میری معلومات کے مطابق:
- کسی بھی یو ایس اے / کناڈا سیل فون پر لا محدود مفت ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
- کسی بھی گوگل وائس نمبر رکھنے والے شخص کو ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔
- بعض دوسرے ممالک کے بعض نمبروں پر لا محدود مفت ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
- جی میل کا ایک لیب فیچر استعمال کرنے والے شخص سے دنیا کے کسی بھی خطے سے مفت ایس ایم وصول کر سکتے ہیں۔
- کوئی بھی ان کے گوگل وائس نمبر پر یو ایس اے کی جانے والی کالس کی شرح سے خرچ کرکے وائس میل چھوڑ سکتا ہے جس کی فی وائس میل طوالت 3 منٹ تک ہو سکتی ہے۔
- اپنی سائٹ، ای میل دستخط وغیرہ میں "کال می" وجٹ لگا سکتے ہیں جہاں سے کوئی یو ایس اے صارف انھیں بغیر ان کا نمبر جانے کال کر سکتا ہے۔ گو کہ یہ کال ایک عدد وائس میل بن کر رہ جاتی ہے۔
- وائس میل اگر مناسب انگریزی ایکسینٹ میں چھوڑی گئی ہے تو اس کا ٹیکسٹ کافی ایکیوریٹ ٹرانسکرپٹ بھی دستیاب ہوتا ہے۔ ویسے یہ ایکیوریسی ایکسینٹ پر منحصر ہے اور قیاس ہے کہ روز بروز بہتر ہو رہی ہے کیو کہ یوزر فیڈ بیک کا آپشن بھی ساتھ ہی ہوتا ہے۔ انگلش کے علاوہ زبانوں میں ٹرانسکریپٹ مہیا نہیںکرائی جاتی کم از کم ایشیائی زبانوں میں تو بالکل نہیں۔
- ریکارڈڈ وائس میل کو سن سکتے ہیں، ایم پی ٹھری فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور کہیں کسی ویب سائٹ یا بلاگ میں امبیڈ بھی کر سکتے ہیں۔
- کال یا ٹیکسٹ کو بغیر انٹرنیٹ کے حاصل نہیں کر سکتے یعنی اپنے کسی فون کو فارورڈ نہیں کر سکتے۔
- فون نہیں کر سکتے۔
- بعض حالات میں گزمو 5 وغیرہ کے ذریعہ بات کرپانا بھی ممکن ہوتا ہے پر اس کے لئے کم از کم گزمو کی انکمنگ لائن ہونی ضروری ہوتی ہے جو کہ مفت دستیاب نہیں۔
مسائل:
- سب سے پہلا مسئلہ ریجسٹریشن کا ہے۔ کیوں کہ یو ایس اے کے علاوہ ممالک میں ریجسٹریشن کا صفحہ ایک ایرر میسیج دکھاتا ہے۔ اور زیادہ تر پراکسیز گوگل نے بلاک کر رکھی ہیں۔ پھر بھی ایک آدھ چل ہی جاتی ہیں۔
- اگلا مرحلہ ابتدائی ریجسٹریشن کے لئے کم از کم ایک عدد یو ایس اے فون نمبر کا حصول ہے جو کہ گوگل وائس کا نمبر نہ ہو۔ جس پر کنفرمیشن کال کی جاتی ہے۔ ایک موبائل نمبر پر ایک اور لینڈ لائن پر زیادہ سے زیادہ دو گوگل وائس نمبروں کو ریڈائریکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اور غالباً یہ سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ اس کا حل لوگوں نے SipGate وغیرہ کے ذریعہ نکالا تھا پر اب اس کا اکاؤنٹ بنانے کے لئے بھی ایک موبائل نمبر ہونا ضروری ہے جس پر وہ کنفرمیشن نمبر ارسال کرتے ہیں۔ لہٰذا ایکٹیویشن کے لئے کسی یو ایس اے ساکن کی مدد لینا ہی سب سے آسان ہوتا ہے گو کہ یہ اپنی گوگل اکاؤنٹ کی پرائویسی کا داؤں پر لگانے والی بات ہوتی ہے۔
- اگر غیر یو ایس اے صارف نے کسی حقیقی یو ایس اے فون پر ریڈائریکٹ لگا رکھی ہے تو اسے "ڈو ناٹ ڈسٹرب" موڈ میں رکھنا پڑتا ہے ورنہ گوگل وائس نمبر پر کی گئی ساری کالز اس حقیقی نمبر کو فارورڈ ہوتی رہتی ہیں۔
- ظاہر ہے گوگل وائس کا جو بنیادی فائدہ یعنی بہت سارے نمبروں کو بیک وقت ایک ہی نمبر کے ذریعہ پروگرام کرنا ہے وہ غیر یو ایس اے صارفین کے لئے لا یعنی ہے۔