میں ’’بول کر لکھنے‘‘ جیسے بہترین اور جدید ترین فنکشن کو اردو لکھنے کے لئے کافی عرصے سے استعمال کر رہا ہوں حالانکہ یہ گوگل نے ابھی حال ہی میں اردو زبان کے لئے جاری کیا ہے۔ اِس کا حل میں نے یہ نکالا ہوا تھا کہ جنابِ اعلیٰ اُلٹے ہاتھ پر میں ہندی زبان کو سیلیکٹ رکھتا تھا اور سیدھے ہاتھ پر پیاری اردو کو۔ چونکہ ہندی زبان بولنے والوں کے لئے گوگل نے یہ فنکشن کافی عرصے پہلے اپنے سسٹم میں شامل کردیا تھا لہٰذا آپ اردو میں بولتے جائیں ٹائپ ہندی ہوتی تھی مگر سیدھے ہاتھ پر اردو بھی ساتھ ساتھ ٹائپ ہوتی جاتی تھی اس سے اغلاط کافی حد تک کم ہوتی تھیں۔ آپ بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ویسےبھی، ابھی اردو کو بول کر جو نتیجہ سامنے آ رہا ہے اُس میں کافی بہتری کی گنجائش ہے اور یقیناََ گوگل انتظامیہ بھی اس سے اچھی طرح واقف ہے۔ اُمید ہے کہ اگلے چند مہینوں یا سالوں میں اردو بول کر لکھنے میں جو غلطیاں آرہی ہیں اُنکا تناسب کافی حد تک کم ہو جائے گا۔