گوگل رومن اردو سے تحریری ٹرانسلٹریشن

arifkarim

معطل
گوگل والے دنیا بھر کے بہترین کمپیوٹر سائنٹس کو بھرتی کر رہے ہیں۔ اصل مقصد مائکروسافٹ کی اجاراداری کو ختم کرنا ہے۔ جیتو رہو گوگل۔ جب تک مائکروسافٹ کو کوئی ٹکر نہیں مارے گا، یہ لوگ اسی طرح گھٹیا پروگرام اپڈیٹ کرکے دیتے رہیں گے!
 

چاند بابو

محفلین
بہت خوب، لیکن زیک بھائی یہ پہلے ہی پوسٹ کر چکے ہیں :)

زیک پہلے شئیر کر چکے ہیں۔۔یہ پوسٹ بھی اسی تھریڈ میں منتقل کر دیتی ہوں۔

سوری میری نظر سے نہیں‌گزرا تھا اسی لئے دوبارہ لکھ بیٹھا یہاں منتقلی کے لئے شکریہ۔
 

مغزل

محفلین
اگر آپ اردو لکھنا نہیں جانتے تو۔۔۔

اگر آپ اردو لکھنا نہیں جانتے تو۔۔۔

اگر آپ اردو لکھنا نہیں جانتے تو یہ اپکی مدد کر سکتا ہے۔
رومن میں لکھیے اور یہ اردو خود بخود کر دے گا۔


मेरा नाम हाय मुहबत
میرا نام ہے محبت
‌mera nam hay muhabat
بنگالی، گجراتی،ہندی (دیوناگری) کنادا، ملیام، میراٹھی، نیپالی، پنجابی ، تامل اور تالگو کی سہولت بھی موجود ہے

muhabb10.gif


ربطہ یہ ہے
 

arifkarim

معطل
یہ تیسرا دھاگہ ہے جو اس گوگل ٹرانسلیٹریشن مشین پرپوسٹ ہوا ہے۔ پلیز احباب نیا دھاگہ کھولنے سے پہلے موضوع سَرچ کر لیا کریں!
 

مغزل

محفلین
شکریہ جناب ، مگر سرچ میں نہ ملے تو کیا کیا جائے ، کہ عنوان بہر حال مختلف ہے ۔میں تو اپنے تئیں تلا ش کروں گا نا ؟
 

فرخ

محفلین
رومن اردو سے یونیکوڈ میں ترجمہ کرنے کی گوگل کی سروس۔۔۔۔۔۔۔

السلام و علیکم
آج ایک دوست کی وساطت سے اس سائٹ کا پتا چلا۔ گوگل نے ایک سائٹ فراہم کی ہے جہا‌ں ہم اگر رومن زبان میں لکھیں‌تو وہ اسے یونکیوڈ میں فوری طور پر ترجمہ کر دیتا ہے اور حیران کن حد تک خاصا بہترین کام کر رہا ہے۔ یہ سائٹ فی الحال مندرجہ ذیل زبانوں کو رومن سے یونکیوڈ میں ترجمہ کر رہی ہے:
بنگالی، گجراتی، ہندی، کاناڈا، مالےیالم، مراٹھی، نیپالی، پنجابی، تامل، تیلوگو، اردو۔
یہاں‌پنجابی ہندوستان والی ہے اردو رسم الخط والی نہیں۔

اسکی مدد سے اب آپ مختلف زبانوں میں یونیکوڈ کا ترجمہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ اس سائٹ کا ایڈریس ہے
http://www.google.com/transliterate/indic/

میرے خیال سے یہ گوگل نے بہت مفید ویب سائٹ فراہم کی ہے جہاں‌سے رومن زبان میں‌ٹائپ کرنے والے اپنی علاقائی زبانوں کے یونیکوڈ ترجمے حاصل کرسکتے ہیں۔

والسلام
فرخ
 

فاتح

لائبریرین
گوگل اِنڈک ٹرانسلیٹریشن ۔ (گوگل رومن یونی کوڈ مبدّل برائے اردو)

آج اتفاق سے گوگل کی پیش کردہ ایک سہولت "گوگل اِنڈک ٹرانسلیٹریشن" (Google Indic Transliteration) کے بارے میں جاننے کا اتفاق ہوا جسے ہم بالفاظ دیگر "گوگل مبدّل برائے رومن اردو تا یونی کوڈ اردو" بھی کہہ سکتے ہیں۔
جی خوش ہو گیا ایسی سہولت پا کر کہ شاید اب انٹرنیٹ پر موجود رومن اردو میں لکھا گیا کثیر مواد یونی کوڈ اردو میں قدرے سہولت سے تبدیل کیا جا سکے۔
فی الحال اس ویب سائٹ پر صرف لفظ بلفظ تبدیلی کی سہولت دی گئی ہے یعنی رومن میں ایک ایک لفظ لکھ کر یا پیسٹ کر کے اسپیس کا بٹن دبایا جائے تو مبدّل اس لفظ کو رومن سے یونی کوڈ اردو میں تبدیل کرتا ہے لیکن چونکہ اس کی اے پی آئی بھی ساتھ ہی مہیا کی گئی ہے (گو کہ اس اجاکس اے پی آئی کا مقصد محض کسی بھی ویب سائٹ پر گوگل مبدل کی سہولت ایمبڈ کرنا ہے) تو شاید نبیل اور الف نظامی جیسے حضرات کے لیے ہمارے دیرینہ خواب کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا آسان ہو جائے یعنی ایسی ڈیسک ٹاپ یا ویب ایپلی کیشن بنائی جا سکے کہ جس میں ہم کسی بھی رومن اردو میں لکھے گئے مواد کا مکمل متن پیسٹ کریں اور وہ ایپلی کیشن اسے یونی کوڈ اردو ٹیکسٹ میں تبدیل کر دے۔
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے:confused:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاتح۔ گوگل ٹرانسلٹریشن کے بارے میں تو فورم پر کافی عرصے پہلے پوسٹ کیا جا چکا ہے۔ اس وقت ٹرانسلٹریشن اے پی آئی میں اردو کی سپورٹ موجود نہیں تھی جو کہ حال ہی میں شامل کی گئی ہے۔ میں اس کے بارے میں پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ مجھے دیکھنا پڑے گا کہ رومن اردو کو کاپی پیسٹ کرنے سے ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کے ذریعے کیا نتائج برآمد کیے جا سکتے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ کسی خود کار طریقے سے ایسی کنورژن کے سو فیصد درست نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

اگر کوئی ایسی اے پی آئی دستیاب ہو جائے جو اردو کو رومن اردو میں کنورٹ کر سکے تو اس سے بھی کئی لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
Nabeel main nay isay dekha hay awr nateeja hairan kun hay. Google ki yeh sahoolat khudkaar tareeqay say alfaaz ko darust bhi kar rahi hay yani aik hi lafz kay mukhtalif roman hijay kar kay bhi dekha hay.
نبیل میں نے اسے دیکھا ہے اور نتیجہ حیران کن ہے. گوگل کی یہ سہولت خودکار طریقے سے الفاظ کو درست بھی کر رہی ہے یعنی ایک ہی لفظ کے مختلف رومن ہجے کر کے بھی دیکھا ہے.
main waqei behre hairat main ghota zan hoon!
میں واقعی بھرے حیرت میں غوطہ زن ہوں!
meri khwahish sirf itni si hay keh java ka jo script space bar par mutaharik hota hay agar woh kisi tarah paste karda matan par bhi amal kar sakay to samjho kaam ban gaya
میری خواہش صرف اتنی سی ہے کہ جاوا کا جو سکرپٹ سپکے بار پر متحرک ہوتا ہے اگر وہ کسی طرح پستے کردہ متن پر بھی عمل کر سکے تو سمجھو کام بن گیا
hahahahahaha
ہاہاہاہاہاہا
leejiyay is nay to qehqahay ko bhi urdu mein tabdeel kar diya
لیجیے اس نے تو قہقہے کو بھی اردو میں تبدیل کر دیا

aankh jo kuch dekhti hay lab pay aa sakta nahi
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں
mehw hairat hoon keh duniya kia say kya ho jaye gi
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ہا۔۔۔
آپ نے ٹرانسلٹریشن کے ڈیمو پر دیکھا ہوگا کہ وہ آپ کو رومن اردو کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے ٹائپ کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ میں اے پی آئی کا جائزہ لے کر دیکھوں گا کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 
Top