گوگل بھی جشنِ آزادی منائے گا

14 اگست کو "پاکستانی" تو جشنِ آزادی مناتے ہی ہیں لیکن اب گوگل بھی ہمارے ساتھ جشن آزادی منائے گا
گوگل ڈوڈل کی شکل میں۔کل گوگل پاکستان پر آپکو یہ تصویر ملے گی
636578415.jpg

منبع
 

عثمان

محفلین
بہت خوب!
چند برس پہلے تک گوگل کا یہ رواج کافی محدود تھا۔ میں نے تو باقاعدہ ایک ای میل کی تھی کہ دوسرے ممالک کے تہوار ، اور دلچسپی کے مواقع کا خیال رکھتے ہوئے گوگل ڈوڈل بنائے جائیں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
گوگل کا ایک ڈئیزائین سیکشن Doodles ہے جو یہ لوگو ڈئزائین کرتا ہے تمام دنیا میں تہواروں کی مناسبت سے
ایک باردلچسپ ڈاکومینٹری سی - بی-ایس پردیکھی تھی - ایک مختصر فلم ہے Doodles سے متعلق یہ دیکھ لیں

 

رانا

محفلین
اسکا مطلب ہے کہ گوگل کو دوسرے ممالک بشمول پاکستان کی خوشیوں اور جذبات کا احساس ہے اور وہ ان کا اظہار بھی کرتا ہے اور خود ہی بنا کسی ملک کی حکومتی درخواست کے۔ لیکن اگر کوئی حکومت ہی حماقتیں کرکے اس سے معاملات خراب کرلے تو پھر گوگل تو بادشاہ ہے انٹرنیٹ کا۔
 
Top