نبیل
تکنیکی معاون
کچھ عرصہ قبل گوگل کی جانب سے انڈک ٹرانسلٹریشن کنٹرول متعارف کروایا گیا تھا جس میں ٹائپ کردہ رومن اردو کو تحریری اردو میں کنورٹ کر دیا جاتا ہے۔ گوگل نے ٹرانسلٹریشن سروس کو بطور اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس بھی فراہم کر دیا ہے جس کے ذریعے ٹرانسلٹریشن کی سہولت کو دوسری ویب سائٹس پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ شروع میں اس اے پی آئی میں اردو کی سپورٹ موجود نہیں تھی۔ حال ہی میں ٹرانسلٹریشن اے پی آئی میں اردو کی آپشن بھی شامل کر دی گئی ہے جس کی بدولت اس سہولت کو اردو ویب سائٹ پر استعمال کرنا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ میں زیر نظر پوسٹ میں گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کے استعمال کی ایک سادہ مثال پیش کر رہا ہوں۔ بالا کی تصویر میں اس کا استعمال دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کے استعمال کے لیے انٹرنیٹ کا کنکشن آن رہنا ضروری ہے کیونکہ اس کا ڈیٹا گوگل کے سرورز سے پڑھا جاتا ہے۔ ٹرانسلٹریشن میں رومن اردو کو تحریری اردو میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ رومن اردو صوتی اردو کی میپنگ سے قدرے مختلف ہے۔ اس لیے صوتی اردو کی بورڈ سے اردو ٹائپ کرنے والوں کو رومن اردو ٹائپ کرنے کی قدرے مشق کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ گوگل کی ٹرانسلٹریشن اے پی آئی میں اردو کی آپشن ضرور شامل ہو گئی ہے لیکن ابھی بھی اس کی تمام فیچرز بذریعہ اے پی آئی دستیاب نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر کسی ٹائپ کردہ لفظ پر کلک کرنے سے اس کے متبادل کی لسٹ ضرور ظاہر ہو جاتی ہے لیکن اس لفظ کی تدوین کے لیے آن سکرین کیریکٹر میپ ظاہر نہیں ہوتا ہے۔
بالا کی تصویر میں دکھائی گئی مثال کے کوڈ کو اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔