گوگل بک سے کتابب کیسے ڈاؤن لوڈ کریں

جہاں تک ہمیں علم ہے آپ گوگل بکس سے کتابوں کے بارے میں تبصرے پڑھ سکتے ہیں ( اور لکھ بھی سکتے ہیں) اور بعض صورتوں میں کتاب کے چیدہ چیدہ حصے پڑھ بھی سکتے ہیں لیکن مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے۔ گوگل بکس نہ بک شاپ ہے اور نہ ہی فری ڈاؤن سائٹ، لہٰذا صرف وہی کتابیں مکمل طور پر دستیاب ہوں گی جو کاپی رائٹ سے آزاد ہوں گی۔شعیب بھائی اور دیگر محفلین اس بارے میں زیادہ معلومات دے سکتے ہیں۔:)
 

اسد

محفلین
اس کتاب کی ای-بک دستیاب نہیں ہے اس لئے اسے ڈاؤنلوڈ کرنا ممکن نہیں ہے۔ ویسے بھی کتاب 1998 میں طبع ہوئی تھی گوگل بکس پر دستیاب نہیں ہو گی۔
GoogleBooks-2.png

صرف کاپی‌رائٹ سے آزاد کتابیں ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں اور وہ بھی امریکہ میں۔ بیشتر آزاد کتب پہلے ہی انٹرنیٹ آرکائیو پر موجود ہیں۔ گوگل بکس پر دیگر آزاد کتب بھی صرف امریکہ میں مکمل طور پر دیکھی جا سکتی ہیں، کوئی امریکی پروکسی استعمال کر کے ان کتابوں کو دیکھا یا ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
بہر حال اب اس کتاب کے حصول کا دوسرا کوئی طریقہ ہو تو رہنمائی فرمائیں:
نیٹ پر کہیں قیمتا مل سکتی ہے یا نہیں؟
کسی کے پاس اگر ہو تو اسکین شدہ کاپی مل سکتی ہے یا نہیں؟
پاکستان کی کسی لائبریری سے حاصل ہو سکتی ہے یا نہیں؟
 
Top