اب روحانی مائدہ مفت میں تو نہیں دینا نا۔ اتنی نمازیں پڑھیں، اتنے روزے رکھیں تو اتنا مائدہ ملے گا۔ کچھ ایسی ہی کرنسی ہوگی۔
عقل ہر جگہیں کام کرتی ہے تو جنت میں کیوں نہیں کرے گی.
ویسے ایک مثال یاد آرہی ہے شاید آپ کو مزاحیہ لگے مگر پھر بھی دیئے دیتا ہوں شاید سو دو سو سال بعد آپ کے کام آجائے. کبھی کبھی بچے کو دوا پلانے کے لئے ٹافی یا چاکلیٹ کی لالچ دی جاتی ہے. اصل مقصد دوا پلانا ہوتا ہے جبکہ بچہ ٹافی کے چکر میں دوا پیتا ہے.
یہ جنت دوزخ پر زیادہ سوچنے کی بجائے اگر عبادت کس کی کی جارہی ہے پر غور کیا جائے تو شاید انسان جنت کا سوچے ہی نہ.
ایک اور بات کہ دوں کہ جن لوگوں کو عبادت کی حقیقت سمجھ آجائے گی ان دل شاید جنت میں بھی نہ لگے اور وہ یہی تقاضا کریں کہ ہمیں دوبارہ عبادت کے لئے دنیا میں جانا ہے.
میں پرمزاح ریٹنگ کے لئے پوری طرح تیار ہوں