گوگل فون، جو آئی فون سے ملتا جلتا ہے

نبیل

تکنیکی معاون
ایک عرصے سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل کی جانب سے اس کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ پر مبنی ایک اپنے گوگل فون نامی ڈیوائس کی تیاری کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جو کہ گزشتہ دنوں میں زور پکڑ‌ گئی ہیں۔ اگرچہ ابھی اس بارے میں گوگل کی جانب سے کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے لیکن ٹوئٹر پر اس بارے میں کئی دلچسپ ٹوئٹس دیکھی گئی ہیں۔ اس کے بارے میں یہاں اور یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گوگل فون میں ذیل کی فیچرز شامل ہوں گی:

- ٹچ سکرین کی بورڈ
- کیریر کی قدغن کے بغیر جی ایس ایم کا استعمال
- آئی فون سے قدرے بڑے سائز کی سکرین
- آواز کے ذریعے ان پٹ
- اینڈرائڈ ورژن 2.1

انہی اطلاعات کے مطابق گوگل کی اس ڈیوائس کا نام نیکسس ون (Nexsus One) ہوگا اور خود گوگل ہی اسے براہ راست بیچے گا۔
 

عثمان رضا

محفلین
پہلے بھی ایک سیٹ آچکا ہے پر ایچ ٹی سی کے اشتراک سے ۔۔۔
گزشتہ دنوں کہیں پڑھا تھا کہ گوگل لینکس سسٹم والے موبائل بھی ریلیز کریگا ڈھونڈ کے پوسٹ کرونگا
 

زہیر

محفلین
السلام علیکم
اس بار گوگل نے عجیب حرکت کی ہے جو سمجھ سے باہر ہے۔
نبیل بھائی آپ کے علم میں ہوگا کہ ابھی سامسونگ نے بھی آئی پیڈ کے مقابلے میں آدھا آئی فون اور آدھا آئی پیڈ نکالا ہے گلیکسی ٹیب کے نام سے لیکن افسوس کہ اس میں اردو کی بالکل سپورٹ نہیں ہے : ( مدد مانگنے آیا ہوں کچھ ہو سکے تو رہنمائی فرمادیں۔
 

اظفر

محفلین
انڈرایڈ کی ویب سایٹ پر اس میں فونٹ انسٹال کرنے کا طریقہ لکھا ہوا ہے، آپ اس میں فونٹ شامل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ انڈرایڈ کے ایک ہی ورژن کے مختلف پیک ہوتے ہیں، وہ اس کو ایسے سسٹم سے فلیش کر دیں جو عربی ملکوں کیلیے بنا ہو، پھر وہ اردو سپورٹ کرے گا۔ انڈرایڈ سسٹم کو ری انسٹال کرنا صرف 2 سے 3 منٹ کا کام ہے۔ وہ بھی بنا کمپیوٹر استعمال کیے۔۔
انڈرایڈ تقریبا ہر لحاظ سے آی فون سے بہتر ہے۔
 
Top