گوگل اسٹریٹ کے کچھ نایاب نظارے!

mfdarvesh

محفلین
شکریہ، یہ شائد وہ پروجیکٹ ہے جس میں گوگل کی گاڑی دیکھی تھی میں نے، کیمرا فٹ ہوا ہوا
 
گوگل سٹریٹ کا کیا مطلب ہے ۔اور ان تصاویر کو ادھر پیش کرنے کا کیا مقصد ہے اگر تو مقصد حیران کرنا ہے تو بے شک کچھ تصاویر حیران کن ہے اور اگر مقصد حیران کرنا نہیں ہے تو پھر کیا ہے؟؟؟؟؟
 
arifkarim

معطل
گوگل سٹریٹ کا کیا مطلب ہے ۔اور ان تصاویر کو ادھر پیش کرنے کا کیا مقصد ہے اگر تو مقصد حیران کرنا ہے تو بے شک کچھ تصاویر حیران کن ہے اور اگر مقصد حیران کرنا نہیں ہے تو پھر کیا ہے؟؟؟؟؟
گوگل اسٹریٹ دراصل گوگل ارتھ اور گوگل میپس کے انڈر ایک ٹیکنالوجی ہے جسمیں دنیا بھر کے بڑے شہروں کی گلیوں کی تصاویر 360 ڈگری زاویہ سے لی گئی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
فیس بک کے بارے میں بھی کچھ لوگوں کا یہی خیال ہے
کیا کہتے ہیں آپ
فیس بک کا اکاؤنٹ آپ اپنی مرضی سے بناتے ہیں۔ اور جو کچھ بھی وہاں ڈالا جاتا ہے وہ بھی آپ کے اپنے اختیار میں ہے۔ گوگل ارتھ، اسٹریٹ وغیرہ کے بارہ میں یہ کہنا خاصا مشکل ہے، خاص کر جبکہ انہوں نے "غلطی" سے ہر گلی کوچے کے وائرلیس نیٹورکس کی انفارمیشن بھی ٹیپ کی تھی :)
 
ماسٹر

محفلین
جرمنی نے ایک قانون بنایا ہے جس کے تحت آپ اپنے مکان کو تصویر سے غائب کروا سکتے ہیں -
اس قانون سے لاکھوں لوگ استفادہ کر رہے ہیں ، اور اس طرح یہ کام ختم ہونے میں ہی نہیں آرہا -
 
arifkarim

معطل
جرمنی نے ایک قانون بنایا ہے جس کے تحت آپ اپنے مکان کو تصویر سے غائب کروا سکتے ہیں -
اس قانون سے لاکھوں لوگ استفادہ کر رہے ہیں ، اور اس طرح یہ کام ختم ہونے میں ہی نہیں آرہا -
ہاں، پہلے ایک غیر قانونی پراجیکٹ کی اجازت ملٹی بلین ڈالرک مپنی کو دیتے ہیں اور جب انکے پاس دیٹا اکٹھا ہو جاتا ہے تو اسکو "غائب" کرنے کے طریقت بتاتے ہیں۔ نیٹ سے تو تصویر اڑ جائے گی لیکن کیا انکے انٹرنل ڈیٹابیس سے بھی اڑے گی، اسکی کیا گیرینٹی ہے؟
 
Top