گوگل سرچ اب ورچؤل کی بورڈ کے ساتھ

گوگل کی حالیہ پیش رفت کے تحت اب گوگل سرچ کی مرکزی سائٹ میں سرچ بار کے ساتھ ایک عدد ورچؤل کی بورڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے جس سے کئی زبانوں میں ٹائپ کر پانا ممکن ہوگا۔ اس سے قبل گوگل سرچ میں ٹرانسکرپشن کے تحت منتخب شدہ زبان کے سجیشن دستیاب کرائے جاتے تھے جو کہ کافی معاون ہوتے تھے۔ فی الحال اس خدمت سے مستفید ہونے والی 35 زبانوں میں اردو موجود نہیں ہے۔

گوگل کے آفیشیل بلاگ پر شائع اعلان۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اطلاع فراہم کرنے کا بہت شکریہ ابن سعید۔ ابھی اردو کےلیے ورچوئل کی بورڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اردو کی ورچوئل کی بورڈ کی شمولیت کے لیے ووٹ ڈالے جائیں۔ ربط
 

خوشی

محفلین
عمر نہ پوچھیں تو میں ہزار بار ووٹ ڈال دوں گی ویسے آج میں نے یہاں ووٹ ڈالا ھے اپنے ملک میں تو یہ نصیب میں نہیں ھوا تھا کبھی
 
Top