گوگل آئی ایم ای (ان پٹ میتھڈ ایڈیٹر) - اردو میں میکرو ز کو امپورٹ اور ایکسپورٹ کیسے کیا جا سکتا ہے؟

زہیر عبّاس

محفلین
میں کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے لئے گوگل آئی ایم ای کا استعمال کرتا ہوں۔ اس کی ایک سب سے اچھی بات میکروز کا استعمال ہے۔ وہ الفاظ جو اس کا ٹرانسلٹریشن الوگرتھم رومن اردو سے یونیکوڈ اردو میں نہیں ڈھال سکتا اس کے لئے میں میکرو کا استعمال کرتا ہوں۔

مسئلہ یہ ہے کہ میں مختلف کمپیوٹر ز استعمال کرتا ہوں لہٰذا کچھ میکرو گوگل آئی ایم ای کے ایک کمپیوٹر پر موجود ہوتے ہیں جبکہ کچھ دوسرے کمپیوٹر پر۔ لہٰذا ہر کمپیوٹر پر مجھے دوبارہ سے وہی میکروز بنانے پڑتے ہیں۔ یہی مصیبت اس صورت میں ہوتی ہے کہ اگر کمپیوٹر پر اس کو دوبارہ سے انسٹال کیا جائے یا ونڈوز کرپٹ ہونے کی صورت میں دوبارہ سے انسٹالیشن کی جائے۔

گوگل آئی ایم ای میں تو مجھے کہیں ایسا نظر نہیں آیا کہ آپ میکرو کو امپورٹ یا ایکسپورٹ کر سکیں۔
GoogleIME Macros by Zonnee, on Flickr

میرا سوال یہ ہے کہ آیا کوئی ایسا طریقہ ہو سکتا ہے کہ جس سے میں گوگل آئی ایم ای کے میکروز کو امپورٹ یا ایکسپورٹ کر سکوں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
گوگل آئی ایم ای کی آپشنز میں یوزر ڈکشنری ایکسپورٹ اور امپورٹ کرنے کی آپشن نظر آ رہی ہے۔ کیا اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا؟
 

زہیر عبّاس

محفلین
اصل میں یوزر ڈکشنری میں وہ الفاظ شامل ہوتے ہیں جو گوگل کا بلٹ ان ڈکشنری میں موجود نہ ہوں لیکن اس کا ٹرانسلٹریشن الوگرتھم اس کو ٹھیک طرح سے ٹرانسلٹریٹ کر لے توشاید وہ اس کو بلٹ ان ڈکشنری میں ہی ڈال لیتا ہے۔

یہ کسٹم ڈکشنری امپورٹ اور ایکسپورٹ بھی ہو جاتی ہے۔ تاہم اس کو جب آپ امپورٹ کرکے استعمال کرتے ہیں تو ایک مسئلہ آتا ہے۔ یہ ڈکشنری سے لفظ تو اٹھا لیتا ہے تاہم اس لفظ کے بعد نئی لائن میں یہ بھی لکھ دیتا ہے کہ وہ لفظ کتنی مرتبہ استعمال ہوا اور اس کے بعد ایک اور نئی لائن۔ یعنی جملہ ٹوٹ جاتا ہے۔ مثال کے طور پراس کو دیکھیں :
Dictionary 1 by Zonnee, on Flickr
جیسے ہی میں ڈکشنری کو اینابل کرکے "مائیکل" لکھتا ہوں تو یہ دو مرتبہ نہ صرف مائیکل کو ایک بالکل نئی لائن میں لکھ دیتی ہے بلکہ اس کے آگے یہ بھی لکھ دیتی ہے کہ یہ لفظ کتنی مرتبہ استعمال ہوا ہے۔
Dictionary 2 by Zonnee, on Flickr
اس مسئلہ سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے۔

دوسرے اس ڈکشنری میں میکروز والے الفاظ شامل نہیں ہوتے ۔ اس کے لئے وہ الفاظ دوبارہ سے ڈکشنری میں مینولی ڈالنے پڑیں گے شاید ۔ تاہم اگر یوزر ڈکشنری صحیح طرح سے کام کرنے لگے تو یہ مسئلہ اتنا بڑا نہیں رہتا۔

میری کسٹم ڈکشنری کا ربط یہ ہے۔
 
Top