گوگل اشتہارات اردو ویب سائیٹ کیلئے؟

سائل

محفلین
السلام و علیکم،
میں نے آج سے تین چار سال پہلے اپنی ایک اردو سائیٹ کے لئے گوگل ایڈز کےلئے اپلائی کیا تھا۔ مگر جواب ملا کے گوگل اشتہارات اردو کو سپورٹ نہیں کرتے۔ ابھی چند دن پہلے یہاں ایڈز دیکھے ۔ میں ایک انگلش سائیٹ کے لئے ابھی اپلائی کرنے گیا۔ مگر وہاں سائیٹ لینگویج میں اردو کا نام تو اب بھی نہیں ہے۔۔ کیا گوگل اردو سائیٹ پر ایڈز کو سپورٹ کر رہا ہے؟ اور لینگویج میں اردو کیوں موجود نہیں ایڈسنس کے سائن اپ پیج پر؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
سائل، اردو کے متعلق تو آپ گوگل سے پوچھیں کہ وہ اس کو سپورٹ کیوں نہیں کر رہا۔ بہرحال اردو ویب سائٹس کے لیے ایڈسینس اکاؤنٹ اسی صورت میں ملنا ممکن ہے اگر اس سائٹ کو انگریزی ویب سائٹ ظاہر کیا جائے۔ اردو ویب پر ایسا کرنا ہمارے لیے ممکن تھا کیونکہ اردو ویب بلاگ، پراجیکٹس سائٹ وغیرہ پر خاطر خواہ مواد انگریزی میں موجود ہے۔
 
سائل

محفلین
شکریہ، میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ انگلش سائیٹ کے لئے ہی اپلائی کیا گیا ہوگا۔

برائے کرم یہ بھی بتا دیں کہ گوگل ایڈز کی جگہ گوگل اعلانات کا امیج آرہا ہے۔ یہ کیسے؟ جبکہ امیج کا سورس بھی گوگل سے ہے۔
 
گوگل ایڈسینس واقعی اردو ویب سائٹس کو سپورٹ نہیں کر رہا۔ میں نے اپنی ویب سائٹ مشن ڈاٹ پی کے کیلئے اپلائی کیا تھا لیکن گوگل والوں نے نان سپورٹڈ لینگوئج کا اعتراض لگا دیا۔

جہاں تک گوگل سروس ایڈز کی بات ہے تو اس کی وجہ گوگل ایڈسینس کے سپائیڈر کی اردو زبان سے ناواقفیت ہے۔ جب تک گوگل والے ایڈسینس سپائیڈر میں اردو زبان شامل نہیں کرینگے، اس کیلئے متعلقہ اشتہارات تلاش کرنا ممکن نہ ہوگا جس کی وجہ سے گوگل کے بلامعاوضہ اشتہارات ہی نظر آئیں گے۔
 
فر حان

محفلین
اسلام و علیکم امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے میں نے گوگل کے لیے اپلائی کیا تھا اردو سائیٹ کے لیے اور وہ قبول بھی ہو گیا ہے آپ میری سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں www.pakislam.cjb.net یا www.pakislam.zxq.net ہاں یہ ضرور ہوا کے تین دفعہ انہوں نے ریجیکٹ کر دیا تھا چوتھی بار قبول کر لیا آپ لوگ بھی ٹرائی کرکے دیکھ لیں ۔
 
جہانزیب

محفلین
سائل، اردو کے متعلق تو آپ گوگل سے پوچھیں کہ وہ اس کو سپورٹ کیوں نہیں کر رہا۔ بہرحال اردو ویب سائٹس کے لیے ایڈسینس اکاؤنٹ اسی صورت میں ملنا ممکن ہے اگر اس سائٹ کو انگریزی ویب سائٹ ظاہر کیا جائے۔ اردو ویب پر ایسا کرنا ہمارے لیے ممکن تھا کیونکہ اردو ویب بلاگ، پراجیکٹس سائٹ وغیرہ پر خاطر خواہ مواد انگریزی میں موجود ہے۔

نبیل میں نے جب بلاگسپاٹ پر بلاگ بنایا تھا، تب ایڈسینس کے لئے اپلائی کیا تھا، وہ ریجیکٹ کر دیا گیا، لیکن وجہ اردو نہیں تھی بلکہ یہ تھی کہ میرا بھائی پہلے سے ہی ایڈسینس استعمال کر رہا تھا، میرا اور اسکا پہلا اور آخری نام اور پتہ ایک ہی ہے، اس لئے گوگل نے مجھے ای میل کری کہ میرے پاس پہلے سے ہی اکاؤنٹ موجود ہے ۔ میں نے واپس ای میل کی کہ نہیں وہ میرا بھائی ہے صرف ہمارا پہلا اور آخری نام اور پتہ ایک جیسا ہے اس لئے ایسا لگ رہا ہے کہ ایک ہی بندہ ہے، آپ ذرا سوشل سیکورٹی اور تاریخ پیدائش چیک کریں ۔ اس کے بعد میرا کھاتہ اردو بلاگ کے لئے منظور کر لیا گیا تھا ۔اردو کی وجہ ریجیکٹ نہیں ہوا ۔
 
اسلام و علیکم امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے میں نے گوگل کے لیے اپلائی کیا تھا اردو سائیٹ کے لیے اور وہ قبول بھی ہو گیا ہے آپ میری سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں www.pakislam.cjb.net یا www.pakislam.zxq.net ہاں یہ ضرور ہوا کے تین دفعہ انہوں نے ریجیکٹ کر دیا تھا چوتھی بار قبول کر لیا آپ لوگ بھی ٹرائی کرکے دیکھ لیں ۔

حضور! گوگل اردو ویب سائٹ کو شرفِ قبولیت بخش بھی دے تو بھی متعلقہ اشتہارات کی عدم موجودگی کی وجہ سے بلامعاوضہ اشتہارات نظر آتے ہیں۔ آزمائش شرط ہے۔
 
ابو کاشان

محفلین
حضور! گوگل اردو ویب سائٹ کو شرفِ قبولیت بخش بھی دے تو بھی متعلقہ اشتہارات کی عدم موجودگی کی وجہ سے بلامعاوضہ اشتہارات نظر آتے ہیں۔ آزمائش شرط ہے۔
بالکل صحیح ارشاد فرمایا آپ نے،
میں نے گزشتہ روز 2 بلاگ بنائے ایک اردو میں، دوسرا انگریزی میں ، اردو والے پر گوگل اعلانات اور انگریزی والے پر صحیح اشتہارات ہیں۔
گوگل پاکستانیوں کی چالاکیوں کی بنا پر اردو کو سپورٹ نہیں کرتا ورنہ اردو دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے۔
 
ابو کاشان! میں آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کروں گا۔ کیونکہ اردو بلاشبہ دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے، لیکن کسی بھی زبان کی ترقی میں اس کے بولنے والے خود کردار ادا کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے اہلیانِ اردو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اردو کی ترقی کو وہ اہمیت نہیں دے رہے جس کی اس وقت شدید ضرورت ہے۔ آپ یہی دیکھ لیں کہ اردو میں گوگل تو سپورٹ نہیں کرتا لیکن ابھی بھی کوئی دوسری ایڈورٹائزنگ ایجنسی سامنے نہیں آیا۔ اردو کی ترقی کیلئے ہمیں خود سے کچھ کرنا ہوگا، اپنا وجود منوانا ہوگا۔۔۔۔پھر دنیا والے بھی کچھ کرینگے۔
 
Top