گوگل بارڈ اور چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے پوچھے گئے سوال و جواب

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میری بیگم کو گول گپے پسند ہی نہیں ہیں۔ اور اس سے آگے ہمارے ہمت نہیں پڑتی 🤣🤣🤣
بھیا جی ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

بیگم کے علاوہ بھی کئی رشتے ہوتے ہیں جو روٹھ جائیں تو انہیں منانا ضروری ہوتا ہے جیسے کہ بہنیں۔ آپ نے ہمارا مشورہ نہیں مانا۔ اس لیے اب ہم آپ سے ناراض ہیں۔ :ROFLMAO:
ویسے تو شاعر حضرات کی بیویاں شوہر کی شاعری کو بھی وہی کچھ سمجھتی ہیں جس کی آپ کو ہمت نہیں پڑتی بقول آپ کے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بیگم کے علاوہ بھی کئی رشتے ہوتے ہیں جو روٹھ جائیں تو انہیں منانا ضروری ہوتا ہے جیسے کہ بہنیں۔ آپ نے ہمارا مشورہ نہیں مانا۔ اس لیے اب ہم آپ سے ناراض ہیں۔ :ROFLMAO:
اوہو۔۔۔۔ تو یہ بات ہے۔معذرت۔۔۔ دراصل میری سوئی بس ایک مقام پر اٹک کر رہ گئی تھی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوہو۔۔۔۔ تو یہ بات ہے۔معذرت۔۔۔ دراصل میری سوئی بس ایک مقام پر اٹک کر رہ گئی تھی۔
سوئی نہ ہوئی سوئی گیس یو گئی کہ کمی کے باعث پائپوں ہی میں اٹک کر رہ گئی کہ نہ دال گلتی ہے نہ روٹیاں سینکی جاتی ہیں
معذرت پاس رکھیں بھائی اور گول گپے بنانے کی تیاری کریں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گوگل بارڈ سے ایک سوال۔
سوال: لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری"
اس شعر کا اگلا مصرع کون سا ہے؟

جواب: "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" شعر کا اگلا مصرع ہے:

"زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری!"

یہ شعر علامہ اقبال کی نظم "بچے کی دعا" سے لیا گیا ہے۔ یہ نظم ایک بچے کی طرف سے اللہ سے دعا کرنے کے بارے میں ہے کہ وہ اس کی زندگی کو ایک روشن اور فائدہ مند بنا دے۔ بچے کی دعا ہے کہ اس کی زندگی ایک شمع کی طرح ہو جو دنیا کو روشن کرے اور لوگوں کو خوشی اور امید دے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پہلے سوال پر گوگل بارڈ نے متأثر کیا اور دوسرے پر ہنسا دیا۔😄
سوال: دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد "
اس شعر کا اگلا مصرع کون سا ہے؟

جواب: " دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد "

اس شعر کا اگلا مصرع یہ ہے:

" لوگوں کی غیبت نہ اپنے کاموں کی یاد "

یہ شعر ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہمیں دنیا کے ظلموں اور لوگوں کی غیبت پر توجہ دینے کے بجائے اپنی وفا اور کاموں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں، تو ہمیں خوشی اور اطمینان ملے گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سوئی نہ ہوئی سوئی گیس یو گئی کہ کمی کے باعث پائپوں ہی میں اٹک کر رہ گئی کہ نہ دال گلتی ہے نہ روٹیاں سینکی جاتی ہیں
معذرت پاس رکھیں بھائی اور گول گپے بنانے کی تیاری کریں
نو۔۔۔۔۔ NO
یا تو یس باس بولیں یا پھر یس میڈم
یا پھر سیدھا سیدھا "نو" بول کر جان چُھڑائیں۔ :) :)
🤣🤣🤣🤣
 
Top