بدتمیز نے کہا:
میرے خیال سے گوگل اردو سے زیادہ اہمیت بی بی سی اردو کی ویب سایٹ کی تھی/ہے۔ کم از کم میں تو اسی کی وجہ سے اردو یونیکوڈ کو ڈھونڈتا پھر رہا تھا۔
گوگل اردو کو دیکھ کر مجھے کبھی بھی یونیکوڈ کا خیال نہیں آیا تھا۔ اردو میں سرچ کرنے کے لیے بھی یہ تبھی کار آمد ہے کہ کوئی اردو یونیکوڈ لکھنا جانتا ہو یا اس کے کمپیوٹر پر انسٹال ہو۔
گوگل اور مائیکروسافٹ دونوں سرچ شئیر کے لئے لڑ رہے ہیں۔ گوگل معلومات کا بھوکا ہے اور مائیکروسافٹ سرچ کی دنیا میں سے اپنا حصہ چاہتا ہے + یونیکوڈ کے حوالے سے اس کے بھی کچھ پراجیکٹ ہیں۔ اگر دونوں سے کانٹیکٹ کر کے ان کو اس بات پر آمادہ کر لیا جائے کہ پاکستان سے سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کرنے والوں کو ان کے چھوٹے اور سرچ ریلیٹڈ سافٹ وئیر انسٹال کرنے کے دوران ایک آپشن اردو یونیکوڈ انسٹال کرنے کی بھی دی جائے تو دونوں ضرور اس بارے سوچیں گے۔
جیسے میسینجر، گوگل/ایم ایس این ڈیسکٹاپ اور دوسری چیزیں۔
گوگل ٹالک beta میں ہے۔ ایم ایس این نے آج اپنا 8،1 ورژن ریلیز کیا ہے۔ ونڈوز وسٹا آج ریلیز ہو رہی ہے۔ مجھے نبیل کے علاوہ نہیں پتہ کہ اور کون کون اردو یونیکوڈ کے حوالے سے یہاں کام کر رہا ہے۔ لہذا جو بھی پڑھے وہ غور کرے کہ کیا ان کے اردو یونیکوڈ والے انسٹالر ونڈوز وسٹا پر انسٹالیشن کے قابل ہیں؟
شکریہ۔ یہ دلچسپ آئیڈیاز ہیں۔ بڑی کمپنیاں ابھی اردو کو کم لفٹ کراتی ہیں کیونکہ میں اس میں سرچیبل کونٹینٹ ابھی بہت تھوڑا ہے۔ اس کے لیے کچھ لابنگ کی ضرورت بھی پڑے گی۔
مجھے ونڈوز وسٹا کے استعمال کا خاص تجربہ نہیں ہے۔ کچھ پریزنٹیشنز میں اسے دیکھنے کا موقعہ ملا تھا۔ میری معلومات کے مطابق ونڈوز وسٹا میں الگ سے اردو سپورٹ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اس میں بائی ڈیفالٹ اردو سپورٹ انسٹالڈ ہوگی۔ اردو سپورٹ انسٹال کرنا، یعنی کہ کنٹرول پینل میں ریجنل سیٹنگز میں جا کر ایک چیک باکس سیٹ کرنا، ونڈوز کی سی ڈی فراہم کرنا اور بعد میں ایک اردو کی بورڈ انسٹال کرنا وغیرہ وہ سٹیپس رہے ہیں جن کے باعث اردو کمیونٹی کے 99 فیصد لوگ اپنے کمپیوٹر پر اردو سپورٹ انسٹال کرنے قاصر رہے ہیں، اگرچہ آپریٹنگ سسٹم میں یہ سپورٹ موجود رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویب پیڈ اور اس جیسے ایڈیٹر مقبول ہیں۔
جہاں تک باقی سوفٹویر کے انسٹالرز کا تعلق ہے تو یہ تو آزمانے پر ہی پتا چلے گا۔ لیکن میرا قیاس ہے کہ وسٹا کم از کم اتنا بیک ورڈز کمپیٹبل ضرور ہوگا کہ اس پر ایکس پی کا سوفٹویر چل سکے۔