گوگل ایڈسنس حاصل کریں

پیارا

محفلین
گوگل ایڈسنس
اسلام و علیکم بہت عرصے کے بعد یہاں آیا ہوں۔
وہ کیا ہے کہ میں کسی کے لیے بھی گوگل ایڈسنس کا اکاونٹ بنا سکتا ہوں
اگر کسی کو چاہیے تو مجھے بتا دیں اور یہاں بھی کوئی بھی سوال پوچھ لے
اور ہاں اس کی تھوڑی سی فیس بھی ہے
ایک ہی نام کے جتنے مرضی اکاونٹ بھی بن سکتے ہیں۔
ہے ناں کمال کی بات
 

دوست

محفلین
بھیا ایڈسینس کھاتہ بنانا کوئی کام نہیں ہے۔ اس کے ایڈ حاصل کرنا کام ہے۔ مطلب کام یہ ہے کہ ایک بندے کے پُتروں والی انگریزی ویب سائٹ جس پر مناسب ٹریفک ہو، تاکہ اس پر اشتہار لگیں تو کلک کرنے کے لیے لوگ بھی موجود ہوں۔
 

ہادی

محفلین
گوگل ایڈسنس
اسلام و علیکم بہت عرصے کے بعد یہاں آیا ہوں۔
وہ کیا ہے کہ میں کسی کے لیے بھی گوگل ایڈسنس کا اکاونٹ بنا سکتا ہوں
اگر کسی کو چاہیے تو مجھے بتا دیں اور یہاں بھی کوئی بھی سوال پوچھ لے
اور ہاں اس کی تھوڑی سی فیس بھی ہے
ایک ہی نام کے جتنے مرضی اکاونٹ بھی بن سکتے ہیں۔
ہے ناں کمال کی بات

اس طرح کے اکائونٹ جلد ہی گوگل بلاک کر دیتا ہے
میرے تو 140 ڈالر بھی ہو چکے تھے۔ بغیر نوٹیفیکشن کے اکائونٹ بلاک۔
 

پردیسی

محفلین
گوگل ایڈسینس پر انحصار کرنے سے بہتر ہے کہ بندہ خود سے آن لائن شاپ سے پیسے کمائے جو انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کا بہترین طریقہ اور زریعہ ہے
 

bilal260

محفلین
بہترین جوا ب دیا آپ نے اس کے لئے کیا کیا پراسیس ہو سکتے ہیں اور کیا کچھ ہو سکتا ہے۔
ذرا وضاحت فرمائے گے۔
آن لائن شاپ کے لئے!
 

پردیسی

محفلین
آن لائن شاپ بنانے اور اسے چلانے کے لئے کوئی خاص گیدڑ سنگھی کی ضرورت نہیں ہے۔اگر آپ ویب ماسٹر ہیں تو یہ بہت آسان ہے۔
اگر نہیں ہیں تو کوئی مسلہ نہیں۔
سب سے پہلے یہ دیکھئے کہ آج کل لوگوں کا رحجان کون سے چیزیں خریدنے پر ہے۔۔۔اس کے لئے گوگل کی مدد لیجئے
چند دن پہلے تک موبائل اسیسریز،بچوں کی گیمز،کھلونے۔لیڈیز سازو سامان پر زیادہ زور تھا
آج کا پتہ نہیں۔۔آپ خود بھی کوئی کام کرلیں :)
ایک عدد ویب سپیس اپنی پسند کی ڈومین کے ساتھ خریدئیے۔۔جو کہ اچھی کمپنی کی ہو جس کا ڈاؤن ٹائم کم ہو۔۔۔تاکہ جو بھی آپ کی سائٹ پر آئے اسے سائٹ کھلی ملے۔۔۔۔
اس پر ورڈپریس انسٹال کیجئے۔
اس کا آن لائن شاپ کا پلگ ان انسٹال کیجئے
چند تصویر بتاں،چند حسینوں کے خطوط۔۔بازار سے خریدئیئے اور اس پر ڈال لیجئے :twisted:
اگر آپ یہ سب نہیں کر سکتے تو پھر ۔۔۔۔ کیا کہوں۔۔۔آپ کو برا لگے گا:grin:
 

bilal260

محفلین
ما شا ء اللہ بڑی پیاری مسکراہٹ ہے آپکی ۔
جو کچھ مرضی کہے اپنے سینئرز کی بات بری نہیں لگتی ۔
تفصیلا جواب دینے کا شکریہ۔
مجھ کو اس پوسٹ سے فائدہ ہو یا نہ ہو بہت سے ہیں پڑ ھنے والے کوئی تو آئے گا عمل کی دنیا میں ۔
اس سے ایک فیوچر پلاننگ بھی ملتی ہے۔ کہ ایسا بھی کر سکتے ہیں ۔
شکریہ۔
 

zahidartist

محفلین
بھائی جان مجھے تو ضرور ایک اکونٹ بنا کر دیں میں نے پہلے بھی آپ سے ایک درخواست کی تھی ایڈ سینس اکونٹ کے بارے مہربانی کر کے اب ضرور بنا دیں تا کہ میرا یہ شوک پورا ہو جائے
 
Top