گوگل وائس کیا ہے؟

خواجہ طلحہ

محفلین
گوگل وائس ایک ٹیلی کمیونیکشن سروس ہے۔
گوگل وائس کا سب سے بڑا مقصد اور فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ کے کافی سارے فون نمبرز ہیں تو آپ انھیں گوگل وائس میں ایڈ کردیتے ہیں. اور سب دوستوں ،کسٹمر وغیرہ کو وہی ایک نمبر دے دیتے ہیں. اور جب بھی کوئی گوگل وائس نمبر پر کال کرئے گا تو وہ آپ کے نمبرز پر ٹرانسفر کردی جاتی ہے.
لیکن کیونکہ یہ سروس فی الحال صرف یو ایس اے کے صارفین کے لیے ہے .اس لیے ہم لوگ وائپ فون نمبر استعمال کرسکتےہیں. اور اپنے ان دوستوں کو فون اور ایس ایم ایس کرسکتے ہیں جن کے پاس یہ اکاونٹ موجود ہے. اسکے علاوہ بھی بہت سے فیچرز ہیں جو کہ آپ یہاں
http://www.google.com/googlevoice/about.html
اور
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=583549 دیکھ سکتے ہیں.
 

الف عین

لائبریرین
میرے دفتر میں آئ پی فون لگائے جا رہے ہیں، ان کو بھی کیا گوگل وائس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویسے یہ فی الحال ہمارے wan میں استعمال کرنے کے لئے ہے، اس سے سارے ملک کے دفتر کے افسران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
فون نمبر خواہ VoIP سروس استعمال کررہے ہوں یا PSTN ۔
گوگل وائس استعمال کرنے کے لیے پہلی شرط فون نمبرزکا یونائیٹڈ سٹیٹس کے ہونا ہے
 
Top