http://www.google.com/webmasters/tools/ میں جا کر لاگ ان کریں۔
اگر پہلے سے گوگل یا جی میل کا اکاونٹ ھے تو وہی چل جائے گا ورنہ نیا اکاونٹبنائیں ۔
اس کے بعد اس میں سایٹ جمع کرانے کا آپشن ہو گا اس کو استعمال کریں اور سایٹ دیں ۔
گوگل آپ کو سایٹ ویری فائی کرنے کیلیے کہے گا ۔ اس کیلیے آپ کو ایک html فایل نام دیا جائے گا ، آپ اپنی ویب کی روٹ ڈاریکٹری یعنی public_html میں اس نام کی ایک html فایل اپ لوڈ کر دینا اوور پھر گوگل ایڈمن سینر میں ویری فائی کے بٹھن پر کلک کر دینا ۔ گوگل چیک کر لے گا کہ آپ نے اس خاس نام کی فایل اپنی ویب میں لوڈ کی ہے یا نہیں ۔
یہ ویری فیکیشن مکمل ہونے کے بعد آپ کو سایٹ میپ اپ لوڈ کرنا ہو گا ، سایٹ میپ کا مطلب آپ کے ویب سایٹ کا نقشہ ھے جس سے معلوم ہو گا کون کون سے ویب پیجز موجود ہیں اور
کس کس ایڈریس پر ہیں ۔ وہاں سایٹ میپ بنانے کا طریقہ بھی لکھا ہو گا اس لیے اس کام کو مشکل نہ سمجھیں۔
اس کے بعد robot.txt نام کی فایل بنا کر روٹ ڈاریکٹری میں اپ لوڈ کریں ۔ اس فایل میں ان فایلز اور ڈاریکٹریز کا ایڈریس ہوتا ہے جن کو آپ سرچ انجنز کی نظر سے بچانا چاہتے ہیں ۔
اس طرح آپ کی سایٹ مکمل طور پر گوگل کو فارورڈ ہو جائے گی ۔ وہ آپ کو یہ رپورٹس دیتے رہیں گے کہ آپ کی سایٹ اب تک کتنی بار گوگل سرچ میں آئی ہے اور کس کس نام سے سرچ کی گئی جب آپ کی سایٹ ظاہر ہوئی اور آپ کی سایٹ کے لنک دوسری کن کن سائٹس پر موجود ہیں وغیرہ وغیرہ ۔
شکریہ