زہیر عبّاس
محفلین
گوگل ٹرانسلیٹر ٹول کٹ میں پہلے سے ترجمہ کی ہوئی فائلوں کو استعمال کرنا چاہ رہا ہوں تاکہ پچھلے کام کا کچھ فائدہ اٹھایا جاسکے۔ مصیبت یہ ہے کہ گوگل کہتا ہے کہ فائل TMX ایکسٹینشن میں ہونی چاہئے۔ بد قسمتی سے مجھے کوئی ایسا text aligner جیسا پروگرام نہیں مل سکا جو اردو کے ساتھ ٹھیک طرح سے چل سکے۔ اس لئے میں نے کچھ عرصے پہلے یہاں محفل میں فائل کو جملوں میں توڑنے کی بابت ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔ خوش قسمتی سے اسد صاحب نے نورتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے آنلائن مورفایڈورنر کا بتایا جس سے فائل کو جملوں میں توڑنا بہت آسان ہوگیا تھا۔ اب میں نےتجرباتی طور پر ایکسل کی فائل میں ایک کالم میں انگریزی اور دوسرے کالم میں اس کا ترجمہ رکھا ہے اور اس کو ٹیکسٹ فارمیٹ میں سیو کرلیا ہے تاہم مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اسے TMX میں کیسے بدلوں۔ پورے دو دونوں سے خجل خواری کرتے ہوئے کچھ آن لائن ٹول بھی استعمال کئے اور کچھ آف لائن ٹول بھی جیسے TMX editor اور olifant تاہم کسی بھی طرح TMX کی ایسی فائل نہیں بن پا رہی جو گوگل میں قابل استعمال ہو۔ TMX Validator ٹول بھی استعمال کرکے دیکھا تاہم نتیجہ صفر ہی رہا۔
اس سلسلے میں مدد درکار ہے کہ کس طرح سے آسانی کے ساتھ TMX ایکسٹینشن کی فائل کو بنایا جاسکتا ہے جس کو گوگل ٹرانسلیٹر ٹول کٹ آسانی کے ساتھ قبول کرلے۔
اس سلسلے میں مدد درکار ہے کہ کس طرح سے آسانی کے ساتھ TMX ایکسٹینشن کی فائل کو بنایا جاسکتا ہے جس کو گوگل ٹرانسلیٹر ٹول کٹ آسانی کے ساتھ قبول کرلے۔