ تو ابھی تک نظر نہیں آئی۔ تاہم کوشش جاری ہے۔ دیکھیں کہاں قسمت لے جاتی ہے۔
میں اپنے بھائی سے ملواؤں گا وہ اسٹوڈنٹ اور امیگریشن کنسلٹنٹ ہے یعنی آسان الفاظ میں "ایجنٹی" کرتا ہے :)

وہ اس سال امریکہ بھی آ رہا ہے اس سے بات کرکے کافی حد تک کام بن جانے کا امکان ہے، کوئی نہ کوئی آپشن مل جائے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جرمنی کی یونیورسٹیوں کو بھی دیکھ لو۔ عام طور پر لوگوں کو جرمن یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس پر جرمن زبان کی وجہ سے مسئلہ ہوتا ہے۔ یہاں میں کچھ مدد کر سکتا ہوں۔ پاکستان سے پہلے بھی لنگوسٹکس سے متعلقہ فیلڈ میں لوگ تحقیق کرنے یورپ آتے رہے ہیں۔ ان سے بھی اس سلسلے میں رہنمائی کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ فجر نستعلیق کے خالق عباس ملک نے بھی فرانس سے اسی میدان میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ اگر کسی خاص سبجیکٹ میں کورس کی تلاش ہے تو مجھے بتا دو، میں جرمنی کی یونیورسٹیوں میں ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا۔ جرمنی میں پڑھائی بھی سستی ہے اور زبان بھی اپنی پشتو جیسی۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین

بقول مستنصر حسین تارڑ

جرمنی میں ڈخن ڈزن کرتے ہیں

کیا واقعی؟
 
بھائی جی لنگوئسٹکس یا لینگوئج پروسیسنگ میں ایم اے/ ایم ایس سی اگر مل جائے تو۔ جس کی ڈیڈ لائن نہ گزری ہو تو میرے پاس سب کچھ تیار پڑا ہے بس اپلائی کرنے کو بے تاب ہوں۔
وسلام
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہماری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو جناب ہم نے بھی اپنے بلاگ کی کسی تحریر میں چھوٹی سی مبارک اور خوشی کا اظہار کیا تھا
 
عسکری

معطل
واہ جی واہ کیا بات ہے مبارکاں

ویسے یہ گولڈ ہے ؟ کتنے گرام کا ہے؟ میں بھی ایسا ایک خرید لاؤں گا ہمیں کوئی نہیں دیتا تو کیا ہوا ہم ایک خرید لائیں گے جیسے ڈگری خرید لاتے ہیں سیاستدان۔ یہ 20 گرام کا تو ہو گا بھئی :laugh:
 
Top