گوگل نے فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے لانچ کی گئی سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ گوگل پلس کو بند کرنے کا فیصلہ

نیویارک: گوگل نے فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے لانچ کی گئی سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ گوگل پلس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک گوگل پلس کی بندش کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گوگل پلس کو سات سال قبل فیس بک کا مقابلہ کرنے کے لیے 28 جون 2011 میں لانچ کیا گیا تھا تاہم اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔ تاہم اب گوگل کی جانب سے گوگل پلس کو صارفین کے لیے مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

گوگل کی جانب سے گوگل پلس کے بند کیے جانے کے حوالے سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ گوگل پلس صارفین کا ڈیٹا بڑے پیمانے پر ہیک کرلیا گیا تھا۔ یہاں تک کے صارفین کے ان باکس تک ہیکرز نے رسائی حاصل کرلی تھی۔ ہیکرز نے اس کام کے لیے مارچ 2018 میں ’بگ‘ کا استعمال کیا تھا تاہم اب بگ کو مکمل طور پر ختم کرلیا گیا۔
تاہم گوگل پلس کو بگ سے آزادی دلانے کے باوجود اسے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ صارفین کی سطح پر کم توجہ ملنے کے باعث بھی کیا گیا ہے۔ اپنے لانچ سے اب تک گوگل پلس فیس بک کو ’ٹف ٹائم‘ نہیں دے سکی تھی۔

گوگل انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہیکرز نے 5 لاکھ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا تاہم صارفین کے ڈیٹا کے منفی استعمال کے شواہد نہیں ملے ہیں لیکن صارفین کی عدم دلچسپی اور صارفین کے نجی ڈیٹا کی حفاظت نہ کر پانے کے خدشے کے پیش نظر گوگل پلس کو مکمل طور بند کیا جا رہا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت پہلے ہی بند کر دی جانی چاہیے تھی۔۔۔ حیرت ہوتی ہے جب گوگل جیسی بڑی کمپنی ایسی گھٹیا پراڈکٹس لانچ کرتی ہے۔
 
آخری تدوین:
بہت پہلے ہی بند کر دی جانی چاہیے تھے۔۔۔ حیرت ہوتی ہے جب گوگل جیسی بڑی کمپنی ایسی گھٹیا پراڈکٹس لانچ کرتی ہے۔
گوگل نے گوگل ویو کے نام سے جن بھی لانچ کیا تھا۔ مگر وہ اتنا بڑا جن تھا کہ لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آیا۔ اور فیل ہو گیا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سمجھ لوگوں کو نہیں آیا۔ اور فیل جن ہو گیا ؟
آپ پرائمری کلاس میں ماسٹرز کا کورس پڑھائیں گے تو بچے فیل ہی ہوں گے۔ :)
فیس بک نے لوگوں کو آہستہ آہستہ فیچر دیے ہیں، جب ایک فیچر کی ڈیمانڈ بڑھی، وہ دے دیا۔
لوگ پہلے ہی اس فیچر کے منتظر تھے، ہاتھوں ہاتھ لیا۔
گوگل والوں نے ویو میں دنیا جہان کے فیچر دے دیے تھے، لوگوں کے لیے ہضم کرنا ہی مشکل تھا۔
 
Top