ابن سعید
خادم
میرے حالیہ جائزے کے مطابق حال ہی میں گوگل نے ٹرانسلٹریشن پر مبنی اسکرپٹ کنورٹر میں اب اردو کی سپورٹ بھی شامل کر دی ہے۔ یعنی اب رومن میں لکھی کسی سائٹ کا مواد کاپی پیسٹ کر کے اسے اردو اسکرپٹ میں پڑھا جا سکتا ہے۔ احباب اس پر تجربے کر کے اس کی ایکیوریسی اور افادیت پر تبصرے کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اسکرپٹ کنورٹر دوسری انڈک زبانوں مثلاً ہندی، تیلگو، تمل وغیرہ کے لئے کئی ماہ پہلے سے موجود تھا۔