گوگل وائس اکاونٹ کی ایکٹیویشن

خواجہ طلحہ

محفلین
یہ مضمون میں اپنے پیارے بھائی سعود ابن سعید کے حکم پر مرتب کررہا ہوں۔ یہاں میں مرتب کا لفظ اس لیے استعمال کر رہا ہوں۔کیونکہ اس تحریر کو میں ویب پرموجود بہت سے مضامین کو پرکھنے کے بعد لکھ رہا ہوں۔
۔یہاں ہم صرف یہ جاننے جارہے ہیں کہ یو ایس اے سے باہر رہ کر گوگل وائس اکاونٹ کو کیسے فعال کیا جاتا ہے۔
یو ایس میں رہتے ہوئے گوگل وائس اکاؤنٹ فعال کرنے کے لیے درج ذیل شرائط پورا کرنا ضروری ہے:۔
1:گوگل ای میل اکاؤنٹ
2:گوگل وائس کی طرف سے موصول ہونے والی دعوت(google voice invitation)
3:یوایس اے فون نمبراور فون سیٹ یا سافٹ فون
وہ احباب جن کو گوگل وائس کی طرف سے انویٹیشن ملی ہواور وہ یونائٹیڈ سٹیٹس سے باہر رہ کر اسے ایکٹیویٹ کرنا چاہیں انہیں سب سے پہلے گوگل وائس پیج کھولنے پر ذیل کی تصویر جیسا پیغام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
73002877.jpg


اور دوسرا مسئلہ یوایس اے کا فون نمبر نہ ہونا ہوتاہے۔جس پر گوگل کی طرف سے کوڈ ایکٹیویشن کال موصول کی جاتی ہے۔
ان مسائل کا حال پراکسی اور ورچول فون نمبر کا استعمال ہے۔
کچھ پراکسز گوگل کی طرف سے بلاک ہوتی ہیں۔اور کچھ آپریٹنگ سسٹم اور ہارڈ وئیر کے ساتھ صحیح سے کام نہیں کرتی۔میرے پاس دوپراکسی اپلکیشنز نے کام کیا ہے جس میں ہاٹ سپاٹ شیلڈ اور ناٹ مائی آئی پی شامل ہے۔
یو ایس اے کا فون نمبر کچھ وائپ کمپنیوں سے خریدا جا سکتا ہےمثلا سکائپ،اوپن سکائی، وغیرہ۔ جبکہ کچھ اداروں سے اسے مفت حاصل کیا جاسکتاہے۔مثلا سپ گیٹ اور آئی پی کال وغیرہ۔سپ گیٹ کی رجسڑیشن کے لیے یو ایس اے موبائل کی ضرورت ہوتی ہے۔جس پر وہ ایکٹویشن کوڈ ایس ایم ایس کیا جاتاہے۔
اس گائیڈ کے لیے میں آئی پی کال استعمال کروں گا۔کیونکہ میرے پاس یو ایس موبائل نمبر بھی نہیں ہے۔
آئیے درجہ بدرجہ اس ایکٹیویشن کے لیے درکار اپلیشنز اور سروسز حاصل کرتے ہیں:۔
انوٹیشن کا حصول
1:سب سے پہلے گوگل کی طرف سے گوگل وائس انویٹیشن کی ضرورت ہے۔ جو کہ آپ یہاں اپلائی کرسکتے ہیں۔اور جب ان کا دل چاہے گا آپ کو انوائیٹ کرلیا جائے گا۔اس کے علاوہ آپ کے جو دوست پہلے سےگوگل وائس استعمال کررہے ہوں ان کی طرف سے بھی کچھ انوٹیشنز مل سکتی ہیں۔
2:پراکسی اپلیکشنز:
یہاں سے پراکسی اپلیکشن ہاٹ سپاٹ شیلڈ ڈاون لوڈ کرکے اپنے سسٹم میں تنصیب کرلیں۔
56034858.gif

اور انٹرنیٹ سے کنکٹ رہتے ہوئے اسے کنکٹ کریں۔اور آئی پی ایڈریس بدلنےجانے کے بعد چیک کریں کہ آیا آپ براؤزنگ آسانی سے کرسکتے ہیں کہ نہیں۔اگر نہ کرسکتے ہوں تو یہاں سے ہائیڈ مائی آئی پی ٹرائی کریں۔
3:وائپ سروس کا حصول:
آئی پی کال ایک آئی پی فون سروس ہے یعنی یہ انٹرنیٹ سے فون سننےکی سہولت مہیا کرتی ہے۔ اسکے استعمال کے لیے ہمیں وائپ سروس سے رجسٹر کروانا پڑتاہے۔یہاں میں brujula استعمال کررہا ہوں۔
62039747.gif

اسے حاصل کرنے کے لیے آپ یہاں پر چلے جائیں اور رجسڑیشن کروائیں۔ آپ کے ای میل اکاؤنٹ پر فورا ہی SIPنمبر اور دیگر معلومات بھیج دی جائیں گی۔

4:فری ان کمنگ یو ایس فون نمبر کا حصول:
31176093.gif

اب آپ ذیل کے ربط پر جائیں اور VoIP.brujula.netکی طرف سے ملنے والی معلومات کے مطابق IPKall پر رجسٹریشن کروالیں۔پاس ورڈ میں بھی VoIP.brujula.netوالا پاس ورڈ استعمال ہوگا۔

نوٹ:یہاں یہ خیال رکھیں کہ VoIP.brujula.net پر سائن اپ ہو کر ان کی سائٹ پر موجود DIDs کے ٹیب پر کلک کریں۔اور نئے کھلنے والے صفحہ Free USA DID پر کو سلیکٹ کریں۔تاکہ فون نمبر جلد موصول کیا جاسکے۔


ایک یا دو دن میں آپ کو فری فون نمبر بذریعہ ای میل فراہم کردیا جائے گا۔
5:سافٹ فون:

آخری اپلیکشن ہے سافٹ فون کا استعمال جس پر گوگل کی طرف سے کال موصول ہونا ہے۔ اس کے لیے VoIP.brujula.net اور آئی پی کال دونوں ہی ایکس لائٹ کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن اس کے نئے ورژن سےبارہا کوشش کے باوجود، میں کوڈ ایکٹیویٹ نہیں کرسکا۔ البتہ پرانے ورژن سے کوڈ ایکیٹویٹ ہوگیا۔ اس پرانے ورژن کو آپ یہاں سے اتار سکتے ہیں اور اسے VoIP.brujula.net کے ساتھ کنفگر کرنے کی گائیڈ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
14440605.gif

یہاں یادرہے کہ کنفگریشن میں وہی معلومات دینی ہیں جو کہ آپ کو VoIP.brujula.net کی رجسٹریشن کے بعد ای میل کی گئی تھی۔
6:گوگل وائس اکاونٹ ایکٹویشن درجہ بدرجہ:
پراکسی کنکٹ ہونے کے بعد آپ اپنے انویٹشن ربط کو براوزر میں کھولیں ۔اور ذیل کی تصاویر کے مطابق عمل کریں۔پہلے تین سٹپس بہت آسان سے ہیں۔

54087801.jpg


73573880.jpg


92926233.jpg


اب باری آتی ہے آخری نمبر کی اس پر عمل کرنے سے پہلے تسلی کرلیں کہ آپ کا سافٹ فون آن لائن ہوچکا ہے۔
69412463.jpg


اور کال می پر کلک کریں آپ کے سافٹ فون(ایکس لائیٹ )پر گوگل کی رنگ آئے گی۔کال وصول کریں۔اور جب وہ کوڈ انٹر کرنے کو کہیں تو گوگل وائس سیٹ اپ پیج پر دکھائے گئے کوڈ کو انٹر کریں۔جیسا کہ آخری تصویر میں دکھایا گیاہے۔

7:اگر آپ یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ گوگل وائس کے یو ایس سے باہرکیا فوائد حاصل کرسکتے ہیں تو اسکے لیے آپ سعود بھائی کی تحریر سے مدد لے سکتے ہیں جسے میں یہاں اقتباس کررہا ہوں۔
میری معلومات کے مطابق:

- کسی بھی یو ایس اے / کناڈا سیل فون پر لا محدود مفت ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
- کسی بھی گوگل وائس نمبر رکھنے والے شخص کو ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔
- بعض دوسرے ممالک کے بعض نمبروں پر لا محدود مفت ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
- جی میل کا ایک لیب فیچر استعمال کرنے والے شخص سے دنیا کے کسی بھی خطے سے مفت ایس ایم وصول کر سکتے ہیں۔
- کوئی بھی ان کے گوگل وائس نمبر پر یو ایس اے کی جانے والی کالس کی شرح سے خرچ کرکے وائس میل چھوڑ سکتا ہے جس کی فی وائس میل طوالت 3 منٹ تک ہو سکتی ہے۔
- اپنی سائٹ، ای میل دستخط وغیرہ میں "کال می" وجٹ لگا سکتے ہیں جہاں سے کوئی یو ایس اے صارف انھیں بغیر ان کا نمبر جانے کال کر سکتا ہے۔ گو کہ یہ کال ایک عدد وائس میل بن کر رہ جاتی ہے۔
- وائس میل اگر مناسب انگریزی ایکسینٹ میں چھوڑی گئی ہے تو اس کا ٹیکسٹ کافی ایکیوریٹ ٹرانسکرپٹ بھی دستیاب ہوتا ہے۔ ویسے یہ ایکیوریسی ایکسینٹ پر منحصر ہے اور قیاس ہے کہ روز بروز بہتر ہو رہی ہے کیو کہ یوزر فیڈ بیک کا آپشن بھی ساتھ ہی ہوتا ہے۔ انگلش کے علاوہ زبانوں میں ٹرانسکریپٹ مہیا نہیں‌کرائی جاتی کم از کم ایشیائی زبانوں میں تو بالکل نہیں۔
- ریکارڈڈ وائس میل کو سن سکتے ہیں، ایم پی ٹھری فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور کہیں کسی ویب سائٹ یا بلاگ میں امبیڈ بھی کر سکتے ہیں۔

- کال یا ٹیکسٹ کو بغیر انٹرنیٹ کے حاصل نہیں کر سکتے یعنی اپنے کسی فون کو فارورڈ نہیں کر سکتے۔
- فون نہیں کر سکتے۔
- بعض حالات میں گزمو 5 وغیرہ کے ذریعہ بات کرپانا بھی ممکن ہوتا ہے پر اس کے لئے کم از کم گزمو کی انکمنگ لائن ہونی ضروری ہوتی ہے جو کہ مفت دستیاب نہیں۔


مسائل:

- سب سے پہلا مسئلہ ریجسٹریشن کا ہے۔ کیوں کہ یو ایس اے کے علاوہ ممالک میں ریجسٹریشن کا صفحہ ایک ایرر میسیج دکھاتا ہے۔ اور زیادہ تر پراکسیز گوگل نے بلاک کر رکھی ہیں۔ پھر بھی ایک آدھ چل ہی جاتی ہیں۔
- اگلا مرحلہ ابتدائی ریجسٹریشن کے لئے کم از کم ایک عدد یو ایس اے فون نمبر کا حصول ہے جو کہ گوگل وائس کا نمبر نہ ہو۔ جس پر کنفرمیشن کال کی جاتی ہے۔ ایک موبائل نمبر پر ایک اور لینڈ لائن پر زیادہ سے زیادہ دو گوگل وائس نمبروں کو ریڈائریکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اور غالباً یہ سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ اس کا حل لوگوں نے SipGate وغیرہ کے ذریعہ نکالا تھا پر اب اس کا اکاؤنٹ بنانے کے لئے بھی ایک موبائل نمبر ہونا ضروری ہے جس پر وہ کنفرمیشن نمبر ارسال کرتے ہیں۔ لہٰذا ایکٹیویشن کے لئے کسی یو ایس اے ساکن کی مدد لینا ہی سب سے آسان ہوتا ہے گو کہ یہ اپنی گوگل اکاؤنٹ کی پرائویسی کا داؤں پر لگانے والی بات ہوتی ہے۔
- اگر غیر یو ایس اے صارف نے کسی حقیقی یو ایس اے فون پر ریڈائریکٹ لگا رکھی ہے تو اسے "ڈو ناٹ ڈسٹرب" موڈ میں رکھنا پڑتا ہے ورنہ گوگل وائس نمبر پر کی گئی ساری کالز اس حقیقی نمبر کو فارورڈ ہوتی رہتی ہیں۔

- ظاہر ہے گوگل وائس کا جو بنیادی فائدہ یعنی بہت سارے نمبروں کو بیک وقت ایک ہی نمبر کے ذریعہ پروگرام کرنا ہے وہ غیر یو ایس اے صارفین کے لئے لا یعنی ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
آپ دوستوں کی حوصلہ افزائی کا ممنون ہوں.
یہاں میں نے ان اپلیکشنز اور سروسز کا استعمال کیا جو مجھے اپنا اکاونٹ فعال کرنے میں معاون ثابت ہوئی ہیں. اس کے علاوہ بھی میں کٕئ سروسز پرکھی ہیں.اب مجھے امید ہے یہ تحریر دوستو ں کے لیے نافع اور سود مند ہوگی.
 

عمار عاصی

محفلین
بہت خوب۔ آپ کی محنت کی داد نہ دینا زیادتی ہو گی۔
لیکن آخر میں سعود بھائی نے جو کہا ہے:
ظاہر ہے گوگل وائس کا جو بنیادی فائدہ یعنی بہت سارے نمبروں کو بیک وقت ایک ہی نمبر کے ذریعہ پروگرام کرنا ہے وہ غیر یو ایس اے صارفین کے لئے لا یعنی ہے۔
اسے پڑھ کر اس طویل procedure سے گزرنے کا خیال دل سے نکال دیا ;)
 
اکاونٹ فعال نہیں ہو ریا ہے ۔ سافٹ فون(ایکس لائیٹ )پر گوگل کی رنگ نہیں آرہی ہے کیوں ؟؟؟
phone number is: (731) 432-6405 گوگل نمبر میرا یہ ہے
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اکاونٹ فعال نہیں ہو ریا ہے ۔ سافٹ فون(ایکس لائیٹ )پر گوگل کی رنگ نہیں آرہی ہے کیوں ؟؟؟
phone number is: (731) 432-6405 گوگل نمبر میرا یہ ہے
بھائی آپ اپنے اس آئی پی کال والے نمبر پر جو کہ ایکس لائیٹ سے کنفگر کیا ہے، اپنے پی ٹی سی ایل نمبر سے رنگ کرکے دیکھیں کہ رنگ آتی ہے کہ نہیں۔یعنی ایکس لائٹ کا کا فون آئکن بلنک کرتا ہےکہ نہیں۔
اگر نہیں آرہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کنفگریشن صحیح نہیں ہوسکی۔ دوبارہ سے سپ نمبر سپ پراکسی وغیرہ دیے کر چیک کرلیں۔
 

شازل

محفلین
سب سے مشکل مرحلہ ایکس لائٹ کی کنفگریشن کا ہے اگر یہ درست ہو گئی تو سمجھو سب کام ہو گیا
میں نے کافی غور سے سارے اسٹیپ مکمل کیے اور ایک ایک چیز کو پرکھا،
آخر میں ایک جگہ کنفیوز ہوگیا دو دفعہ فون آیا کہ ایکٹیویشن کے نمبر لکھو ، میں‌مغالطے میں پڑگیا پھر میرے پاس جو نمبر درج تھے جونہی انہیں دبایا اکاونٹ ایکٹویٹ ہو گیا۔
شکریہ طلحہ بھائی اتنی تفصیل سے آپ ہی بتا سکتے تھے،
 
جن بھائیوں نے ایکس لائیٹ کنفگرکیا ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ مجھے اس کی تصویر مجھ سے شئیر کریں ۔ تاکہ میں ایکس لائیٹ کنفگر کر سکوں۔
 

ابوعثمان

محفلین
میں نے بھی بڑی مشکل سے کنفگر کیا۔آخر کار اکاؤنٹ بن ہی گیا۔
گوگل وائس سے آپ ایس م ایس فری میں کرسکتے ہیں۔کال کرنے کے تو چارجز لگتے ہيں۔ویسے فون بک بھی بنا سکتے ہيں۔اس کا مزید استعمال غیرامریکن کیا کرسکتے ہيں؟
 
انویٹشن ربط کو براوزر میں کھولنے کے بعد تیسرے ا سٹپ (add a forwarding phone)میں فون نمبر کونسا دینا ہے

کیا آئی پی کال والا نمبر دیں اس ا سٹپ میں
 
انویٹشن ربط کو براوزر میں کھولنے کے بعد تیسرے ا سٹپ (add a forwarding phone)میں فون نمبر کونسا دینا ہے

کیا آئی پی کال والا نمبر دیں اس اسٹپ میں
 

خواجہ طلحہ

محفلین
انویٹشن ربط کو براوزر میں کھولنے کے بعد تیسرے ا سٹپ (add a forwarding phone)میں فون نمبر کونسا دینا ہے

کیا آئی پی کال والا نمبر دیں اس اسٹپ میں
جی بھیا۔
یہاں آئی پی کال کا نمبر ہی دیں۔ اس پر گوگل وائس کی طرف سے کال موصول کی جاتی ہے۔او پھر کوڈ کو ویری فائی کرنا ہوگا۔
 
Top